Monday, 21 June 2021

فادرز ڈے: ’امیر ہو یا غریب باپ ہمیشہ ہیرو ہوتا ہے‘

 

والدین کا اولاد کے ساتھ ایک اٹوٹ رشتہ ہوتا ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر ایک سا رہتا ہے، چاہے وقت اور حالات بدلتے رہیں اس رشتے سے جڑی محبت، شفقت، احساس کے جذبات کبھی نہیں بدلتے۔
اگر ماں کا کوئی نعم البدل نہیں تو باپ بھی اولاد کے لیے قدرت کی عظیم نعمت ہے جو سارے زمانے کی سختیاں جھیل کر اسے باپ کی محبت، شفقت اور قربانیوں کے اعتراف میں آج ’فادرز ڈے‘ منایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین اپنے والد سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
اہم شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین اپنے والد کی تصاویر کے ساتھ ان کی ہمت، حوصلے اور جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
صارفین کا کہنا ہے کہ یہ صرف اپنے والد کی قربانیوں اور جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے ان سے محبت کے اظہار کا دن نہیں ہے بلکہ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اس دن کو ان کے لیے یاد گار بھی بنائیں۔

پُرسکون زندگی فراہم کرتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ