Friday, 31 December 2021

راک نے وین ڈیزل پر 'ہیرا پھیری' کا الزام لگایا

 ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن 'دی راک' نے  سوشل میڈیا پر وین ڈیزل کی جانب سے 'فاسٹ اینڈ دی فیوریس' فرنچائز میں واپسی کی درخواست کو 'ہیرا پھیری'قراردے دیا۔29 دسمبر کو غیر لکی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو  میں اداکار  ڈیوائن جانسن نے واضح طور پر کہا کہ  مجھے نومبر میں وین ڈیزل کی جانب سے فاسٹ اینڈ فیورس کی اگلی فلم میں کام کرنے کی درخواست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ڈیوائن نے کہا کہ میں ساتھی ادکار کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کافی حیران ہوا لیکن میں اس کو ہیرا پھیری قرار دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پسند نہیں آیا کہ وین نے اس پوسٹ میں اپنے بچوں اور پال واکر کی موت کا ذکرکیا۔ڈیوائن نے مزید کہا کہ رواں سال جون میں میری اور وین کی براہ راست اس معاملے پر ملاقات ہوئی تھی، میں نے  اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ میں فرنچائز  میں واپس نہیں آرہا۔  اس کے علاوہ  انٹرویو میں  اداکار نے فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اگلی  تمام فلموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا۔

معاملہ کیاہے ؟

کچھ ماہ قبل معروف ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے 'فاسٹ اینڈ فیوریس 'سیریز کی مزید فلموں میں اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وین ڈیزل نے مبینہ طور پر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں ڈیوائن جانسن کی بہترین کارکردگی کا سہرا بھی اپنے سر باندھنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوا جو ڈیوائن جانسن کا اس سیریز کی مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بنا۔تاہم پال واکر  کی موت کے بعد  جہاں مداح ایک بار پھر ڈیوائن جانسن کو  فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں اداکاری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، وہیں وین ڈیزل نے گزشتہ ماہ نومبر میں انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ میں ڈیوائن جانسن سے فاسٹ اینڈ فیورس فرنچائز میں واپسی کی درخواست کی تھی۔انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ' میرے چھوٹے بھائی ڈیوائن  وقت آ گیا ہے، دنیا فاسٹ 10 کے فائنل کا انتظار کر رہی ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میرے بچے آپ کو میرے گھر میں انکل کے نام سے پکارتے ہیں'۔


No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ