قدرتی وسائل سے مالامال پسماندہ بلوچستان میں صحت کے سہولت سمیت زندگی کے بنیادی ضروریات اور سہولیات سے محروم ہےمحرومیوں کی بنیادی وجہ غیر متوازن وفاقی نظام ہے۔ آج کے جدید دور میں بلوچستان کے باسی کئی صدیوں سےقبل کی طرز زندگی گزار رہے ہیں۔قدرتی آفات و وبا کا عہد ہو یا دیگر مسائل بدقسمت بلوچستان کسی مسیحا کا منتظر رہتے ہیں۔ لیکن آج تک کوئی ایسا مسیحا کی آمد نہیں جو بلوچستان کے درد و غم کا مداوا کرسکیں۔ہزاروں مسائل میں الجھے بلوچستان میں ایک قابل تشویش مسئلہ کینسر کے امراض کا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق کم آبادی والے بلوچستان میں سالانہ دس ہزار کینسر کے امراض کی تشخیص ہوتی ہے مگر پورے بلوچستان میں کینسر کی ایک اسپتال موجود نہیں ہے اور نہ ہی وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس طرف توجہ دینے کی زخمت کررہے ہیں۔ بلوچستان جہاں عام سی مرض میں مبتلا مریض کراچی کا رخ کرتا ہے یا گنجائش اور استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں رہتے ہیں۔ اب اسی پسماندہ اور صحت کے سہولیات سے محروم بلوچستان میں کینسر کی بڑھتی ہوئی امراض پریشان کن ہے۔ میں نے ایسے بہت سے کینسر کے مریض دیکھے ہیں جو علاج کی استطاعت نہ ہونے کی وجہ سے موت کے منتظر ہیں۔اس مسئلہ کا مستقل حل یہ ہے شوکت خانم کینسر اسپتال کے طرز کا معیاری اسپتال بلوچستان میں بنائے جائے۔ مگر یہ صرف ایک خواہش اور امید ہی ہے۔ اس کی تکمیل حکومت کی ذمہ داری ہے۔ مگر اس کسمپرسی کے حالات میں بحیثیت انسان یہ ہماری فرض ہے کہ سماج میں اپنے سماجی فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کریں۔بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مقامی سطح پر ایسے بہت سے فلاحی تنظیمیں اور سماجی شخصیات ہیں جو کیسنر سمیت مختلف امراض کے مریضوں کی مالی معاونت سمیت علاج کے طریقہ کار کے حوالے سے رہنمائئ کررہے ہیں۔میں آپ سب کی تعاون رہنمائی اور مشاورت سے ایک ایسے پلیٹ فارم بنانے کی آغاز کررنے جارہا ہوں جو کینسر کے مریضوں کی علاج کے لئے مالی معاونت کے لیے مہم چلائے اور فنڈز اکٹھا کرے، حکومتی اور نجی امدادی اداروں سے متعلقہ مریضوں کی رابطہ کرائے۔ علاج اور ڈاکٹرز کے حوالے سے مریضوں کی کونسلگ کرے۔ یہ تب ممکن ہوسکے گا جب ایک باقاعدہ پلیٹ فارم قیام عمل میں ہوگا۔ ایسے پلیٹ فارم بنانے کی کیا میکانزم ہوگا، فنڈز رائزنگ مہم چلانا اور مریضوں کی ڈیٹا کس طرح اکھٹا ہوسکے گا۔ اس کے لئے آپ تمام ڈاکٹر خضرات سوشل ایکٹیویسٹس اور دیگر ایکسپرٹس کی رائے اور تجاویز کی ضرورت ہے۔ جو دوست رضاکارانہ طور پر ایسے پلیٹ فارم کی قیام کے لئے کام کرنا چاہئے گا تو برائے مہربانی رابطہ کریں
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ