Sunday, 9 January 2022

مری سانحے میں راولپنڈی کا پورا گھرانہ ہی موت کی وادی میں چلا گیا

 راولپنڈی: مری سانحے میں ایک گھر کے 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ گزشتہ روز مری میں دردناک سانحہ پیش آیا، جہاں شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث سردی میں ٹھٹھر کر 22 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، مرنے والوں میں اکثر کی  موت گاڑیوں میں بیٹھے ہوئے ہی ہوئی، سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں میں سوار تمام ہی افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔راولپنڈی کا ایک بدقسمت گھرانہ  بھی اس سانحے میں ختم ہوگیا، جاں بحق ہونے والوں میں کری روڈ کے رہائشی محمد شہزاد ان کی اہلیہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، 6 نعشیں علاقے میں پہنچنے پر اہل محلہ میں شامل تمام افراد کی آنکھیں اشکبار ہوگئیں،  تمام افراد کی نماز جنازہ  راول پارک میں ادا کی جائے گی۔اضح رہے کہ مری سانحے میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے اے ایس آئی نوید اقبال  بھی اپنے اہل خانہ سمیت جان کی بازی ہار گئے تھے، واقعے میں اے ایس آئی نوید ان کی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا جاں بحق ہوئے، جب کہ اے ایس آئی سمیت فیملی کے جاں بحق پانچ افراد کا تعلق تلہ گنگ سے ہے۔



No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ