2020 کی طرح 2021 بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا پابندیوں کی نذر رہا اور اس دوران پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے افراد گھروں میں محصور رہے لیکن اس سب کے باوجود ایک پاکستانی ویڈیو ایسی تھی جس نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔اس کا اعتراف بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی کیا جاچکا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس میں 2021 کے دوران وائرل ویڈیوز کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی ویڈیو ’پارری ہورہی ہے ‘ کو سرفہرست رکھا گیا ہے ۔دنانیر مبین کی ویڈیو’ پارری ہورہی ہے ‘ نے انھیں راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا تھا، دنانیر کی 'پارری ہو رہی ہے ' ویڈیو اتنی مقبول ہوئی کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کی مقبول ترین برانڈز نے بھی اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنا ڈالے۔یہی نہیں اس وائرل میم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں برس بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر یش راج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی۔
https://www.instagram.com/p/CK9JmaXBEtc/?utm_source=ig_embed&ig_rid=11bac118-0d50-4400-92d9-4f11389e75e6
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ