شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور وار، پارکنگ فیس بڑھانے کا اہم فیصلہ کر لیا گیا۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے لاہور پارکنگ کمپنی کا ریونیو بڑھانے کے لئے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کر لیں۔
میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی زیر صدارت شہر میں پارکنگ مسائل پر اجلاس ہوا۔ لاہور پارکنگ کمپنی کی چیئرپرسن روبینہ سلہری، سی ای او سحرش ملک اور دیگر شریک ہوئے۔ شہر میں پارکنگ مسائل، کمپنی کی کارکردگی اور مالی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
میئر لاہور نےکمپنی ریونیو بڑھانے کے لئے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کر لیں۔ کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ پارکنگ ریٹس بڑھا کر کمپنی ریونیو بڑھایا جائے گا۔ کمپنی افسروں کو پارکنگ ریٹ بڑھانے کی بورڈ سے منظوری لینے کے ہدایات کی ہیں۔ موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 10 سے بڑھا کر 20 روپے اور گاڑی کی پارکنگ فیس 50 روپے کی جائے۔میئر لاہور نے غیر قانونی پارکنگ سائٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائیویٹ پارکنگ چلانے والوں سے 30 فیصد منافع لیا جائے۔
کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ شہر میں نوٹیفائی پارکنگ سائٹس کی تعداد 214 سے بڑھا کرفوری 244 کی جائے۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ