Wednesday, 29 November 2023
سرسبز نائڑوفاس کھاد استعمال کرنے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے وہ بھی بنا یوریا استعمال کیے رانا امجد علی
سرسبز نائڑوفاس کھاد استعمال کرنے سے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے وہ بھی بنا یوریا استعمال کیے رانا امجد علی ٹیکنیکل سروسز آفیسر مظفرگڑھ اگر فی ایکڑ 50 کلو فاسفورس پورا کر لیں تو ہم اسانی سے 70 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں، تیزابی کھادیں استعمال کر کے گندم کی پیداوار میں 20 من فی ایکڑ اضافہ کیا جاسکتا ہے، اپنے اخراجات ہمیشہ پیداوار انے کے بعد بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار پاک عرب فاطمہ فرٹیلائزر کے سیمینار میں کیا۔ تحصیل جتوئی کے مقامی ہال میں منعقد ہوا، زمینداروں سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزر کے ٹیکنیکل سروسز آفیسر مظفر گڑھ رانا امجد نے کہا کہ فاطمعہ فرٹلأزر کی تیزابی کھادیں، این پی اور کین گوارا کی جوڑی استعمال کرنے سے زمین کا پی ایچ لیول کم ہوتا ہے اور الگ سے یوریا کھاد نہیں ڈالنی پڑتی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے جس میں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جتوئی واجد علی نے زمینداروں کو۔مفید معلومات فراہم کی ہارون حمید ڈسٹرکٹ سیلز منیجر مظفر گڑھ نے کھادوں کی دستیابی اور عشر کے بارے تلقین کی واجد علی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جتوئی نے کہا کہ گندم کاشت سے بہت زرمبادلہ کمایا جا سکتا اور جس سےملک میں خوشحالی آے گی۔ این پی اور کین گوار کی جوڑی استعمال کرنے سے فصل پر مثبت اثر ات پیدا ہوتے ہیں اور بھر پور پیداوار حاصل ہوتی ہے اور کثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی ۔ فیلڈ سپر وائزر نازک خان نے زمینداروں کو اپنی زمینوں اور ٹیوب ویل کا پانی مفت چیک کرانے کی تلقین کی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ