Friday, 24 December 2021

بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

 نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آف اسپینر ہربھجن سنگھ نے اپنے 23 سالہ کرکٹ کیریئر کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کرکٹ کے تمام ہی فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہربھجن سنگھ نے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہربھجن نے لکھا کہ تمام اچھی چیزوں کا آخر اختتام آتا ہے۔ آج میں بھی اس کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں جس نے 23 سالہ کیریئر میں مجھے ہر چیز سے نوازا، آپ سب کا شکریہ۔ہربھجن سنگھ نے 1998 میں 17 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ 103 ٹیسٹ میچوں میں 417 ، 236 ایک روزہ میچوں میں 269 اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 25 وکٹیں لیں۔یوٹیوب پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسپینر کا غمزدہ لہجے میں کہنا تھا کہ عملی طور پر میں بہت پہلے ہی ریٹائرڈ ہوچکا تھا اب بس ایک طرح کا فارمل اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے اپنا آخری میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف 2016 مارچ میں ڈھاکا میں کھیلا تھا جس کے بعد سے آئی پی ایل میں کلکتہ رائیڈرز کی جانب سے کھیلتے رہے تاہم قومی ٹیم میں جگہ نہیں بن پائی تھی۔


No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ