Saturday, 17 April 2021

ٹی ایل پی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ اور اسمبلی ممبران بھی ہیں

 لاہور(ویب ڈیسک) جسٹس ر شائق عثمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹی ایل پی کالعدم جماعت نہیں، ٹی ایل پی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ اور اسمبلی ممبران بھی ہیں، کالعدم نوٹیفکیشن کے بعد 15 روز میں ریفرنس دائر کرنا ہوگا، پھر سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک ایک تنظیم تو ہے، کیونکہ جس طرح کی باتیں کرتے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے یہ ایک تنظیم ہے، لیکن سیاسی جماعت کو رجسٹرڈ ہونا پڑتا ہے، جہاں تک مجھے پتا ہے تو ٹی ایل پی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ بھی ہے، کیونکہ ان کے اسمبلی میں ممبران بھی ہیں۔اس لیے اس کو ایک پارٹی تصور کیا جائے تو ان پر جو پابندی لگائی جارہی ہے اور پابندی کا جو نوٹیفکیشن آیا ہے، کہ ٹی ایل پی کالعدم ہوگئی ہے،آئین کا آرٹیکل 17بڑا واضح ہے کہ اگر وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ کوئی جماعت ملکی سلامتی کیخلاف کام کرتی ہے تو حکومت ڈکلیئر کرسکتی ہے کہ وہ جماعت کالعدم ہوجائے، لیکن اس آرٹیکل میں شرط لگائی گئی ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے بعد 15دن کے اندر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنا ہوگا۔پھر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی ، حتمی تصور کیا جائے گا۔ابھی ٹی ایل پی کو کالعدم دینے کا اعلامیہ تصور کیا جائے ، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آئے گا تب تک ٹی ایل پی کالعدم جماعت نہیں ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کچھ گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا سروسز معطل کرنے پر اپنے پیغام میں کہا کہ معذرت خواہ ہوں تین گھنٹے تک سوشل میڈیا کو بند رکھا گیا، فیس بک، انسٹاگرام سروس معطل کیں، جمعہ پرسکون گزرا، پولیس اور رینجرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئندہ سوشل میڈیا بند نہیں کریں گے، اشتعال انگیزی پھیلانے، آکسیجن کے ٹرک روکنے اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی، مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ان کے بینک اکاؤنٹس بھی بند کردیں گے، ان کے شناختی کارڈ ریکارڈ پر لائیں گے اورپاسپورٹ منسوخ کردیں گے، ملک میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے۔اسی طرح وزیراعظم نے بھی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے


No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ