Wednesday, 5 January 2022

مریم نواز اور پرویز رشید کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملہ پر ’رپورٹ کارڈ‘ میں گفتگو

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور  پرویز رشید کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر


جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں گفتگو  ہوئی۔اس معاملے پر ہونے والی گفتگو میں ان ہی تجزیہ کاروں نے شرکت کی جن پر مبینہ آڈیو میں تنقید کی جارہی ہے۔تجزیہ کار ریما عمر بولیں کہ (ن) لیگ کا ٹریک ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ میڈيا فریڈم کے چیمپئن نہیں۔مظہر عباس نے کہا کہ انہیں اپنے پروگرام رپورٹ کارڈ پر فخر ہے، حفیظ اللہ نیازی بولے کہ انہيں کوئی ڈکٹیٹ نہيں کرسکتا۔حسن نثار نے کہا کہ آڈیو لیک میں ہوئی گفتگو  روٹین کی بات ہے ، سہیل وڑائچ نے کہا کہ سامنے آنے والی گفتگو سے جیو اور متعلقہ صحافیوں کی ساکھ مضبوط ہوئی۔تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ انہیں اب احساس ہوا کہ جیو  پر کتنا دباؤ تھا لیکن جیو نے کبھی انہيں یہ نہیں کہا کہ یہ بولنا ہے یا نہیں بولنا۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر مریم نواز اور پرویز رشید کی مبینہ آڈیو گردش کررہی ہے جس میں دونوں جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ کے تجزیہ کاروں پر تنقید کر رہے ہیں اور  پرويز رشید کی جانب سے نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے گئے تھے۔

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ