Friday, 10 December 2021

کترینہ نے شادی میں بلایا ہی نہیں توکیسے جاتے

ممبئی: سلمان خان کا خاندان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں نہیں گیا سلمان خان کی بہن نے بتا دیا۔سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے جب میڈیا نے کترینہ کیف کی شادی میں نہ جانے کی وجہ پوچھی تو ارپتا خان نے ایک بار پھرصاف صاف بتا دیا کہ کترینہ کیف نے شادی میں بلایا ہی نہیں توکیسے جاتے۔ ہمیں کترینہ کی طرف سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔کترینہ کیف سلمان خان کے خاندان کا حصہ سمجھی جاتی تھیں اورسلمان خان کی بہن ارپتا خان کی قریبی دوست رہی ہیں۔ ماضی میں  سلمان خان اورکترینہ کیف کی شادی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔

کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی آج ہوگی۔


 

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ