Thursday, 18 November 2021

کیا آپ انار کے ان حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

 انار ایک ایسا پھل ہے جسے پاکستان میں کافی پسند کیا جاتا ہے ، اس وقت انار کا موسم ہے اور عوام کافی شوق سے  اسے خرید رہے ہیں لیکن کیا آپ اس پھل کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

انار ذائقے میں جتنا لذیذ ہوتا ہے اتنا ہی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انار کے استعمال سے  انسانی جسم کو کئی فائدے  ہوتے ہیں جبکہ اس  کو کھانے سے مختلف بیماریوں سے بھی دور رہا جاسکتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق انار ایک مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن سی اور پوٹاشیم  موجود ہوتا ہے۔

اس  کے علاوہ انار قلت خون دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔

انار نہ صرف خوبصورتی میں چار چاند لگاتا ہے بلکہ جوڑوں کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے، اس کے علاوہ خواتین کو  بریسٹ کینسر جیسی بیماری سے بھی بچاتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ انار کا جوس پیتے ہیں تو آپ دل کی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ انار کے استعمال سے آپ بلڈ پریشر بھی کنٹرول کر سکتے ہیں اور یہ انسان کی یادداشت کو بہتر بنانے کیلئے بھی کافی مفید ہے۔


No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ