Saturday, 9 December 2023

جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت


 جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

 پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے) کے زیراہتمام جیلانی پارک میں سالانہ گل داؤدی نمائش کا تیسرا روز، شہر کے باسی بڑی تعداد میں رنگا رنگ پھول دیکھنے پہنچ گئے۔پی ایچ اے کی جانب سے نمائش میں 35ہزار کے قریب اور 55 اقسام کے پھول لگائے گئے ہیں۔ نمائش اربن لینڈز سکیپنگ کے تناظر میں ایک منفرد کاوش ثابت ہورہی ہے۔ نمائش میں شہریوں کیلئے فوڈ کورٹ، میوزک شو اور لیزر لائٹ شو  کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جو شہریوں کیلئے بہترین اور معیاری سیرو تفریح کا ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔ لاہور کے باسی بڑی تعداد میں رنگ برنگے پھول دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔نمائش میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ بچے رنگ برنگے پھول دیکھ کر بے حد خوش نظر آئے۔فیملیز کے ہمراہ آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی خوبصورت نمائش سال میں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ صبح سے آئے بچے گھر جانے کو تیار نہیں ہیں۔

دسمبر کی سرد شاموں میں شہری گل داؤدی کی حسین نمائش سے لطف اٹھاتے نظر آئے۔

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ