آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے قوم کے لیے جان کے نذرانے پیش کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہیروز ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس کو ڈگریاں اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ایوارڈز بھی دیے ۔ اس موقع پر آرمی چیف کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی اعزازی فیلو شپ دی گئی ۔
کامران ظفربھٹی (چیف ایڈیٹر) سردارمحمدمعظم ڈوگر(ایگزیکٹو چیف ایڈیٹر)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
ایک سال میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دینے والی انٹرنیٹ سروس انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی سروس نے صارفین کی تعداد میں ...
-
سابق وزیراعظم شہباز شریف کا سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج عقیدت سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سانحہ آرمی ...
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ