لبنان کو جنگ سے روکنے کیلئے فرانس میدان میں آگیا
لبنان کو جنگ سے روکنے کیلئے فرانس میدان میں آگیا، فرانسیسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایران اور لبنانی حکومت کو پیغامات بھیجے ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لوگندرے نے تصدیق کی ہے کہ پیرس نے ایران اور لبنان کو پیغامات بھیجے ہیں تاکہ لبنان غزہ کی پٹی اور اسرائیل میں جاری تنازع میں شامل نہ ہو۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان کے ملک نے لڑائی کے آغاز سے ہی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، غزہ میں بڑی تعداد میں شہری مارے گئے اور صحت کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا، فرانس کا واضح مؤقف یہ ہے کہ ہم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے لیکن بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کی جانی چاہیے، پیرس میں بین الاقوامی انسانی کانفرنس کا مقصد غزہ کے باشندوں کی مدد کرنا تھا۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ