حقائق سامنے لائے جائیں فیصلوں کے پیچھے کون سی بین الاقوامی قوتیں تھیں: جاوید لطیف
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حقائق سامنے لائے جائیں فیصلوں کے پیچھے کون سی لوکل اور بین الاقوامی قوتیں تھیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے کرم کیا اور نواز شریف کو بالآخر انصاف مل گیا، لیکن بہت دیر ہوئی انصاف ملتے، خوشی کے ساتھ غم بھی ہے کہ پاکستان کا کیا حال کر دیا گیا۔میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اسی عمارت سے یہ نیکی بھی کی جائے اگر ان کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے جو سابق فیصلوں کے پیچھے تھے۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ