لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہورکے تھانہ گارڈن ٹاؤن کی حدود میں ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہوٹل بلایا اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس نے بیس روز بعد مقدمہ درج کیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش کیا، ملزم عمران نے خاتون کی برہنہ ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے کہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کے قریب ملزمان نے لڑکی کو نوکری کاجھانسہ دے کر بلایا تھا اور گاڑی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا تھا۔ملزمان متاثرہ لڑکی کوزیادتی کےبعدفیصل آبادانٹرچینج پرپھینک کرفرار ہوگئے تھے۔آئی جی پنجاب نے گوجرہ میں گاڑی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی تھی۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ