Saturday, 4 November 2023

درندہ صفت شخص کی بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی،بچی سات ماہ کی حاملہ

 مریدکے (دھنک رنگ  رپورٹر )


درندہ صفت شخص کی بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی،بچی سات ماہ کی حاملہ،بااثر ملزمان کا ”مک مکا“ کے لئے پولیس کے ذریعے دباؤ،ملزم کے خلاف زنا کا مقدمہ درج،وارثان کی انصاف کے لئے دوہائیاں۔تفصیل کے مطابق تھانہ فیروز والہ کے علاقہ کالاشاہ کاکو رائس ریسرچ انسٹیویٹ کے ڈائریکٹر سلطان شاہ کا درندہ صفت بیٹا زاہد شاہ اپنی ہی گھریلو ملازمہ بارہ سالہ بچی زینب ولد طارق سے زیادتی کرتا رہا جب لڑکی سات ماہ کی حاملہ ہوگئی توتشدد کر کے گھر سے نکال دیا اور قتل کی دھمکیاں دینا شروع ہو گیا۔ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس کی پہنچ سے دور ہے جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ فیروز والہ میں زنا بالجبر کا مقدمہ 3900/23درج ہے۔لڑکی کے والد نے میڈیا کو روتے ہوئے بتایا کہ میری بیوی کا انتقال ہو چکا ہے میں اور میری بیٹی،بیٹا ملزمان کے گھر پر کام کرتے تھے جہاں پر ہمیں تین ہزار روپے ماہانہ اور ایک وقت کا کھانا ملتاتھا۔ ملزمان پولیس کے ذریعے صلح کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے کہ صلح کر لو ورنہ تمھیں اور تمھارے بچوں کو جان سے مار دیں گے۔لڑکی کے وارثان نے بتایا کہ ملزمان ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور بچوں پرتشدد کیا اور کہا کہ معاملہ ختم کرو نہیں تو تمھیں ہی ختم کر دیں گے۔وارثان نے مزید بتایا کہ کالاشاہ کاکو ریسرچ سینٹر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ دو دن قبل رائس ریسرچ سینٹر کا افتتاح بھی کیا ہے مگر وہاں پر بھی انہیں وزیر اعلیٰ سے ملنے نہیں دیا گیا پولیس بھی ملزمان کے ساتھ ہے۔لڑکی کے وارثان کی انصاف کے لئے دوہائیاں دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت سے پرزور اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کی معصوم بارہ سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم زاہد شاہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے۔

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ