کامران ظفربھٹی (چیف ایڈیٹر) سردارمحمدمعظم ڈوگر(ایگزیکٹو چیف ایڈیٹر)
Friday, 24 November 2023
Friday, 17 November 2023
سابق وزیرخارجہ گوہر ایوب انتقال کر گئے
سابق وزیرخارجہ گوہر ایوب انتقال کر گئے
سابق وزیرخارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع نے گوہر ایوب کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، ان کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ گوہر ایوب سابق فیلڈ مارشل صدر ایوب خان کے صاحبز ادے اورسیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے والد تھے۔ گوہر ایوب خان 15 جنوری 1937ء کو ضلع ہری پور کے گاؤں ریحانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ 4 نومبر 1990ء کو قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے اور 17 اکتوبر 1993ء تک اس عہدے پر فائز رہے۔اس کے علاوہ گوہر ایوب خان نواز شریف کے دور حکومت میں 1997ء سے 1998ء تک پاکستان کے وزیر خارجہ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیرخارجہ گوہر ایوب کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
-
ایک سال میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دینے والی انٹرنیٹ سروس انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی سروس نے صارفین کی تعداد میں ...
-
ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج سونا 2 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے...










