ریاض: حرمین شریفین کی جرنل پریزیڈنسی نے کورونا کے پیش نظر مسجد الحرام میں داخلے کے لیے 34 راستوں کو عمرہ زائرین کے لیے مختص کردیا۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین نے عمرہ ادائیگی کی درخواست دینے والے زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔عوامی اجتماع کو کنٹرول اور پلاننگ کرنے والی اتھارٹی کے سربراہ انجینئر ایمان فلمبان نے بتایا کہ نماز اوقات اور عمرہ ادائیگی کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ نمازیوں اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مسجد الحرام آنے والے زائرین اور نمازیوں کو مقررہ روٹ، سماجی فاصلے اور ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔ ایمان فلمبان کا کہنا تھا کہ عمرہ سیزن کو جاری رکھنے کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔اتھارٹی سربراہ نے بتایا کہ زائرین کے طواف کے لیے 34 راستے مختص کیے گیے ہیں، اسی طرح نمازیوں کو مخصوص دروازوں سے داخل ہونے اور مقررہ مقام پر نماز ادائیگی کی اجازت ہوگی اور وہ اس دوران مطاف میں نہیں آسکیں گے۔دوسری جانب جنرل پریزیڈنسی نے شہریوں اور نمازیوں کی درخواست پر مسجد نبوی ﷺ کی چھت کو آج 6 جنوری 2021 بروز جمعرات سے مغرب اور عشا کی نماز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
ایک سال میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دینے والی انٹرنیٹ سروس انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی سروس نے صارفین کی تعداد میں ...
-
خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی: ایمان علی معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان...
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ