کرتارپور میں بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن کی تقاریب جاری ہیں۔
گزشتہ روز بھٹنڈہ یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر نیلم اگریوال سمیت 28سکھ یاتریوں نےدربار پر حاضری دی تھی۔
بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ نے اعلان کیا تھا کہ ڈپٹی وزیراعلیٰ اور ریاستی کابینہ سمیت 111 یاتری کرتارپور راہداری کےذریعے پاکستان آئیں گے جس میں نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل ہوں گے۔تاہم اب بھارتی میڈیا کا پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے میڈیا ایڈوائزر سریندر کے حوالے سے بتانا ہے کہ سدھو 20 نومبر کو کرتار پور صاحب پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے 16 مارچ 2020 سے کرتارپور راہداری کورونا وائرس کے باعث بند کی تھی جسے 18 ماہ بعد گزشتہ روز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ