Wednesday, 2 March 2022

شاہ رخ خان اورسلمان خان کی نئی مووی کے ٹریلرکیلئے لنک پرکلک کریں


 ممبئی(ویب ڈیسک ) طویل انتظار کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان“ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔چار سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر شاہ رخ خان نے مداحوں کو اپنی نئی فلم کی خوشخبری سنا ہی دی۔ کنگ خان نے فلم ”پٹھان“ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کرتے ہوئے کہا ”جانتا ہوں دیر ہوچکی ہے۔لیکن تاریخ یاد رکھنا۔ پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے۔ 25 جنوری 2023 کو سینما میں ملتے ہیں۔کنگ خان نے بتایا کہ ان کی فلم ”پٹھان“ ہندی کے ساتھ تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ خان جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جو ٹیزر میں کنگ خان کو متعارف کراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم ٹیزر میں شاہ رخ خان کی محض ایک جھلک ہی دکھائی گئی ہے۔ فلم کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یش راج فلمز کے آدیتیہ چوپڑا فلم کے پروڈیوسر ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم ”زیرو“ میں نظر آئے تھے،تاہم یہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی۔ ”زیرو“ کی ناکامی کے تقریباً چار سال بعد شاہ رخ خان فلم ”پٹھان“ میں نظر آئیں گے۔ یہی وجہ کہ بھارتی میڈیا میں فلم ”پٹھان“ کو کنگ خان کی اسکرین پر واپسی قرار دیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ فلم ”پٹھان“ کے اعلان کے ساتھ ہی کنگ خان کے مداح بے چینی سے ان کی نئی فلم کا انتظار کررہے ہیں اور اب فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد شاہ رخ خان کے پرستار اپنے پسندیدہ اسٹار کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بےحد پرجوش ہیں

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ