انگلینڈ کی کاؤنٹی یارکشائر میں کھیلتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا کرنے والے سابق کھلاڑی عظیم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے کھلاڑیوں کو نسل پرستی پر مبنی گالیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے اس بات کا انکشاف اپنے ساتھ پیش آئے ناروا سلوک کی تحقیقات کے دوران پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹس سلیکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر کیا۔
عظیم رفیق نے آبدیدہ ہوکر بتایا کہ انہیں مسلسل لفظ ’پی‘ کا سامنا کرنا پڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرتے تھے، جب انہیں کپتان بنایا گیا تو ڈریسنگ روم کا ماحول خاصہ زہریلا تھا۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ