مظفرگڑھ(بیوروچیف دھنک رنگ)موبائل ایسوسی ایشن جتوئی کے عہدیداران کا متفقہ بلا مقابلہ انتخاب
محمد عامر خان صدر ، جنرل سیکریٹری نوید عباسی منتخب
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جتوئی موبائل ایسوسی ایشن کے سال 2022 کے لیے امیدواران نے انتخابات ہونے تھے جس میں امیدوار برائے صدارت محمد عامر خان ، امیدوار برائے جنرل سیکریٹری نوید عباسی ، امیدوار برائے نائب صدر یاسر بوسن ، فنانس سیکریٹری شاہد جبار ، انفارمیشن سیکریٹری محمد شہزاد ببر کی جانب سے کاغذات جمع کروائے گئے لیکن کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ تک ان امیدواران کے مد مقابل جتوئی موبائل ایسوسی ایشن کے کسی بھی نمائندے کی جانب سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیا جس پر جتوئی موبائل ایسوسی ایشن الیکشن کمیشن چیئرمین محمد ریاض گجر نے ان تمام امیدواران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا جس پر جتوئی موبائل ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے اتفاق کیا اور خوشی کا اظہار کیا اس پر ممبران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر خان اور باقی امیدواران کی سابقہ سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے مدمقابل کسی بھی دوست نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے مزید یہ کہ الیکشن کمیشن چیئرمین نے بلا مقابلہ عہدیداران کے انتخابات کا اعلان کر کے پوری یونین کے دل جیت لئے ہیں نومنتخب صدر محمد عامر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے پورے پینل کو بلا مقابلہ منتخب کر کے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہم گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پوری تندہی اور بھرپور انداز سے موبائل ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کی ہرغمی اور خوشی میں شریک ہونگے اور ہر مشکل میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ