پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں: ایم ڈی آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔امریکی جریدے بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اہم مسئلہ ٹیکس کا ہے، ملک میں جی ڈی پی کا صرف 12 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جسے ہم نے 15 فیصد تک بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ