Monday, 7 March 2022

چوہدری پرویز الہی سے صوبائی وزرا پنجاب کی ملاقات کہانی میں نیاموڑ

 

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت نے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو سیاسی حالات  ہیں اس کا تقاضا ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے، اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی  ہورہے  ہیں۔

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ