Thursday, 7 December 2023

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا تمام دفاتر میں احتجاج


 تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا تمام دفاتر میں احتجاج

 تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین نے تمام دفاتر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا، ڈی ایس لاہور آفس کے باہر ملازمین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ریلوے پریم یونین کی جانب سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور آفس میں احتجاج کیا گیا، ملازمین نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلوے پریم یونین کے عہدیداران نے ملازمین سے 21 دسمبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تنخواہیں تاخیر سے ادا کی جارہی ہیں،ملازمین معاشی طور پر تباہ حال ہوچکے ہیں،ریلوے کے علاوہ کسی  ادارے میں ملازمین کو اس طرح تنخواہ ادا نہیں کی جاتی، ہمارے گھروں کے بجلی اور گیس کے کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کو ملازمین کی حالت زار نظر ہی نہیں آتی،گزشتہ ماہ جن ملازمین کو 15 تاریخ کو تنخواہیں ملنا تھیں، ان کو ابھی تک تنخواہیں نہیں ملیں،ریلوے پریم یونین ابھی تک پرامن احتجاج کررہی ہے،ریلوے انتظامیہ اور حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ