بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمت میں اضافہ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا جبکہ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین کو اسشنیٰ حاصل ہوگا۔مزید پڑھیں: بجلی کمپنیوں کا اووربلنگ کے ذریعے صارفین کی جیبوں پر 675 ارب کا ڈاکانیپرا نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں نو ارب پچیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جو ریفرنس سے کم ہے۔ اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپے سےزائد فی یونٹ پیسے بقایا جات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹی فکیشن کی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ