دھنک رنگ میگزین
طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر رواں برس اکتوبر تک آسکتی ہے۔ خیال رہے کہ بھارت میں اس وقت کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کی جانب سے 3 سے 17 جون تک ڈاکٹرز، وبائی امراض کے ماہرین، سائسندانون، دنیا کے مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز سے ایک سروے کیا ہے۔سروے میں شریک 85 فیصد ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر اکتوبر میں آئے گی تاہم بعض ماہرین نے کہا ہے کہ تیسری لہر اگست یا ستمبر میں آسکتی ہے۔سروے میں شریک 70 فیصد ماہرین نے کہا کہ دواؤں کی دستیابی ، آکسیجن کی فراہمی ، ویکسی نیشن مہم میں تیزی کے باعث تیسری لہر کو بہتر طریقے سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ماہرین میں سے دوتہائی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران بچے اور 18 سال سے کم عمر کے نابالغ افراد سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جس کی بنیادی وجہ ان کی ویکسی نیشن نہ ہونا ہے۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ