Sunday, 9 January 2022

’بابر ہمیشہ تگڑی جگہ ہاتھ مارتا ہے‘ کرکٹر کی تصاویر پر تبصرے


 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک خاتون کے ساتھ کچھوائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگ اس پر جہاں تنقیدی تبصرے کر رہے ہیں، وہیں بعض افراد اس پر مزاحیہ کمنٹس بھی کرتے دکھائی دیے۔بابر اعظم کی ایک خاتون کے ہمراہ دو تصاویر 6 جنوری کو ابتدائی طور پر ٹوئٹر پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے ان کی تصاویر پر حیرانی کا اظہار کیا۔وائرل ہونے والی تصاویر میں قدرے زائدالعمر اور فربہ خاتون کو قومی کرکٹر کا تھری پیس لباس سیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک تصویر میں جہاں خاتون قومی کرکٹر کا لباس ٹھیک کرتی دکھائی دیں، وہیں دوسری تصویر میں دونوں ایک ساتھ فوٹوگرافی کے لیے کھڑے دکھائی دیے۔مذکورہ تصویر پر لوگوں نے طرح طرح کے کمنٹس کیے اور جہاں لوگوں نے سچائی جانے بغیر قومی کرکٹر پر تنقید کی، وہیں بعض افراد نے بابر اعظم پر غصہ کرنے کے بجائے انہیں تجویز دی کہ وہ پینٹ شرٹ پہننے کے بجائے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہنا کریں۔بعض افراد نے بابر اعظم کے لباس پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے کافروں والا لباس پہن رکھا ہے، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد تبلیغی جماعت میں بھی جانا ہے۔وہیں کچھ لوگوں نے تصویر پر بابر اعظم کی شادی کی قیاس آرائیاں بھی کیں اور لکھا کہ شاید مذکورہ خاتون وہیں ہیں، جن سے قومی کرکٹر نے رواں برس شادی کی تھی، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیقی بات نہیں کہی جاسکتی۔ساتھ ہی کچھ لوگوں نے کمنٹ کیے کہ مذکورہ خاتون ٹیلر ہیں، جنہوں نے بابر اعظم کا لباس تیار کیا۔اسی طرح کسی نے کمنٹ کیے کہ ان کے خیال میں مذکورہ خاتون اسٹائلسٹ ہیں جو قومی کرکٹر کو کسی تقریب کے لیے تیار کر رہی ہیں۔ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ ’بابر اعظم ہمشیہ تگڑی جگہ ہاتھ مارتا ہے‘۔بابر اعظم کی تصاویر جس خاتون کے ساتھ وائرل ہوئیں، وہ دراصل متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی فیشن اسٹائلسٹ اور میک اپ آرٹسٹ ابیہا مامون ہیں جو کہ پاکستانی نژاد ہیں۔بابر اعظم کی مذکورہ تصاویر ابیہا مامون نے اپنے انسٹاگرام پر 26 نومبر 2021 کو شیئر کی تھیں۔فیشن اسٹائلسٹ نے بابر اعظم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ قومی ٹیم کے کپتان کے ساتھ کام کرنے پر خوش ہیں۔ان کی جانب سے شیئر کی گئی مزید تصاویر میں انہیں اور ان کی ٹیم کی دیگر ارکان کو بابر اعظم کو میک اپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ابیہا امام قومی کرکٹر سے قبل بھی متعدد شوبز و فیشن کی پاکستانی و بھارتی شخصیات کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور چند بولی وڈ اور پاکستانی فلموں کے علاوہ ریئلٹی شوز کے لیے بھی بطور اسٹائلسٹ کام کر چکی ہیں۔



No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ