شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی
شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کر لی۔ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔دونوں نے پوسٹ کے کیپشن میں "الحمداللہ" لکھا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت بھی لکھی۔یاد رہے کہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جیسوال سے پہلی شادی کی تھی جبکہ شعیب ملک نے پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی۔اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا نام ’ثنا جاوید‘ سے تبدیل کرکے ’ثنا شعیب ملک‘ رکھ دیا۔ شعیب ملک کی ثانیہ مرزا سے طلاق کی افواہیں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 13 سال قبل اپریل 2010 میں شادی کی تھی، شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔دونوں سٹارز کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی افواہیں ابتدائی طور پر دسمبر 2022 میں بھارتی میڈیا میں شائع ہوئی تھیں اور شوبز ویب سائٹس نے مستند ذرائع کا حوالہ دیئے بغیر قیاس آرائیاں کی تھیں کہ ان کے درمیان اختلافات ہو گئے ہیں۔کئی ماہ سے طلاق کی افواہی...