محکمہ زراعت توسیع رنگپور تحصیل مظفر گڑھ کے زیر اہتمام سیمینار برائے پیداواری ٹیکنالوجی گندم منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ ڈاکٹر شوکت علی عابد اور زراعت افسر توسیع رنگپور محمد طلحہ شیخ نے خطاب کیا۔اور کاشتکاروں کو گندم کے متعلق تفصیلی آگاہی دی، مفید مشورے دیئے،گندم کی سبسڈی کے متعلق تفصیلی بتایا گیا فی بیگ 1200 روپے سبسڈی بذریعہ ووچر حاصل کریں۔ کسان کارڈز کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اور موقع پر ون ونڈو آپریشن کے تحت ڈیڑھ سو کے قریب کاشت کاروں کو رجسٹر کیا اور ستر سے زائد کاشت کاروں نے کسان کارڈز بنوائے۔کندم و تیل دار اجناس کے زرعی آلات پر دی جانے والی سبسڈی سے متعلق زمینداروں کو آگاہی دی۔اور درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار تفصیلی بتایااور مزید بتایا گیا کہ دھان کی باقیات (پرالی،مڈھ) کو مت جلائے اس سے سموگ پھیلتی ہے جو سانس کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے، پرالی کو آگ لگانے سے زمین کی زرخیزی خراب ہوتی ہے، گلابی سنڈی کی آف سیزن مینجمنٹ کے متعلق تفصیلی بتایا گیا۔اس موقع پر جان محبوب ممبر ضلع کونسل مظفر گڑھ، ماسٹر لوکس، مہر سرفراز جتھیال، الطاف حسین، قیصر عباس کھیڑا، شفقت جتھیال، محمّد اقبال، مختیار سیال کے علاوہ کثیر تعداد میں کاشت کاروں نے شرکت کی۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ