Thursday, 30 November 2023

توہین الیکشن کمیشن کیس؛ وزارت داخلہ نے عمران خان کو پیش نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرادی


 توہین الیکشن کمیشن کیس؛ وزارت داخلہ نے عمران خان کو پیش نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرادی

 اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں وزارت داخلہ نے عمران خان کو الیکشن کمیشن میں پیش نہ کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروادی۔الیکشن کمیشن میں توہینِ کمیشن کیس کی سماعت  ہوئی،  جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کو پیش نہیں کیا گیا، اس حوالے سے  وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی۔ دوران سماعت کمیشن کے ممبرنثاردرانی نے کہاکہ وزارت داخلہ کے مطابق حالات ایسے نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوپیش کیا جاسکے، تاہم جیل کے اندر ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔ممبر الیکشن کمیشن سندھ نثاردرانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی ، جس میں  اسد عمر،شعیب شاہین اور فیصل چوہدری پیش ہوئے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی اورفواد چوہدری کو پیش نہ کیا جاسکا۔وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شعیب شاہین نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی اور کہاکہ کیس کے بارے میں تاثراچھا نہیں جائے گا ، جس پر کمیشن سربراہ نثاردرانی نے رپورٹ کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تاثرکی باتوں کوچھوڑدیں ہم قانون کے مطابق کام کریں گے۔ آپ کیس کوآگے بڑھانا چاہتے ہیں اورتعاون بھی نہیں کرتے۔شعیب شاہین نے جان بوجھ کر پیش نہ کرنے کا مؤقف اپنایا تو ممبرالیکشن کمیشن شاہ محمد جتوئی بولے پہلے آپ بھی جان بوجھ کرپیش نہیں کررہے تھے۔ سوال یہ ہے کہ ہم ان کو یہاں پیش کرنے کا رسک کیوں لیں؟فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل میں موجودگی کا بتایا۔ اسد عمر نے کہاکہ میں توسب سے زیادہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا ہوں اوراب توسیاست بھی چھوڑ چکا ہوں، جس پر  ممبر کمیشن نے کہاکہ نہیں آپ سیاست کریں۔  اسد عمر شکریہ ادا کرتے ہوئے بولے اب سیاست چھوڑ چکا ہوں۔بعد ازاں  الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 6دسمبر تک ملتوی کردی۔


تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا


 تاریخ میں پہلی بار یوگنڈا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

  کراچی: تاریخ میں پہلی بار افریقی ملک یوگنڈا نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کوالیفائنگ راونڈ میں یوگنڈا نے چھ میچوں میں سے پانچ میں کامیابی حاصل کرکے افریقا ریجن میں ٹاپ ٹو میں جگہ بنالی۔ یوں یوگنڈا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔یوگنڈا کسی بھی آئی سی سی ورلڈ کپ ایونٹ میں پہلی بار شرکت کرے گا جبکہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والا پانچواں افریقی ملک ہوگا۔یوگنڈا نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں تنزانیہ، زمبابوے، نائیجریا، روانڈا اور کینیا کو ہرایا جبکہ نمیبیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلی بار آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر روانڈا کے کھلاڑیوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا اور انہوں نے اس کامیابی پر خوب جشن منایا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کریں گے۔ اس ٹورنامنٹ کا فارمیٹ گزشتہ دو ایڈیشنز سے مختلف ہوگا جس میں 20 ٹیموں کو پہلے راؤنڈ کیلئے پانچ پانچ کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔آئی سی سی کے مطابق ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سپر 8 ٹیموں کو چار چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے تمام 20 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوچکی ہے۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان، جنوبی افریقا، سری لنکا، افغانستان، بنگلا دیش، کینیڈا، نیپال، عمان، پاپوانیوگنی، آئر لینڈ، اسکاٹ لینڈ، نیبیا، یوگنڈا شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور امریکا کی ٹیمیں بطور میزبان ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق


 رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ بھی اطلاعات ہیں کہ شر اور کوش برادری کے ڈاکوؤں کی جانب سے سولنگی سیلرا برادری پر حملہ کیا گیا جس میں خاتون سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور دو ڈاکوؤں بھی شامل ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ ماچھکہ کے علاقے میں پیش آیا۔ترجمان پولیس کے مطابق شر اور ماچھی قبیلے کے درمیان پرانی دشمنی کی وجہ سے فائرنگ کا واقع پیش آیا، دونوں اطراف سے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، ایس ایچ او ماچھکہ بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں، دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام


 پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام

 لاہور: پنجاب حکومت کا لاہور میں مصنوعی بارش کا منصوبہ ناکام ہوگیا، حکومت کے پاس موجود اسپرے کرنے والے 6 طیارے ناکارہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق 6 اسپرے طیارے والٹن ایئرپورٹ پر گراونڈ کر دیے گئے، طیارے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر استعمال تھے۔فنڈز کی کمی کے باعث طیاروں کی بحالی بھی التوا کا شکار ہے۔ بھاری اخراجات اور بادلوں کی غیر یقینی صورتحال کے باعث غیرملکی فضائی کمپنیوں سے بھی طیارہ نہیں لیا جا رہا۔دوسری جانب، لاہور میں آج صبح قدرتی بارش کے باعث اسموگ میں کمی آگئی ہے جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

منی لانڈرنگ کیس؛ مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

 



منی لانڈرنگ کیس؛ مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

 لاہور: ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔عدالتی حکم پر مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ مختلف جگہوں پر مونس الہی سے متعلق اشتہارات آویزاں کردیے گئے۔ اشتہار کے متن کے مطابق مونس الہی روپوش ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری کی کارروائی شروع کی۔ مونس الہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کی مہلت دی گئی تھی۔ ایف آئی اے نے چالان عدالت جمع کرا رکھا ہے۔

ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ


 ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ

  کراچی: ایک بیٹا 3 مائیں، نادرا کا انوکھا کارنامہ، خاتون نے نادرا کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔عدالت عالیہ نے نادرا کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ میں نادرا کی جانب سے ایک بیٹے کی تین ماؤں کے ریکارڈ کیخلاف صدف کے درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق 17 سالہ نوجوان عمر رضا کی تین تین مائیں ہیں۔ نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے۔ ایک جگہ دادی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں والدہ ہے۔ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی 3 ماؤں کے غلط ریکارڈ کی وجہ سے مستقبل میں مسئلہ ہوسکتا ہے۔ عدالت نے نادرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس؛ عمران خان کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر


 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس؛ عمران خان کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری دائر

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر  کردی گئی۔عمران خان کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ، انتظار پنجوتھہ، علی اعجاز کے ذریعے درخواست  احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کی گئی ہے، جس پر جج محمد بشیر نے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ درخواست ضمانت میں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور معروف کرکٹر رہ چکے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کیس کے فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔احتساب عدالت کی جانب سے نوٹسز جاری کیے جانے کے بعد نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کمرہ عدالت ہی میں نوٹس وصول کرلیا۔ عدالت نے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر


 نگراں وفاقی وزرا گوہر اعجاز اور عمر سیف کے اثاثے منظر عام پر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزراء کے اثاثوں کے تفصیلات جاری کردیں، گوہر اعجاز کے پاس اربوں روپے کے اثاثے ہیں،  ان کے کمسن بچے ایک ارب 57 کروڑ 16 لاکھ کے مالک ہیں، وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف کے پاس 28 کروڑ کے اثاثے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تفصیلات میں نگران وزیر برائے کامرس گوہر اعجاز نے زرعی اراضی میں 3 لاکھ 12 ہزار روپے کا حصہ ظاہر کیا ہے، لاہور میں دس کنال اراضی ہے جس کی مالیت 4 کروڑ 56 لاکھ ظاہر کی ہے، لاہور میں ہی 132 کنال اراضی کی مجموعی مالیت دو کروڑ 91 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ لاہور میں 8 کنال رقبے کی قیمت ساڑھے 71 لاکھ روپے، لاہور میں 16 کنال اراضی 86 لاکھ روپے ظاہر کی ہے اور 1195 کنال اراضی 1 ارب 19 کروڑ38 لاکھ ظاہر کی۔گوہر اعجاز چنیوٹ میں واقع وارثی گھر میں 50 ہزار روپے کے حصے کے مالک ہیں، لاہور کے وارثتی گھر میں ان کا 1 کروڑ 57 لاکھ روپے مالیت کا حصہ ہے، ماڈل ٹاؤن میں 79 کروڑ 84 لاکھ روپے مالیت کا گھر بھی گوہر اعجاز کی ملکیت ہے۔وہ کراچی میں 68 لاکھ روپے کی دکان کے مالک ہیں، لاہور میں 14 کروڑ مالیت کا پلاٹ بھی اثاثوں میں ظاہر کیا گیا ہے، لاہور میں 35 کنال زمین کی قیمت ساڑھے 17 کروڑ ظاہر کی ہے، لاہور ماڈل ٹاؤن والدہ کے نام پر مکان پونے تین کروڑ روپے مالیت کا ظاہر  کیا ہے، اہلیہ کے نام چار جائیدادیں ہیں، اہلیہ کے نام وارثتی مکان میں 1 کروڑ 42 لاکھ کا حصہ ہے، اہلیہ کے نام 19 کنال زمین 1 کروڑ 78 لاکھ روپے کی ہے، ایبٹ آباد مکان کی مالیت 6 کروڑ 87 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔پاکستانی میں پراپرٹی بزنس میں 18 کروڑ 7 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں 1 ارب 50 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد کے شئیر کے مالک ہیں، گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو 1 کروڑ دو لاکھ روپے، مرسیڈیز 95 لاکھ اور لینڈ روور 7 کروڑ دس لاکھ روپے کی ہے، جیولری 4 کروڑ 36 لاکھ اور کیش 3 کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کیا ہے، بینکوں میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے پڑے ہیں، 1 لاکھ دس ہزار روپے کے فرنیچر کے مالک ہیں، 1 کروڑ 32 لاکھ کے گھوڑے اور دیگر سامان کے مالک ہیں، گوہر اعجاز کے کمسن بچے ایک ارب 57 کروڑ 16 لاکھ کے مالک ہیں۔

عمر سیف 28 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک

الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر برائے آئی ٹی عمر سیف کے اثاثے بھی ظاہر کیے ہیں جو کہ 28 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔ڈی ایچ اے ملتان میں 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 62 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی گئی ہے، ڈی ایچ اے لاہور میں 4 مرلہ کمرشل پلاٹ کی مالیت 3 کروڑ 5 لاکھ 50 ہزار ظاہر کی گئی، لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں تجارتی عمارت کی مالیت 70 لاکھ بتائی گئی، ڈی ایچ اے لاہور میں اہلیہ کے نام پر 1 کنال رہائشی پلاٹ کی مالیت 1 کروڑ 43 لاکھ بتائی گئی۔عمر سیف نے ڈی ایچ اے لاہور فیز 9 میں اہلیہ کے نام پر 4 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 4 کروڑ 35 لاکھ ظاہر کی، اہلیہ کے نام پر ڈی ایچ اے فیز 11 میں 4 مرلے کے کمرشل پلاٹ کی مالیت 2 کروڑ 10 لاکھ 46 ہزار ظاہر کی، اہلیہ کے نام پر نیول اینکریج لاہور میں 4 مرلے کی دو پلاٹوں کی مالیت 1 کروڑ 50 لاکھ ظاہر کی۔نگران وزیر برائے آئی ٹی نے اہلیہ کے نام پر ایل ڈی اے سٹی لاہور میں 10 مرلے کے رہائشی پلاٹ کی مالیت 27 لاکھ روپے ظاہر کی، نیول اینکریج لاہور میں اہلیہ کے نام پر 10 مرلے کے 2 رہائشی پلاٹس کی قیمت 1 کروڑ 19 لاکھ روپے ظاہر کی، اہلیہ کے نام پر اوئسٹر کاؤنٹ گلبرگ 3 لاہور میں اپارٹمنٹ کی قیمت 50 کروڑ ظاہر کی۔انہوں ںے بیرون ملک کاروبار کی مالیت 11 ہزار نو سو 75 ڈالر ظاہر کی، ٹی پی ایل پی میں 4 لاکھ شیئرز کی مالیت 4 کروڑ سے زائد اور ڈیڑھ لاکھ شیئرز کی قیمت 6 لاکھ 74 سے زائد ظاہر کی، آئی ٹی کمپنی میں شیئرز کی مالیت 48 لاکھ سے زائد ظاہر کی ، 110 تولہ سونے کی مالیت 56 لاکھ سے زائد ظاہر کی، نقدی کی صورت میں نگران وزیر آئی ٹی نے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم ظاہر کی۔نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے ایک نجی بینک اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد جبکہ دوسرے اکاؤنٹ میں 20 ہزار ڈالر سے زائد رقم ظاہر کی، عمر سیف کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں 97 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔

پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے


 پی ایس ایل 9 ؛ افتخار احمد ملتان سلطانز کا حصہ بن گئے

 لاہور: پی ایس ایل 9کیلیے ملتان سلطانز نے افتخار احمد کی خدمات حاصل کرلیں، بدلے میں رائلی روسو گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔فرنچائزز کی ٹریڈنگ کے نتیجے میں ملتان سلطانز نے افتخار احمد اور پہلی پلاٹینم پک جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رائلی رسو اورسلور راؤنڈ پک کا حق حاصل کیا ہے۔افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سلطانز کا حصہ بننے پر خوش ہوں، ملتان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، یہاں کے شائقین میں کرکٹ کا ایک جنون ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سیزنز میں فرنچائز کی کارکردگی بھی شاندار رہی ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے بیٹر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں افتخار احمد کا استقبال کرتا ہوں، ان کی مہارت اور تجربہ ٹیم کیلیے کارآمد ثابت ہوگا، ان کی میدان میں پرفامنس ہی نہیں ڈریسنگ روم میں موجودگی بھی خوش آئند ہوگی۔ہیڈ کوچ عبدالرحمان نے کہا کہ پی ایس ایل کی بڑی ٹریڈز میں سے ایک کے نتیجے میں افتخار احمد کی خدمات حاصل ہوئی ہیں، وہ ایک میچ ونر ہیں، اننگز کے کسی بھی مرحلے میں فتح کیلیے ان پر بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری


  کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2023 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی جبکہ تمام  تعلیمی ادارے یکم جنوری  2024 سے واپس کھلیں گے۔تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں پر ہوگا۔ موسم سرما کی 10 روز کی چھٹیوں کے دوران طلباء کو گھر میں پڑھنے کیلئے ہوم ورک بھی دیا جائے گا۔

سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف


 سالانہ1 لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے سے جاں بحق ہوجاتے ہیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

 اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سالانہ ایک لاکھ 41 ہزار بچے ماں کا دودھ میسر نہ ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ہمایوں مہمند کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں انجرڈ ٹریٹمنٹ بل 2023 پیش کیا گیا۔نجی اسپتالوں میں حادثات کا شکار مریضوں کے بل حکومت کی طرف سے ادا کیے جانے پر سیکرٹری وزارت صحت نے کہا کہ اس عمل کے لیے بجٹ کی ضرورت ہوگی۔ینیٹر مہر تاج روغانی نے کہا کہ پولی کلینک میں آپریشن ہوتے نہیں تھے اور بجٹ کولیپس بھی ہو گیا تھا ، جہاں بجٹ ملا وہاں کیا اور کہاں استعمال ہوا۔سینیٹر جام مہتاب نے کہا کہ ایمرجنسی میں ہر صورت میں مریضوں کو ٹریٹمنٹ دینے کی ضرورت ہے، یہ بات بل میں بھی موجود ہے، زندگی بچانا اول ہو، میڈیکو لیگل کے سسٹم اور فریم ورک پر غور ترجیح ہونا تشویشناک ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ عوامی ضرورت کے تحت اس بل کو ہمیں منظور کرنا ہو گا۔ سینیٹر مہر تاج نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ ایک لاکھ41 ہزار بچے ماں کا دودھ نہ ملنے کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، مصنوعی خوراک سے بچوں میں غذائی ضرورت پوری نہیں ہوتی۔انہوں نے مزید کہاکہ 36 ماہ تک  بچوں کو ماں کا دودھ دینا لازم ہے،  عالمی ادارہ صحت بھی اس مدت تک مارکیٹ پروڈکٹ کی مخالفت کرتا ہے، 36 ماہ سے کم عمر بچوں کو ڈبے کا دودھ اور خوراک دینے کی حوصلہ شکنی ضروری ہے۔ بل میں تجویز کیاگیا ہے کہ مینوفیکچررز کے خلاف 4 سال قید اور 5 ملین جرمانے کو قانون کا حصہ بنایا جانا چاہیے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ کیس عدالت میں مینوفیکچرر لے کر جائیں تو ہمیں کریمنل کورٹ میں دفاع اور سفارشات پیش کرنا ہوں گی۔قائمہ کمٹی میں وزارت کی جانب سے اسپتالوں کو بجٹ سے انکار کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس پر وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ بجٹ کے لیے فنڈز موجود نہیں ہیں، فنڈز ریلیز ہوں گے تو مہیا کیے جائیں گے ۔

سال 2023؛ پاکستان میں سب سے زیادہ سنے جانے والے سنگرز کی فہرست جاری


 سال 2023؛ پاکستان میں سب سے زیادہ سنے جانے والے سنگرز کی فہرست جاری

دنیا بھر میں نغموں کو سننے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میوزک اسٹریمنگ سروس Spotify نے پاکستان میں سال 2023 کے دوران مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ممتاز گلوکاروں کی عالمی فہرست جاری کردی جس میں پاکستانی گلوکار بھی شامل ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپاٹی فائی (Spotify) کے Wrapped 2023 کے تحت پاکستان میں سب سے زیادہ سنے جانے والے گلوکاروں کی فہرست جاری کردی۔رواں برس کے اختتام پر پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور طلحہ انجم نے ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں کامیاب رہے ہیں اور پاکستان کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گلوکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔مجموعی طور پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گلوکار بھارتی ارجیت سنگھ ہیں۔ ان کے علاوہ پریتم، اے پی ڈھلن، عاطف اسلم، طلحہ انجم، ٹیلر سوئفٹ،نصرت فتح علی خان، آنجہانی موسیٰ والا، راحت فتح علی خان اور عاصم اظہر وغیرہ بھی شامل ہیں۔پاکستان میں گلوکاراؤں میں پسوڑی سے عالمی شہرت حاصل کرنے والی شائی گل اوّل نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد مومنہ مستحسن اور عابدہ پروین کو سب سے زیادہ سنا گیا۔ فہرست میں قرۃ العین بلوچ، نصیبو لال اور آئمہ بیگ بھی شامل ہیں۔اسی طرح 23 سال قبل انتقال کرجانے والی نازیہ حسن اب بھی سب سے زیادہ سنے جانے والی گلوکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں۔نوجوان گلوکار عمیر اور عبدالحنان بھی 10 زیادہ سنے جانے والے پاکستانی گلوکاروں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔مقبول پاکستانی گانوں کی بات کی جائے تو کیفی کے گانے ’’کہانی سنو‘‘ کو کوئی اور نغمہ مقبولیت میں شکست نہیں دے سکا تاہم نئے گلوکار عبد الحنان کے تین نغموں ’’ارادے، بکرا اور سیا‘‘ نے بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے۔اگر بات کی جائے میوزک البم کی تو طلحہ انجم کے ’’اوپن لیٹر‘‘ نے پاکستانی گلوکاروں کے البمز میں میدان مار لیا ہے۔ اس البم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسے صرف شبھ کے اسٹیل رولن نے پیچھے چھوڑا۔

جو لیڈر ملک کو آگے لے جائے بعض قوتیں اسے پیچھے کھینچتی ہیں، آصف زرداری


جو لیڈر ملک کو آگے لے جائے بعض قوتیں اسے پیچھے کھینچتی ہیں، آصف زرداری

 کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے عوام کو صوبے کا مالک بنائے گی، یہاں پر گیس، پیٹرول اور معدنیات جو کچھ بھی ہے عوام کا ہے اس پر کسی اور کا کوئی حق نہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے لیکن افسوس ہے کہ اسلام آباد کو اور پاکستان کے دوسرے صوبوں کو پاکستان کا یہ دل نظر نہیں آتا لیکن ہمیں نظر آتا ہے اس دل کو جیتے ہوئے ہم پاکستان کو درست نہیں کرسکتے۔آصف زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی دھرتی پر ایک دکھ پھیلا ہوا ہے جس پر ہمیں مرہم رکھنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی یہاں کے عوام کو بلوچستان کا مالک بنائے گی، اس صوبے میں جو کچھ ہے آپ کا ہے کسی اور کا نہیں چاہے وہ گیس ہو، پیٹرول ہو یا کوئی بھی معدنیات سب پر عوام کا حق ہے، سارے صوبوں کی زمین ایک طرف بلوچستان کی زمین ایک طرف ہم یہاں پانی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاول نے کم عمر وزیر خارجہ بن کر پاکستان کی عزت بلند کردی، ہمیں ہر بلاول کو سپورٹ کرنا ہے اس کی تربیت کرنی ہے، آپ بھی دیکھیں گے میں بھی دیکھوں گا، ہم پاکستان کو دوبارہ ری ڈیفائن کریں گے۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ بلاول کو یوتھ کا آج کل اور مستقبل کا لیڈر بنانا ہے، بلاول کو نوجوان لیڈر بنانا ہے، قوم کو لیڈر چلاتے ہیں، ہمیں جو آتا ہے بلاول بھٹو کو منتقل کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں جو لیڈر ملک کو آگے لے جانا چاہتا ہے تو بہت سی قوتیں اسے پیچھے کھینچتی ہیں، لیکن ہمیں ان قوتوں سے ڈر نہیں، ہمیں عوام پر بھروسہ ہے۔

ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار

  ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار

  ماں کی لاش کیساتھ ایک سال تک رہنے والی 2 بیٹیاں گرفتار


وارانسی: بھارتی ریاست اترپردیش میں دو خواتین کو گھر میں ایک سال تک ماں کی لاش کے ساتھ رہنے کے جرم میں حراست میں لے لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر وارانسی کے ایک گھر سے پولیس نے دو بہنوں 27 سالہ پلاوی ترپاٹھی اور 18 سالہ ویشوک ترپاٹھی کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا جب کہ گھر سے ان کی ماں کی ایک سال پرانی لاش بھی برآمد کرلی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مردہ خاتون کی شناخت 52 سالہ اوشا ترپاٹھی کے نام سے ہوئی ہے جو طویل علالت کے بعد  دسمبر 2022 میں انتقال کرگئی تھیں لیکن ان کی بیٹیوں نے آخری رسومات ادا نہیں کیں اور لاش کے ساتھ ہی رہ رہی تھیں۔پولیس کے مطابق 15 دن سے دونوں بہنیں گھر سے باہر نہیں نکلی تھیں جس کی وجہ سے پڑوسیوں کو شک ہوا اور انھوں نے تھانے میں اطلاع دی تھی جب گھر پہنچے تو دونوں بہنیں نیم بے ہوش تھیں۔بعد ازاں پولیس نے دونوں بہنوں کو طبی اور ذہنی معائنے کے لیے اسپتال بھیج دیا جب کہ لاش کو فرانزک کے لیے منتقل کردیا گیا۔

مقدمات سے بریت؛ شریف برادران کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی ہے؟ پرویز الٰہی

 مقدمات سے بریت؛ شریف برادران کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی ہے؟ پرویز الٰہی

 لاہور: پی ٹی آئی کے  مرکزی صدرچوہدری پرویز ا


لٰہی نے کہا ہے کہ  مقدمات سے بری ہونے پر شریف برادران کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے؟۔عدالت میں پیشی کے  موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ  نوازشریف کی فوری بریت کے بعد بھی ان کے لاڈلے ہونے میں کوئی شک باقی رہ گیا ہے؟۔ لاڈلے نوازشریف اور شہبازشریف عوامی عدالت میں اپنے کرتوتوں کا حساب دینے کے لیے تیار رہیں۔پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہیرا پھیری کے چمپئن شریف برادران اللہ اور عوام کی عدالت سے کیسے بچیں گے۔ لاڈلے نوازشریف اور شہبازشریف ایسا تاثر پیدا کر رہے ہیں جیسے یہ چار بار عوام کو دھوکا دینے کے بعد پھر آ جائیں گے۔ اس بار قوم انہیں الیکشن میں آٹے دال کا بھاؤ یاد کروا دیں گے۔ مہنگائی کے شہنشاہ شہبازشریف کو الیکشن میں لگ پتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کر لیں عوامی غیض وغضب سے نہیں بچ سکیں گے۔ وہ دن دور نہیں جب عوام ان شا اللہ ان لاڈلوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے باہر نکالیں گے اور یہ منہ چھپاتے پھریں گے۔ ن لیگ ہر بار عوام کو گمراہ کر کے اقتدار حاصل کرتی ہے، اب ان لاڈلوں کو چاہیے کہ عوام کی جان چھوڑ دیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف دونوں اپنے کیس ختم کروا کے بھی سرخرو نہیں ہو سکتے، عوام کو جواب دینا ہو گا۔ شہبازشریف نے 16 ماہ کی حکومت میں سوائے لیول پلیئنگ فیلڈ حاصل کرنے کے کچھ نہیں کیا۔ اس کے بدلے لاڈلوں نے پاکستان کو مہنگائی اور بیروزگاری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ دیا۔مرکزی صدر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تحریک انصاف بلے کے نشان کے ساتھ الیکشن میں اترے گی اور کامیابی بھی حاصل کرے گی۔ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے، تحریک انصاف پورے پاکستان میں ہر سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ پنجاب کا خزانہ سیاسی عیاشیوں پر اڑانے والے نگراں، بچوں کے لیے قرآنی سپارے نہیں چھاپ رہے جب کہ ہماری حکومت نے بارہویں جماعت تک ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار دی تھی۔

ن لیگ ناکام ہوچکی یہ سیاست کے شوباز ہیں، بلاول بھٹو

 ن لیگ ناکام ہوچکی یہ سیاست کے شوباز ہیں، بلاول بھٹو

 کوئٹہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایک نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، ن لیگ ناکام ہوچکی یہ سیاست کے شوباز ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا 70 فیصد طبقہ نوجوان ہے، میں بھی نوجوان ہوں، نوجوانوں کی نمائندگی کوئی کھلاڑی نہیں، میں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے صدارت کا عہدہ سنبھال کر نفرت ، انا ، تقسیم اور انتقام کی سیاست کو دفن کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی، صدر آصف زرداری نے میڈیا کی کردار کشی برداشت کی، کبھی میمو گیٹ میں کوئی کالا کوٹ پہن کر کورٹ جاتا تھا تو کوئی یوتھ کا نمائندہ بن کر سامنے آتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل لوگ چارٹر آف اکانومی کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نیا چارٹر آف اکانومی لائے گی، ہمیں ایک نئے میثاق جمہوریت کی ضرورت ہے، پچھلی حکومت میں ن لیگ کے پاس وزارت خزانہ تھی، وہ فیل ہوچکی، ملک بھر میں انہیں مہنگائی لیگ کہا جارہا ہے، عوام کو معلوم ہے یہ سیاست کے شوباز ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مخالف کوئی سیاست دان نہیں ہے بلکہ غربت اور مہنگائی ہے، معاشی حالات پہلے کبھی اتنے برے نہیں تھے، جتنے آج ہیں، مہنگائی ، غربت ، بیروزگاری کی وجہ سے عوام پس رہے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ نوجوان تقسیم ، نفرت ، انتقام جیسی سیاست کو دفن کریں، افسوس ہے کہ اسلام آباد کو نظر نہیں آتا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو ایک نئی سوچ اور ایک نئی سیاست کی ضرورت ہے ، پیپلز پارٹی نئی طرز سیاست شروع کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام اس مہنگائی کا مقابلہ کر سکیں۔


Wednesday, 29 November 2023

پی ایس ایل9؛ پلیئر ڈرافٹ کے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی

 پی ایس ایل9؛ پلیئر ڈرافٹ کے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی


 لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ڈرافٹ کیلئے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پاکستان سپر لیگ 2024 پلیئر ڈرافٹ میں پہلا انتخاب کرے گی، کراچی کنگز اور دو بار کی چیمپئن اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی پک کریں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں ِپک پشاور زلمی اور گزشتہ ایونٹ کی رنرزاپ ملتان سلطان کی ہوگی۔ پچھلے دو ایڈیشنز کی چیمپئن لاہور قلندرز سب سے آخرمیں کھلاڑی چُنے گی۔پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کے لیے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی سٹینڈنگ کے الٹا ترتیب سے ہوتا ہے۔ پک آرڈر کو مزید منصفانہ بنانے کے لیے، ایک مختلف فرنچائز ہر کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں پہلی پک کرے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینم پک شروع کرے گی، کراچی کنگز کا پہلا ڈائمنڈ پک ہوگا، پشاور زلمی کا پہلا گولڈ پک ہوگا، سلور کیٹیگری میں پہلا پک ملتان سلطانز کرے گا۔اسلام آباد یونائیٹڈ ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی منتخب کرے گا اور لاہور قلندرز کے پاس پہلا سپلیمنٹری پک ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول چکا ہے۔ فلیگ شپ ایونٹ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 تک شیڈول ہے۔ فرنچائزز اب ریٹینشن کو حتمی شکل دینے سے پہلے کھلاڑیوں کے لیے ریلیگیشن کی درخواستیں جمع کرائیں گی۔ریلیگیشن کی درخواستوں کے بعد، تمام ٹیموں کو کھلاڑیوں کی بنیادی کیٹیگری سے میچ کرنے کا موقع ملے گا۔ اگر کھلاڑی کی بنیادی کیٹیگری میچ نہیں ہوتی، تو انہیں ان کے بنیادی کیٹیگری سے نیچے والے کیٹیگری میں بھیجا جا سکتا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹونٹی کے اختتام کے فوراً بعد ہونا ہے۔

 پی ایس ایل9؛ عماد وسیم نے کنگز، حسن علی نے یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان بڑی ٹریڈ ہوگئی۔پی ایس ایل 5 کے فاتح کپتان عماد وسیم ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ حسن علی کراچی کنگز کی جرسی میں نظر آئیں گے۔کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا پہلا راؤنڈ سلور پک اپنے دوسرے راؤنڈ سلور پک کے بدلے حاصل کیا، یونائیٹڈ نے عماد وسیم کو پلاٹینم کیٹگری جبکہ کراچی کنگز نے حسن علی کو ڈائمنڈ کیٹگری میں پک کیا ہے۔ٹریڈ کے بعد کراچی کنگز کی انتظامیہ نے سابق کپتان عماد وسیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب 94 وکٹوں کے ساتھ حسن علی پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے بالر ہیں۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پلئیرز ڈرافٹ سے پہلے فرنچائزز کی جانب سے ریلیگیشن کی کامیاب درخواستوں میں لاہور قلندرز کے مرزا طاہر بیگ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے رومان رئیس اور کراچی کنگز کے میر حمزہ (گولڈ اور سلور) کیٹیگری میں شامل ہیں۔

کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود

 کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں! سرفراز، بابراعظم سے مشورے لوں گا، شان مسعود



قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور سرفراز احمد کے اسکواڈ میں موجود ہونے سے کپتانی کا کوئی دباؤ نہیں البتہ دونوں سینئیر کرکٹرز کے مشورے ضرور لوں گا۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بطور کپتان دورہ آسٹریلیا مشکل ہدف ہے لیکن کوشش ہوگی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کپتانی کے دباؤ سے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی کپتانی کے وقت شاہد بھائی ٹیم میں موجود تھے لیکن کپتانی دی گئی تو ان سے سیکھا، کپتانی کوئی دباؤ نہیں، اس کے علاوہ کاؤنٹی میں قیادت کے فرائض نے بہت کچھ سیکھایا ہے۔ٹیم سلیکشن کے سوال پر شان مسعود کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت نئی مینجمنٹ اور سیلکٹرز ایک پیچ پر تھے، ٹیسٹ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں البتہ ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں ضرور موقع دیں گے۔ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ اظہر علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے تیسرے نمبر پر کھیل رہا ہوں کوشش کریں گے کہ بابراعظم کی پوزیشن کو نہ چھیڑیں، وہ نمبر 4 پر بیٹنگ کیلئے آئیں گے۔شان مسعود نے محمد رضوان اور سرفراز احمد کے حوالے سے کہا کہ سیفی بھائی نے گزشتہ سیریز میں اچھی کارکردگی مظاہرہ کیا ہے کوشش کریں گے زیادہ تبدیلیوں سے گریز کریں۔ پاکستان کی ٹیم پہلے ہے اگر نائب کپتان کی جگہ نہیں بنتی تو نہیں کھیلے گا، کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے پلئینگ الیون کا حتمی فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کی ٹیم میں موجودگی ہمارے ساتھ کھیلنا بڑی بات ہے، انکے ساتھ کئی عرصے سے ایک ہی ٹیم میں کرکٹ کھیل رہا ہوں، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز کھیلنے والے پہلی پاکستانی کرکٹر تھے۔اوپنر کے حوالے سے کپتان نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں امام نے بطور اوپنر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، ایک الگ برانڈ کی کرکٹ متعارف کروانا چاہتے ہیں، صائم ایوب نے ڈومیسٹک میں شاندار فارم پیش کی ہے یہ دیکھتے ہوئے انکو موقع دیں گے۔

ویرات کوہلی کا کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

 ویرات کوہلی کا  کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ



نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی دورہ جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ٹیسٹ میچز کیلئے وہ بدستور موجود ہوں گے۔ ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔بھارت کے دورہ جنوبی افریقا کا آغاز 10 دسمبر کو ڈربن میں ٹی 20 انٹرنیشنل سے ہوگا۔ دورے کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔حالیہ ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی نے انتہائی شاندار پرفارمنس دکھائی تھی۔ وہ 11 اننگز میں تین سنچریوں کی مدد سے 765 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا۔ویرات کوہلی اس وقت لندن میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔ وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے نان اسٹاپ کرکٹ کھیل رہے تھے۔ آخری بار انہوں نے ستمبر میں ورلڈ کپ سے پہلے وقفہ لیا تھا جب انہیں اور کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف پہلے دو ون ڈے میچوں میں آرام دیا گیا تھا۔

عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے، ہیں اور تاحیات رہیں گے، بیرسٹر گوہر


 عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے، ہیں اور تاحیات رہیں گے، بیرسٹر گوہر


 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے ہیں اور تاحیات رہیں گے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر، میرے ضلع، میرے صوبے اور پوری ٹیم پر جو اعتماد کیا ، اس پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ میں ان کے نامزد کردہ نمائندے اور جانشین کی حیثیت سے ہوں گا، پی ٹی آئی وہی ہے جو خان صاحب کی ہے، عمران خان جیل کے اندر ہوں یا باہر، وہ لیڈر ہیں، یہ فیصلہ ہوچکا کہ وہ چیئرمین تھے، ہیں اور تاحیات چیئرمین رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک چیئرمین کی ذمے داریاں نبھاؤں گا جب تک عمران خان اپنی سیٹ پر باعزت طور پر واپس نہیں آجاتے اور انشاءاللہ وہ دور نہیں ہوگا، جب وہ واپس آئیں گے ، ہوسکتا ہے وہ دن کل ہی ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا نظریہ، پی ٹی آئی، ہمارا کام، ہماری جدوجہد وہی ہے جس کی عمران خان نے ابتدا کی اور چلا رہے ہیں، ہمارا وہی اول و آخر نظریہ ہے جو عمران خان کا ہے۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا اللہ ہمیں ہمت دے کہ اس بھاری ذمہ داری کو مشکل وقت میں نبھا سکیں، جو لوگ یہاں تک ہمیں لے آئے کہ عمران خان کو یہ قدم اٹھانا پڑا، یہ دن واپس پھر جائیں، اور عوام کا لیڈر واپس عوام میں آکھڑا ہو۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، ہریتھک روشن کی فلم 'وار2' کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

 انتظار کی گھڑیاں ختم، ہریتھک روشن کی فلم 'وار2' کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی



 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم ’وار 2‘ کے چرچے ہر طرف ہیں اور اب اس فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن کی بلاک بسٹر فلم ’وار 2‘ سال 2025 میں 14 اگست کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری 2024 سے ہوگا۔ڈائریکٹر ایان 2023 سے ہی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں لیکن  ہریتھک روشن ’فائٹر‘ کی شوٹنگ کیلئے اٹلی میں مصروف ہیں۔میگا ایکشن اور تھرلر فلم کیلئے کیارا ایڈوانی کو خاتون کے مرکزی کردار کیلئے فائنل کرلیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ’وار‘ سیکوئیل میں انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹاروں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔1995 میں بلاک بسٹر فلم ’کرن ارجن‘ کے بعد شاہ رخ اور سلمان پہلی مرتبہ ایک ساتھ ایکشن بڑے پردے پر مداحوں کو محظوظ کریں گے۔واضح رہے کہ یش راج فلمز نے اعلان کیا تھا کہ ’پٹھان‘ ڈائریکٹر اگلی فلم ’ٹائیگر ورسز پٹھان‘ بنائیں گے جس میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ساتھ نظر آئیں گے۔

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ


 دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ


سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری طرح جھگڑ پڑے جس کے باعث طیارے کو نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن ایئرلائن لفتھانسا کے مسافر بردار طیارے نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ یہ طیارہ سوئٹزر لینڈ کے شہر میونخ سے بینکاک جا رہا تھا۔بھارت میں ہنگامی لینڈنگ سے قبل طیارے نے پاکستان میں اترنے کی اجازت مانگی تھی لیکن اجازت نہ ملنے کے باعث پائلٹ نے نئی دہلی میں لینڈنگ کی جہاں دونوں مسافروں کو اتار دیا گیا۔میاں بیوی کو اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے کرکے طیارہ اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگیا۔ مسافر میاں بیوی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ انڈین ایوی ایشن کے حکام نے مسافر میاں بیوی کے حوالے سے جرمنی کے سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے اور ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا یا سفارت خانے بھیجا جائے گا۔میاں بیوی نے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد طیارے کے عملے سے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے جہاز میں سفر جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار، بری کردیا گیا

 اسلام آباد ہائیکورٹ: ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار، بری کردیا گیا



اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا، احتساب عدالت نے نواز شریف کو دس سال کی سزا سنائی تھی۔ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ان میں اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور دیگر موجود تھے۔ نیب پراسکیوشن ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل کا آغاز کیا اور کہا کہ نواز شریف کے شریک ملزمان مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اپیل منظور کر کے بری کیا گیا، شریک ملزمان پر اعانت جرم کا الزام تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ سے شریک ملزمان کی بریت کا فیصلہ حتمی صورت اختیار کر چکا ہے۔امجد پرویز نے نیب آرڈیننس کی مختلف شقیں پڑھیں اور کہا کہ نیب آرڈیننس میں بے نامی دار لفظ کی تعریف کی گئی ہے۔نواز شریف فیصلہ سننے کے بعد ہجوم کے ساتھ عدالت سے واپس روانہ ہوتے ہوئےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ  میرے خیال میں سزا معطلی بھی اسی بنیاد پر ہوئی تھی، سزا معطلی کے فیصلے میں ہم نے سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کا سہارا لیا تھا، بعد ازاں سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں میں مزید وضاحت کی ہے اس پر ہماری معاونت کریں۔دوران سماعت نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل کی اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل کی۔نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ بے نامی ، اعانت جرم اور زیر کفالت سے متعلق سپریم کورٹ نے اپنے فیصلوں میں تشریح کی ہے، آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تفتیش کے بعد پراپرٹی کی مالیت کا مرحلہ آتا ہے، معلوم ذرائع آمدن کا جائیداد کی مالیت سے موازنہ کیا جاتا ہے، 9 اے فائیو کا جرم ثابت کرنے کے لیے تمام تقاضے پورے نہیں کیے گئے،اس کیس میں جرم ثابت کرنے کے لیے ایک جزو بھی ثابت نہیں کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ  کیا ریفرنس میں لکھا ہے کہ نواز شریف نے کب یہ جائیدادیں خریدیں ؟ اس پر وکیل نے کہا کہ ریفرنس میں نہ تاریخ موجود ہیں نہ ہی نواز شریف کی ملکیت کا ثبوت ہے، ظاہر کردہ آمدن کے ساتھ یہ بتانا تھا کہ اثاثے بناتے وقت اس کی قیمت کیا تھی؟ نیب کو آمدن اور اثاثوں کی مالیت کے حوالے سے تقابل پیش کرنا تھا، اس کے بعد یہ بات سامنے آنی تھی کہ اثاثوں کی مالیت آمدن سے زائد ہے یا نہیں اور اس تقابلی جائزے کے بغیر تو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا جرم ہی نہیں بنتا۔

وکیل نے کہا کہ 1993ء سے 1996ء کے دوران یہ پراپرٹیز بنائی گئیں، ریفرنس میں کہیں نہیں لکھا گیا کہ یہ جائیدادیں کس تاریخ کو بھیجی گئیں، پاناما فیصلہ، جے آئی ٹی رپورٹ، نیب انویسٹی گیشن رپورٹ، ریفرنس میں کوئی ایسی بات نہیں جس سے نواز شریف کا پراپرٹیز سے تعلق ثابت ہو، واجد ضیا نے خود تسلیم کیا کہ نواز شریف کا پراپرٹیز سے تعلق ثابت کرنے کے شواہد موجود نہیں، فرد جرم عائد کرنے میں یہ بات بتائی جاتی ہے کہ آپ کے اثاثے ظاہر کردہ اثاثوں کے مطابق نہیں۔امجد پرویز نے کہا کہ سب سے اہم بات ان پراپرٹیز کی آنرشپ کا سوال ہے، نہ تو زبانی، نہ دستاویزی ثبوت ہے کہ یہ پراپرٹیز کبھی نواز شریف کی ملکیت میں رہی ہوں، استغاثہ کو یہ ثابت کرنا تھا کہ مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز، نواز شریف کی زیر کفالت تھے، بچوں کے نواز شریف کی زیر کفالت کا بھی کوئی ثبوت موجود نہیں، ان تمام چیزوں کو استغاثہ کو ثابت کرنا ہوتا ہے، ان چیزوں کا بار ثبوت دفاع پر کبھی منتقل نہیں ہوتا، کوئی ثبوت نہیں کہ پراپرٹیز نواز شریف کی ملکیت یا تحویل میں رہیں۔چیف جسٹس نے پوچھا کہ یہ سارا پراسیکیوشن کا کام ہے؟ اس پر وکیل نے کہا کہ جی بالکل یہ سب استغاثہ کو ثابت کرنا ہوتا ہے۔امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیب کو یہ ثابت کرنا تھا کہ نواز شریف نے پراپرٹیز کی خریداری کے لیے ادائیگی کی، یہ بھی ثابت کرنا تھا کہ پراپرٹی ان کے یا بے نامی دار کے زیر ملکیت ہے، کورٹ نے مفروضے پر سزا دی اور فیصلے میں ثبوت کے بجائے عمومی بات لکھی، عدالت نے کہا کہ مریم نواز بینفشل اونر تھیں اور نواز شریف کے زیر کفالت بھی تھیں۔وکیل نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے نیب کے ایک ملزم انٹیلی جنس بیورو کے سابق سربراہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ امتیاز کو بری کیا، اس بنیاد پر بریت ہوئی کہ نیب نے ملزم کی مبینہ جائیدادوں کی قیمت اور ملزم کی آمدن کا تعین کیے بغیر ہی اُس پر ریفرنس دائر کر دیا تھا، سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا، سپریم کورٹ نے اس حوالے سے کوئی بھی متضاد فیصلہ نہیں دیا، مریم نواز کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی ان عدالتی فیصلوں اور اصولوں کی توثیق کی ہے۔نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ عدالت کا کہنا ہے کہ بچے عمومی طور پر والد کے زیر کفالت ہوتے ہیں اور عدالت نے صرف اس بات پر سزا سنائی کہ بچوں کے نام جائیداد پر والد ذمہ دار ہے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں ایک فیصلہ دیا ہے کہ بے نامی کیلئے 4 مندرجات کا ثابت ہونا ضروری ہے، ان چاروں میں سے ایک بھی ثابت نہیں تو وہ بے نامی کے زمرے میں نہیں آئے گا۔وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ جناب میرا امتحان کیوں لے رہے ہیں، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ تو ضروری ہوتا ہے ناں، چیف جسٹس کے ریمارکس پر قہقہے لگے گئے۔بعدازاں امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مریم نواز کی ہائی کورٹ سے بریت کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مریم نواز کو بری کیا تھا، عدالت نے لکھا پراسیکیوشن کے موقف کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ایک ڈاکیومنٹ موجود نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث ریفرنسز دائر کیے گئے تھے۔جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کہاکہ  آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ ریفرنس دائر کرنا آپ کی مجبوری تھی؟ ہم سمجھ رہے ہیں ریفرنس دائر کرنا نیب کی مجبوری تھی، ریفرنس دائر ہوگیا سزا بھی ہوگئی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز کی بریت کے فیصلے کے خلاف نیب نے اس وقت اپیل نہیں کی تھی، اب وہ فیصلہ حتمی ہے اس پر ہم دلائل نہیں دے سکتے تو عدالت نے کہا کہ پھر اس کو منظور کرلیں؟

دوسری جانب عدالت کی جانب سے سزا کالعدم قرار دینے اور نواز شریف کو بری کرنے پر لیگی کارکنان نے خوشیاں منائیں، ایک دوسرے میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے جبکہ پارٹی قائدین نے عدالتی فیصلے کو منصفانہ قرار دیا اور اللہ کا شکر ادا کیا۔نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل واپس لے لی.دریں اثنا فلیگ شپ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف اپیل واپس لے لی، عدالت نے اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کردیا تھا جس کے خلاف نیب نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت کی دئی گئی سزا کالعدم قرار دے دی اور انہیں مقدمے سے بری کردیا، نواز شریف کو نیب کورٹ نے دس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔فیصلہ سننے کے بعد نواز شریف اسحاق ڈار سے گلے ملے اور روانہ ہوگئے۔ فیصلہ سامنے آںے پر ن لیگی کارکنوں ںے عدالت کے باہر نعرے بازی بھی کی۔

آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف


 آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے اللہ کا شکر گزار ہوں، نواز شریف



 اسلام آباد:(روزنامہ نئی خبرمانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کالعدم ہونے پر کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ سے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت میں انہوں ںے آج میرے ساتھ انصاف ہوا ہے جس پر میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، میں نے اپنے معاملات کو اللہ پر چھوڑا تھا اور آج اللہ نے مجھے سرخرو کیا، اس مالک کا بہت شکر ہے۔ایک صحافی نے پوچھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جگہ اب بیرسٹر گوہر بن گئے ہیں تو اس پر کیا کہیں گے؟ تو نواز شریف نے کہا کہ بس یہی قدرت کا نظام ہے۔بعد ازاں وہ اسحاق ڈار سے گلے ملے اور روانہ ہوگئے۔ فیصلہ سامنے آںے پر ن لیگی کارکنوں ںے عدالت کے باہر نعرے بازی شروع کردی اور وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگائے۔

سرسبز نائڑوفاس کھاد استعمال کرنے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے وہ بھی بنا یوریا استعمال کیے رانا امجد علی


 سرسبز نائڑوفاس کھاد  استعمال کرنے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے وہ بھی بنا یوریا استعمال کیے رانا امجد علی ٹیکنیکل سروسز آفیسر مظفرگڑھ اگر فی ایکڑ 50 کلو فاسفورس پورا کر لیں تو ہم اسانی سے 70 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں، تیزابی کھادیں استعمال کر کے گندم کی پیداوار میں 20 من فی ایکڑ اضافہ کیا جاسکتا ہے، اپنے اخراجات ہمیشہ پیداوار انے کے بعد بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار  پاک عرب فاطمہ فرٹیلائزر کے  سیمینار میں کیا۔ تحصیل جتوئی کے مقامی ہال میں منعقد ہوا، زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزر کے ٹیکنیکل سروسز آفیسر مظفر گڑھ رانا امجد  نے کہا کہ فاطمعہ فرٹلأزر کی تیزابی کھادیں، این پی اور کین گوارا کی جوڑی استعمال کرنے سے زمین کا پی ایچ لیول کم ہوتا ہے اور الگ سے یوریا کھاد نہیں ڈالنی پڑتی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے جس میں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جتوئی واجد علی نے زمینداروں کو۔مفید معلومات فراہم کی ہارون حمید ڈسٹرکٹ سیلز منیجر مظفر گڑھ نے کھادوں کی دستیابی اور عشر کے بارے تلقین کی   واجد علی  اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جتوئی نے کہا کہ گندم  کاشت سے بہت زرمبادلہ کمایا جا سکتا اور جس سےملک میں خوشحالی آے گی۔ این پی اور کین گوار کی جوڑی استعمال کرنے  سے فصل پر مثبت اثر ات پیدا ہوتے ہیں اور بھر پور پیداوار حاصل ہوتی ہے اور کثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی ۔ فیلڈ سپر وائزر نازک خان نے زمینداروں کو اپنی زمینوں اور ٹیوب ویل کا پانی مفت چیک کرانے کی تلقین کی۔

ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ


 ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ


 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، تمام کھلاڑیوں میں کارکردگی دکھانے کی بھوک ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں ماضی کے ریکارڈز کو دیکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ صرف آگے دیکھنا ہے کیونکہ ہم صرف اپنے جوابدہ ہیں۔ ٹیم آسٹریلیا کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرجوش ہے۔ ہم جیت کے ذہن کے ساتھ جا رہے ہیں۔ ہم فی الحال کسی اور چیز کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ بطور ٹیم ڈائریکٹر میرا کام ٹیم کی حکمت عملی کو دیکھنا ہے۔ کوچنگ اسٹاف اس میں سہولت فراہم کرے گا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور منصوبوں کے مطابق بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ ہمیں فی الحال ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں لیکن اگر ہمیں مستقبل میں کسی کی ضرورت ہوئی تو ہم ہیڈ کوچ کو بھی طلب کریں گے۔ ہم نے کوچنگ میں کچھ اور نام بھی شامل کیے ہیں جو وقت آنے پر سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے۔ تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کےلیے بےتاب ہیں۔ سب کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے، بہتر نتائج لے کر آئیں گے۔کپتان کی تبدیلی سے ڈریسنگ روم پر پڑنے والے اثرات سے متعلق محمد حفیظ نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کو کپتان بنایا جاتا ہے یا نہیں بلکہ ٹیم کیلئے آپ کی پرفارمنس ضروری ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم بدستور ٹیم کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں اور وہ ٹریننگ کے دوران شان مسعود کی مدد بھی کرتے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے بابراعظم کی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔محمد حفیظ نے کہا ہمیں جدید دور کی کرکٹ کو اپنانا اور جارحانہ کھیل  پیش کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنے کمفرٹ زون سے نکل کر جدید دور کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔

شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے

 شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے



 لاہور: راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے۔ پاکستان کے کھلاڑیوں نے بھی پہلی بار پروفیشنل لیگ میں قدم رکھ دیا۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر شاہ کا لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہمارے دو لڑکے انٹرنیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں جو پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی یونائیٹڈ بیس بال لیگ میں خیبر پختونخوا کے واحد لال جان اور محمد نامی کھلاڑی نے حصہ لیا اور پہلا رن بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن سہولیات نہیں ہیں۔ سابق قومی فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو اس لیگ کا ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے، شعیب اختر کے بیس بال میں قدم رکھنے سے پاکستان بیس بال کھلاڑیوں کو بھی فروغ دینے میں بہت مدد ملے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم یکم دسمبر کو تائیپے جا رہی ہے جہاں ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ چار دسمبر کو قومی ٹیم جاپان کے خلاف ان ایکشن ہوگی۔فخر شاہ نے واضح کیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سب سے زیادہ نقصان کھیلوں کا ہوا ہے۔ ہمارے ملک میں کوئی اسپورٹس پالیسی نہیں۔

انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا فیصلہ

 انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا فیصلہ 



 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے انٹرا پارٹی انتخابات میں عمران خان کے حصہ نہ لینے کی تردید کی ہے جبکہ عمران خان کے وکیل اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد اور چیئرمین عمران خان کے نئی مدت کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کے معاملے پر میڈیا میں چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔سینئر رہنما نے دعویٰ کیا کہ انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کے حکم اور عمران خان کی ہدایت پر کروائے جارہے ہیں، اس میں عمران خان کے بطور چیئرمین حصہ لینے کے حالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے تمام اہم امور پر غور کیا جارہا ہے، چیئرمین عمران خان کی انتخابات سے دستبرداری یا کسی اور رہنما کی نامزدگی کا ہرگز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخ و طریقۂ کار اور امیدواران کے تعین سمیت تمام اہم معاملات پر جوں ہی قیادت کسی نتیجے پر پہنچے گی اسے باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہفتہ دو دسمبر کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے چیئرمین کے عہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے اور وہ کسی بھی عہدے پر الیکشن نہیں لڑیں گے جبکہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملی میں سے بھی کوئی کسی عہدے پر حصہ نہیں لے گا۔عمران خان کے وکیل اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر شیر افضل مروت ایڈوکیٹ نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں واضح کیا کہ عمران خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کا الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ قانونی موشگافیوں کے باعث انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے باعث عمران خان قانونی طور پر الیکشن نہیں لڑ سکتے، نااہلی کا فیصلہ عدالت سے ختم ہوتے ہی خان صاحب کو دوبارہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب کر لیا جائے گا۔

عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی


 عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی


 اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی اور اس کی جگہ لائن لاسز کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔

یہ بات عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے پاکستان کے بہتر مستقبل کے حوالے سے عالمی بینک کے پالیسی نوٹ کے اجراء سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر عالمی بینک کے پاکستان کے لیے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے بھی خطاب کیا۔عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ بجلی کے لائن لاسزکو کم کیا جائے۔ انہوں نے مقامی قرضوں کو موٴخرکرنے پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ مقامی قرضے موٴخرکرانے سے بینکنگ سیکٹر اور سرمایہ کاری متاثر ہوسکتی ہے اس لیے پاکستان کو مقامی قرضے موٴخرکرانے کے عمل میں محتاط رہنا ہوگا۔نائب صدر عالمی بینک کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے معاشی اصلاحات پر بات چیت ہوئی ہے، معاشی اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، معاشی پالیسیوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔مارٹن ریزر نے مزید کہا کہ پاکستان کو ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 2 سے 3 فیصد تک بڑھانا ہوگا، محض ٹیکس وصولیاں کافی نہیں، اخراجات اورٹیکس اصلاحات پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، زرعی شعبے کو سہولیات دیے بغیر ٹیکس ریونیو میں اضافہ مشکل ہوگا۔علاوہ ازیں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے کہا کہ عالمی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دسمبرکے آخر میں ہوگا، رواں مالی سال پاکستان کو2 ارب ڈالرقرض دیا جائے گا۔

سانجھ پریت آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے حوالے سے بہت بڑے اقدامات کیے جارہے ہیں

 راجن پور میں تعلیم کے حوالے سے سانجھ پریت ، یونیسیف اور محکمہ تعلیم  کا بہت بڑے اقدامات ، مکمل سولر سسٹم ، رومز ، 90 ہزار بچوں میں اسکول بیگز ، کاپیاں ، پینسلیں ، شاپنر ریزر ،  سمیت ضروریات کی تمام چیزیں تقسیم کی گئیں بچیوں کی ایلیمنٹری کلاسسز کا قیام کیا گیا ہے ۔ 



سانجھ پریت آرگنائزیشن کی جانب سے سیلاب متاثرہ اسکولوں کی بحالی کے حوالے سے بہت بڑے اقدامات کیے جارہے ہیں 297 متاثرہ اسکولوں میں  مکمل سولر سسٹمز ، رومز ، بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت متاثرہ اسکولوں کے 90 ہزار بچوں میں اسکول بیگز ، کاپیاں پنسلیں ، ودیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا اس موقع پر سردار جاوید یوسف  ڈسٹرکٹ مینیجر سانجھ پریت کا کہنا تھا کہ ہم تعلیم کے نظام میں بہتری کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے بچے اسکول سے باہر نہ رہیں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا بچوں کو تمام سہولیات فراہم کررہے ہیں ضلع بھر کے سیلاب  اسکولوں میں جمعہ کے دن ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں رائٹنگ ایکٹویٹی بھی شامل ہے اس ایکٹویٹی کے تحت سانجھ پریت آرگنائزیشن نے یونیسف اور محکمہ ایجوکیشن کے تعاون سے ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کے بچوں میں ڈرائنگ اور رائٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جس کے تحت پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں سی او آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔  فرسٹ ، سیکینڈ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹرافی نقد انعامات تقسیم کیے گئے اس موقع سی او ایجوکیشن محمد بلال عباسی کا کہنا تھا کہ سانجھ پریت اور یونیسف  تعلیم کے حوالے سے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں جس سے اسکولوں کی حالت اور کارکردگی بہتر ہوئی ہے جس پر ہم۔سانجھ پریت اور یونیسف کے مشکور ہیں ۔

جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا

جسے اللہ رکھے؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا

غزہ میں ایک عمارت کے ملبے سے 37 دن بعد نومولود کو نیم مردہ حالت میں برآمد کیا گیا تھا اور اسے 3 گھنٹے تک طبی امداد دی گئی جس کے بعد بچے نے سانسیں لینا شروع کردیں۔عرب میڈیا کے مطابق اس گھر پر اسرائیل نے جنگ کے پہلے ہفتے میں بمباری کی تھی جس میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔ اس دن سے یہ علاقہ مسلسل بمباری کا نشانہ ہونے کے سبب ریسکیو کا کام نہیں ہوسکا تھا۔تاہم جب 4 روزہ جنگ بندی کی گئی تو اس امدادی کاموں کا آغاز ہوا اور اس دوران گھر کے ملبے سے سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو ایک نومولود ملا جس میں بظاہر زندگی کی رمق باقی نہ تھی۔امدادی کاموں کے دوران وہاں موجود زیادہ تر افراد نے نومولود کو مردہ قرار دیا۔ امدادی ٹیم میں شامل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی 3 گھنٹوں کی محنت کے بعد نومولود نے سانسیں لینا شروع کردیں اور فضا اللہ اکبر اور سبحان اللہ کے نعروں سے گونج اُٹھی۔تاحال نومولود کے والدین کے بارے میں کچھ نہیں پتا چل سکا۔ ملبے سے اب تک کسی اور کو نہیں نکالا جا سکا ہے۔
 

 مریم نواز نے عوام کیلئے بڑا اعلان کردیا

 



پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 2024 پاکستان اور عوام کے لیے نئی امید اور ترقی کا نیا دور لے کر آ رہا ہے، نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتار دور شروع ہوگا۔مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) اور مینارٹی ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں کیوں کہ نوجوان ہی مستقبل کی قیادت ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے 

ہیں، ان کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے، نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے۔چیف آرگنازئر ن لیگ نے کہاکہ آم آس آف کے پل?ٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو عملی س?اسی میں شمول?ت کا موقع ملے گا، انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا۔اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے آم آس آف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ان کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں عام انتخابات م?ں نوجوانوں اور مینارٹی ونگ کی بھرپور شرکت اور شمولہیت کو یقینی بنانے کی تاکید کی گئی اور ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو متحرک کیا جائے گا۔اس موقع پر ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ نے سیاسی مواقع بڑھانے اور پارٹی سرپرستی پر مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔عہدیداروں نے کہاکہ پارٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے، پاکستان کی ترقی کے مشن میں قائد نواز شریف کے سپاہی بن کر کام کریں گے۔

 بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ


ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق  کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن وزیراعظم حسینہ واجد کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے ٹکٹ پرانتحابات میں حصہ لیں گے۔ شکیب الحسن 7 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں اپنے آبائی ضلع ماگورا-1 حلقے سے الیکشن لڑیں گے۔




شکیب الحسن  فی الحال ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران ہونے والی انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ وہ کھیل کے میدان میں کب واپس آئیں گے۔ شکیب سے قبل بنگلا دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ گذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

آرمی چیف سے سعودی کمانڈر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پرتبادلہ خیال

 آرمی چیف سے سعودی کمانڈر کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع پرتبادلہ خیال



 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطیر نے  جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دفاع، سیکورٹی اور فوجی تربیت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون، علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ  معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔خطے میں امن قائم کرنے میں دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔  آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم


 انسداد دہشت گردی عدالت کا مریم اورنگزیب کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم


 لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز گفتگو میں مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عدم پیشی پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ وارنٹ گرفتاری جج عبہر گل نے جاری کیے اور متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹ کی تکمیلِ کرانے کی ہدایت دے دی۔جج نے مریم اورنگزیب کو نو دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کا مقدمہ درج ہے، پولیس نے مریم اورنگزیب، جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

شوہر نے ناراض بیوی کو زندہ جلا کر سسر کو بھی قتل کردیا

 شوہر نے ناراض بیوی کو زندہ جلا کر سسر کو بھی قتل کردیا



نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں شوہر نے ناراض ہو کر میکے میں رہنے والی بیوی کو مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلادیا اور جب بیٹی کو بچانے باپ پہنچا تو سفاک شخص نے سر پر اینٹ مار کر سسر کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سفاک شوہر نے بیوی اور سسر کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد اپنے دو چھوٹے بچوں کا گلا دبا کر مارنے کی کوشش کی لیکن بڑی بیٹی نے اپنے دونوں چھوٹے بہن بھائیوں کو بچالیا۔بڑی بیٹی نے پولیس کو فون کرکے اپنے باپ کے قتل کی واردات کے بارے میں بتایا تاہم پولیس کے پہنچنے سے قبل ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ 39 سالہ انوسیا اپنے شوہر 42 سالہ اوم پرکاش سے ناراض ہوکر باپ کے زیر تعمیر ایک گھر میں دو ماہ سے رہ رہی تھی اور شوہر اپنے دوست کے ہمراہ بیوی کو منانے پہنچا تھا۔دوست کی ضمانت پر سسر اور بیوی نے اوم پرکاش کی بات مان لی اس کے بعد دوست واپس چلا گیا اور اوم پرکاش نے کہا میں رات یہی ٹھہروں گا لیکن جیسے ہی دوست اور سسر گھر سے نکلے اس نے جھگڑا شروع کردیا۔بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ باپ نے پہلے والدہ کو آگ لگادی جس پر میں چیخی تو نانا اور ابو کے دوست واپس آگئے۔ نانا نے امی کو بچانے کی کوشش کی تو ابو نے انھیں قتل کردیا۔بیٹی کے بیان کے مطابق ابو کے ساتھ آنے والے دوست نے بھی آگ بجھانے کی کوشش کی جس کے دوران وہ بھی جھلس گئے اور انھیں اسپتال لے جانا پڑا۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں بیٹی نے مزید بتایا کہ ابو نے اس پر ہی بس نہیں کیا بلکہ میرے دو چھوٹے بہن بھائیوں کو گلا دبا کر مارنے کی کوشش کی جنھیں میں چھڑانے میں کامیاب ہوگئی اور پولیس کو کال کی۔

آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 23 زخمی

آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک اور 23 زخمی

ان واقعات میں 2 درجن افراد ہلاک اور تقریباً اتنے ہی زخمی ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں 24 گھنٹوں میں 144 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ طوفانی بارشوں نے کئی مکانات کو تباہ کردیا جب کہ مال مویشی کو بھی نقصان پہنچا۔آج دوپہر کے بعد سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن بھارتی محکمۂ موسمیات نے گجرات کے کچھ علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔آسمانی بجلی گرنے کے واقعات زیادہ تر کھیتوں اور میدانی علاقوں میں پیش آئے۔ ان علاقوں میں بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات عام ہیں تاہم پہلی بار اتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ریاستی حکومت نے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں جانی اور مالی نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے سروے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی بنائی گئی رپورٹ کی بنیاد پر متاثرین کی مالی مدد کی جائے گی۔یاد رہے کہ گجرات میں اگست 2020 میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے 14 افراد جب کہ اگست 2019 میں 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان دونوں واقعات میں آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والے بھی شامل تھے۔

 

لاہور؛ خود کو محسن نقوی کا رشتہ دار بتاکر وارڈنز کو دھمکانے والے گرفتار

 لاہور؛ خود کو محسن نقوی کا رشتہ دار بتاکر وارڈنز کو دھمکانے والے گرفتار

لاہور پولیس نے خود کو وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا رشتہ دار بتاکر ٹریفک وارڈنز اور صحافی کو ڈرانے دھمکانے والے


2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ٹریفک وارڈنز کو دھمکانے کے کیس میں پیش رفت ہوگئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ملزمان نے چند روز قبل چالان کرنے پر وارڈنز کو دھمکایا تھا اور خود کو محسن نقوی کا رشتے دار بھی ظاہر کیا تھا۔ ملزمان نے بغیر نمبر پلیٹ کار ڈرائیو کرنے والی ایک کم عمر لڑکی کو بھی پولیس حراست سے چھوڑنے کا کہا تھا۔اس واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس میں موقع پر موجود اعلیٰ پولیس افسران ملزمان کی دھمکیوں اور اثر و رسوخ کے دباؤ میں نظر آئے، جس پر صارفین نے شدید تنقید کی۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے واقعہ کا سخت نوٹس لیا تھا۔

اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ، تصاویر وائرل

 اداکارہ مدیحہ امام کا بھارت میں ولیمہ، تصاویر وائرل



 پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام شادی کے بھارت میں ہونے والے ولیمے کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔حال ہی میں مدیحہ امام اپنے شوہر موجی بسر کے ہمراہ پہلی بار بھارت میں اپنے سُسرال پہنچی ہیں جہاں اس جوڑے کا ولیمہ منعقدد کیا گیا جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں پوسٹ کیں۔مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کی تقریب میں گلابی رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے لائٹ میک اپ اور نازک جیولری پہنی جبکہ اُن کے شوہر موجی بسر روایتی سیاہ تھری پیس سوٹ میں ملبوس تھے۔ولیمے کی تقریب میں مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر نے ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی۔واضح رہے کہ مدیحہ امام نے رواں سال خاموشی سے دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، تاہم اداکارہ کے شوہر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ موجی بسر نیپالی ہیں یا بھارتی؟

مدیحہ امام کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں، موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔یاد رہے کہ مدیحہ امام نے 2017 میں بالی ووڈ کی فلم ’ڈیئر مایا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس فلم میں ان کے ساتھ منیشا کویرالا نے ماں کا کردار ادا کیا تھا۔

"عامر لیاقت پر فخر ہے، روزانہ اُن کی قبر پر جاتا ہوں"؛ ساحر لودھی

 "عامر لیاقت پر فخر ہے، روزانہ اُن کی قبر پر جاتا ہوں"؛ ساحر لودھی



پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار ساحر لودھی نے کہا ہے کہ اُنہیں  نامور ٹی وی شو میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین پر فخر ہے، وہ روزانہ اُن کی قبر پر بھی جاتے ہیں۔ساحر لودھی نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر، سوشل میڈیا ٹرولنگ سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔پوڈکاسٹ میں ساحر لودھی نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے کبھی تنقید پر توجہ نہیں دی، اسی طرح شائستہ بھی ٹرولنگ کو نظر انداز کرتی ہے”۔ساحر لودھی نے کہا کہ “کوئی مجھے جتنا مرضی بُرا یا غلط کہے، مجھ پر تنقید کرے، مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن ایک بار میری 2 سال کی بیٹی کو ناقدین نے گالی دی تھی جو مجھ سے برادشت نہیں ہوئی اور اُس دن سے مجھے سوشل میڈیا سے نفرت ہوگئی”۔اُنہوں نے مرحوم اسکالر اور ٹی وی شو میزبان عامر لیاقت حسین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “عامر لیاقت کے انتقال سے 15 دن پہلے اُن سے ملاقات ہوئی تھی اور جب اُن کا انتقال ہوا تو یقین نہیں آیا اور لگا جیسے میں نے اپنا بھائی کھو دیا ہے”۔ساحر لودھی نے کہا کہ “عامر لیاقت میرے بہت اچھے دوست تھے، میں اُن کے بارے میں وہ باتیں بھی جانتا ہوں جو کوئی دوسرا نہیں جانتا، میں نے لوگوں میں اُنہیں پیسے بانٹتے ہوئے بھی دیکھا ہے، میں روزانہ اُن کی قبر پر بھی جاتا ہوں”۔اُنہوں نے کہا کہ “مجھے اپنی زندگی میں دو لوگوں پر ہمیشہ فخر رہا ہے، ایک امجد صابری اور دوسرے عامر لیاقت حسین، دونوں سچے انسان تھے اور میرے بہترین دوست تھے”۔ساحر لودھی نے عامر لیاقت پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہا کہ “ہم انسان ہیں اور ہر انسان سے ہی کہیں نہ کہیں غلطی ہوتی ہے لیکن جب کسی سے کوئی غلط کام ہوجاتا ہے تو ہم خود کو نیک سمجھنے لگ جاتے ہیں اور پھر دوسروں کی غلطیوں پر اُنہیں پرکھنا شروع کردیتے ہیں، ایسا ہی عامر لیاقت کے ساتھ لوگوں نے کیا”۔اُنہوں نے مزید کہا کہ “لوگوں نے عامر لیاقت کے خلاف باتیں کیں جوکہ بہت غلط ہے، ہمیں کسی کے خلاف باتیں نہیں کرنی چاہیے کیونکہ غلطیاں ہم سب ہی کرتے ہیں”۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کی دوپہر کو کراچی  میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت مل گئی


 فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت مل گئی

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل میں بہتر کلاس، فیملی اور وکلا جبکہ اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی بھی اجازت مل گئی۔چیف کمشنر نے عمل درآمد رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی جیل میں فیملی اور وکلا سے ملاقات پر روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپ کے افسران کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔فواد چوہدری کو جیل میں سہولیات اور وکلا و فیملی سے ملاقات کی درخواست پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔ عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق عدالت میں پیش ہوئے اور عمل درآمد رپورٹ جمع کروائی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری کو جیل میں بہتر کلاس فراہم کردی گئی ہے جبکہ انہیں فیملی اور وکلا سے ملاقات کی بھی اجازت ہوگی اور فواد چوہدری کو اہلیہ سے جیل میں تنہائی میں ملاقات کرنے کی اجازت ہوگی۔عدالت نے ڈپٹی سپریڈنٹ جیل کو فواد چوہدری کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے، جیل میں فیملی اور وکلا سے ملاقات پر آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو کو بھی روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپ کے افسران کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں۔عدالتی استفسار نے وکیل فیصل چوہدری نے بتایاکہ فواد چوہدری ایک کیس میں گرفتار ہیں باقی پتہ نہیں کتنے کیسز ہیں۔ ہماری اطلاعات کے مطابق ایک کیس جہلم میں درج ہے اور ایک اور کیس پنجاب کے کسی شہر میں درج ہے۔اس پر عدالت نے کہا کہ جیل سپریڈنٹ سے کیسوں کی تفصیلات منگوا لیتے ہیں۔ ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ2 روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

 نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ2 روزہ دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے



 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر ابو ظہبی پہنچ گئے۔ ابو ظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عواد النعیمی اور پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگراں وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔  ملاقات سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، ثقافتی، دفاع کے شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔نگراں وزیراعظم  کے دورے میں توانائی، پورٹ آپریشنز پروجیکٹس، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹک، کان کنی، ایوی ایشن اور بینکنگ اینڈ فنانشل سروسز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پربھی دستخط کیے جائیں گے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات وقت کی متعدد آزمائشوں پر پورا اترے ہیں۔

رنبیر کپور کا جادو چل گیا، ’انیمل‘ کے آٹھ گھنٹوں میں 20 ہزار ٹکٹ فروخت

 رنبیر کپور کا جادو چل گیا، ’انیمل‘ کے آٹھ گھنٹوں میں 20 ہزار ٹکٹ فروخت



ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور کی نئی فلم ’انیمل‘ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا اور صرف 8 گھنٹوں میں فلم کے 20 ہزار سے زائد ایڈوانس ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق کرونا وبا کے بعد کسی فیچر فلم کیلئے یہ سب سے بڑا رسپانس ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ پہلے دن ٹکٹ کی فروخت 50 ہزار تک پہنچ جائے گی۔رنبیر کپور کو نئی فلم میں اپنے والد (انیل کپور) کی محبت میں جنونی دکھایا گیا ہے اور وہ اپنے والد کے دشمنوں سے بدلہ لینے کیلئے آخری حد تک جانے کو تیار نظر آتے ہیں۔’انیمل‘ میں رنیبر  کے مقابلے میں بوبی دیول ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور ٹریلر میں ان کی انٹری کہانی کے ماحول کو یکسر تبدیل کردیتی ہے۔سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل  راشمیکا مندانا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔فلم ’انیمل‘ یکم دسمبر 2023 کو پوری دنیا میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

ریاست کو ایک موقع اور دے رہے ہیں وہ آئینی ترمیم سے عوام کو بااختیار بنائے، کنونیئر ایم کیو ایم

 ریاست کو ایک موقع اور دے رہے ہیں وہ آئینی ترمیم سے عوام کو بااختیار بنائے، کنونیئر ایم کیو ایم


  کراچی: متحدہ قومی مووم


نٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم ریاست کو ایک موقع دے رہے ہیں کہ وہ آئینی ترمیم کے ذریعے عوام کو بااختیار بنائے۔یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام کورنگی ٹاؤن میں عظیم و شان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جلسے کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہمد باری تعالیٰ سے کیا گیا۔ جس کے بعد جلسے سے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،سینئر ڈپٹی کنوینئر سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فارق ستار، نسرین جلیل نے خطاب کیا۔ جبکہ ڈپٹی کنوینئر انیس احمد قائم خانی، خواجہ اظہار الحسن،عبدالوسیم و اراکین رابطہ کمیٹی نے شرکت کی۔اس موقع پر کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’اگر ریاست نے اقتدار عوام کو نہیں دیا تو ہم اقتدار کو سڑکوں پر سجائیں گے اور اگر اس ملک کی تقدیر عوام کے ہاتھوں میں نہیں دی تو ہم جاگیر دار اور وڈیروں سے چھین کر تقدیر عوام کو دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ نے ایسا جبر اور ظلم نہیں دیکھا  جو کورنگی نے برداشت کیا، یہاں غسل سے لے کر دفنانے کا کام خواتین نے انجام دیا، کورنگی کو  ایک دور میں نوگو ایریا بنایا گیا، چھاپے مارے گئے ظلم و بربیت کا بازار گرم کیا گیا یہاں بہنے والے خون سے بننے والی لکیروں کا تعاقب کیا جائے تو اس میں مادر ملت،قائد اعظم اور شید ملت اور1857کے شہیدوں کے خون کے نشان نظر آئیں گے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج کورنگی نے الیکشن کا فیصلہ دیدیا اور یہاں سے کامیاب نمائندے کل سے کام شروع کردینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر مملکت نے اقتدار عوام کے ہاتھ میں نہیں دیا تو کورنگی اسے ہاتھ میں لینے کیلئے آج یہاں جمع ہے، عوام کو با اختیار نہ کیا گیا تو پھر پاکستان کو کراچی کی سڑکوں سے چلایا جائیگا، ہم ریاست کو ایک موقع اور دے رہے ہیں کہ وہ آئینی ترمیم کے زریعے عوام کو با اختیار بنائے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ اس شہر کو لوٹنے والے ایک طرف اور پانی بیچنے والے اور دوسری جانب اس شہر کے پیاسے شہری ہیں، ہم صاحب اقتدار کو یہ آخری پیغام دیکر جا رہے ہیں کہ آپ سے ہر ظلم کا حساب لینا ہے۔اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینئر سید مصطفی کمال نے کہا کہ جو لوگ دلوں کو جیت نہیں سکتے وہ قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور انکے لئے یہ جلسہ ایک جواب ہے، تمہارے پاس پچھلے 15 سالوں سے حکومت رہی اگر ہمیں صرف ایک بار پانچ سالوں کیلئے حکومت دو اور پھر دیکھو کہ ہم کتنا کام کرتے ہیں کہ تمہاری ضمانتیں ضبط ہوجائینگی۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں وزارتیں نہیں چاہئیں بلکہ اختیار وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کے گھروں سے نکال کر عوام کی دہلیز پر لانا ہے، ہمیں اپنے مسائل کے حل کا اختیار اپنی گلی محلوں میں چاہیے اور ہم پاکستانی عوام کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 5افراد کے پاس اختیار  ہے جس سے عوام کے مسائل حل نہیں ہورہے ہیں، ہمیں اختیار عوام کے ہاتھوں میں چاہیے۔ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیئر نے کہا کہ یہ بات ہم صرف کراچی کیلئے نہیں بلکہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے کی گلی محلو ں کیلیے بھی کررہے ہیں، صوبائی خودمختاری کا شور فلاپ ہوگیا ہے اس سے صرف وزیر اعلیٰ با اختیار ہوا ہے، جس کے باعث صوبائی خودمختاری ناکام ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی یہ سیاہ رات کو اب ختم ہونا ہوگا اور یہ پاکستان ہم نے اس لئے نہیں بنایا تھا کہ اس میں ہم ظلم برداشت کریں، میں ارباب اختیار سے کہتا ہوں کہ کراچی والوں کو موقع دو یہ ایک سال میں آئی ایم ایف کا قرضہ اتار دے گا اور پاکستان چلا کر دکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کو ایک موقع اور دے رہے ہیں کہ وہ آئینی ترمیم کر کہ اختیارات اور عوام کو حق حکمرانی دیں، اگر ہماری آئینی ترمیم کو نہیں مانا گیا اور ضلعی خودمختاری نہیں دی گئی تو پھر فیصلہ روڈ پر ہوگا۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ اس موقع پر بلاول بھٹو کو ایک پیغام دیتا ہوں کہ آپ نے جن لوگوں کے ہاتھ میں کراچی کی باگ دوڑ دی ہے وہ آپ کی وزارت عظمیٰ کے راستے میں بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں، آپ 15سال تک حکمران رہے آپ کو ہمارے دل جیتنے چاہیے تھے لیکن آپ نے قبضہ کرنے کی کوشش کی، آپ کو نہ تو کسی صورت قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔سینئر ڈپٹی کنوینرڈاکٹر فارق ستار نے کورنگی کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں آنے والے شرکا کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے اس جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کیا، لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ ایم کیو ایم کا مقابلہ کس سے ہے تو میں کہتا ہوں کہ اس جلسے نے یہ ثابت کردیا کہ ایم کیو ایم کا مقابلہ کسی سے نہیں کیونکہ کوئی ہمارے برابر بھی نہیں آ سکتا اور یہ جلسہ اس بات کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو سندھ پر قابض جاگیرداروں اور وڈیروں کی سیاسی موت کا دن ہے۔ 5فیصد ووٹ لیکر میئر بننے والے بھی 8 فروری کو ختم ہوجائیں گے، گیس کا بحران ہو یا بجلی کا مہنگائی کا طوفان ہو یا بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، اس مسائل نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، نہ مضبوط مرکز اور نا ہی مضبوط صوبے پاکستان کی حفاظت کی ضمانت نہیں بن سکے۔فاروق ستار نے کہا کہ وفاق اور صوبے کی خودمختاری نہیں بلکہ با اختیار شہری اور خودمختار مقامی حکومت ہی پاکستان کی حفاظت کی ضمانت ہے اور اسی فارمولے سے قائد اعظم کے پاکستان کی تشکیل کرینگے، ایک آئینی پیکج تیار کیا جا رہا ہے جو آئندہ چند روز میں پیش کیا جائیگا جو شہریوں کو خود مختار بنانے کی ضمانت دے گا۔سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ یہاں کی ماؤں بہنوں نے جنازے اٹھائے اور جنازے لحد میں اتارے اور یہ فرض بھی ادا کئے اور جب بھائیوں کو گھر میں نہ رہنے کو مجبور کیا تو ماؤں اور بہنوں نے ذمہ داری سنبھالی۔ میں سلام پیش کرتی ہوں کورنگی کے عوام کو کہ جو ظلم و زیادتی ہم نے برداشت کی وہ آپ نے بھی کی۔انہوں نے کہا کہ کورنگی کے کئی افراد آج بھی لاپتہ ہیں۔ میں ارباب اختیار سے کہتی ہوں کہ انہیں بازیاب کروائیں۔