Tuesday, 11 January 2022

ایک اورشہری بنک سے رقم نکللواکرلاکھوں روپے سے محروم

 


مقامی بنک سے رقم نکلوا کر گھر پہنچنے والا ایک اور شہری چار لاکھ روپے کی نقدی سے محروم ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے بعد اطمینان سے واردات کی اور فرار ہو گئے۔ ڈاکو کا گرنے والا چشمہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ احمدپورہ مسجد اقصی والی گلی کا رہائشی محنت کش اعجاز بٹ کاروبار کے سلسلہ میں رقم کی ادائیگی کے لیے اسی گلی کی نکڑ پر واقع میزان بنک مریدکے برانچ سے چار لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر گھر کے دروازے پر پہنچا تو تعاقب کرنے والے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے دبوچ لیا اور رقم چھینا شروع کر دی۔ شور سن کر اعجاز بٹ کا بھائی اور ہمسایہ باہر نکلے تو مسلح ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ اعجاز بٹ کے بھائی نے گھر کی چھت سے پتھراؤ کیا اور ایک پتھر ڈاکو کے کندھے پر لگا مگر وہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گیا۔ جائے واردات سے ایک ڈاکو کا چشمہ بھی برآمد ہوا ہے جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر عشرت چدھڑ کی سربراہی میں پولیس نے جائے واردات کا جائزہ لینے کے بعد میزان بنک کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ