مداحوں نے حرا مانی کو پاکستانی 'کارڈیشین' قرار دے دیا
چلبلی اداکارہ حرا مانی کو مداحوں نے پاکستانی 'کارڈیشین' قرار دے دیا۔حرا مانی مشرقی و مغربی ملبوسات زیب تن کرنے کا فن بخوبی جانتی ہیں اور اس کی عکاسی کرنے کا موقع کبھی بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔حرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر جاری کیں جن میں انہیں سرمئی سوٹ پینٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس پر سلور ستاروں کی لائنز بنی ہوئی ہیں،حرا مانی نے اپنے لک کو چار چاند لگانے کیلئے کنٹراسٹ میں گلابی ہائی ہیلز پہنیں اور اسی سے میچنگ لپ سٹک لگا کر لک کو مکمل کیا۔اداکارہ نے کانوں میں لباس سے میچنگ بندے پہنے جبکہ اپنی زلفوں کو ہائی پونی ٹیل میں باندھا جس نے ان کی دلکشی میں مزید اضافہ کردیا۔مذکو ہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین حرا کی تعریف کرنے سے زیادہ ان پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ "کارڈیشین سسٹرز" بننا چاہ رہی ہو کیا؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ "لباس آپ کی شخصیت کے حساب سے کافی بولڈ ہے"۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ