امریکی شہری کتے کو بچانے کے لیے جنگلی ریچھ سے لڑ پڑا، ویڈیو وائرل
مالک نے فورا اپنے کتے کو پکڑا اور ریچھ کو بھگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کتے کی جان بچ گئی،امریکی میڈیا
امریکی ریاست فلوریڈا میں شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پالتو کتے کو بچا لیا۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے شہری کے گھر میں ریچھ داخل ہوا اور تین پالتو کتوں میں سے ایک کو لے جانے کی کوشش کی جس پر مالک نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کتے کو بچا لیا۔مالک نے فورا اپنے کتے کو پکڑا اور ریچھ کو بھگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کتے کی جان بچ گئی اور جنگلی جانور کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔مذکورہ شخص نے بتایا کہ جیسے ہی ریچھ نے کتے کو اپنے جبڑے میں دبایا تو میں نے اسی لمحے اپنے جانور کو پکڑ لیا اور خود کو ریچھ کے سامنے پیش کیا تاکہ وہ کتے کو چھوڑ کر مجھ پر حملہ آور ہو۔امریکی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں خصوصی جال کا حصار لگائے گا تاکہ پھر سے کوئی ریچھ گھر میں داخل نہ ہوسکے۔خیال رہے کہ کتے کو بچانے کے چکر میں مذکورہ شہری کے جسم پر معمولی چوٹیں بھی آئیں۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ