190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: نیب ٹیم عمران خان سے تفتیش کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئی
قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالا جیل پہنچ گئی۔جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم میں میاں عمرندیم، عاصم منیر، پراسیکیوٹرز روح الامین اورہارون بلوچ شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کرے گی اور تفتیش کے بعد فریقین کو دوبارہ سنا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی تھی۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ