سجل اور صبا قمر پسندیدہ اداکارائیں، ایمان علی میرا کرش ہیں: سید جبران
معروف پاکستانی اداکار سید جبران نے کہا ہے کہ سجل علی اور صبا قمر میری پسندیدہ اداکارائیں جبکہ ایمان علی میرا کرش تھیں اور اب بھی ہیں۔حال ہی میں اداکار سید جبران نے دنیا نیوز کے مقبول ترین شو" مذاق رات" میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ایک سوال کے جواب میں سید جبران کا کہنا تھا کہ انہیں محبت میں کبھی دھوکا نہیں ملا، البتہ ان کے ساتھ کیے گئے کچھ وعدوں کو لوگوں نے پورا نہیں کیا، انہیں سب سے زیادہ سجل علی اور صبا قمر پسند ہیں جب کہ ایمان علی ان کرش تھیں اور اب بھی ہیں۔اہلیہ سے محبت اور شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سید جبران نے بتایا کہ میری اور اہلیہ کی پہلی ملاقات لندن کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہوئی تھی، میں نے اہلیہ کو وہاں دیکھا اور پھر ہمارے درمیان تعلقات استوار ہوگئے۔سید جبران نے بتایا کہ میں ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن شوٹنگ کے لیے گیا تھا اور محض چند ہی دن میں میرے اور اہلیہ کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے اور پھر ہم نے 8 ماہ بعد اہل خانہ کی رضا مندی سے شادی کرلی۔انہوں نے اہلیہ کی خوبصورتی اور محبت کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی مجھ سے اس بات پر خفا رہتی ہیں کہ میں انہیں ہر وقت نہیں دیکھتا رہتا جب کہ میں انہیں دیکھتا ہی تو رہتا ہوں۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ