کمشنر لاہور کا ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
کمشنر لاہور و ڈی جی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد علی رندھاوا نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل پر آئے اوورسیز پاکستانیوں اور بزرگ شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا اور پراپرٹی ٹرانسفر، این او سی کے حصول اور اڈنٹیفکیشن کے لیے آئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر جوہر ٹاؤن کے علاوہ فیصل ٹاؤن اور سبزہ زار کی درخواستیں بھی آن لان پراسیس کی جا رہی ہیں،گزشتہ دو روز میں سبزہ زار کی 7 اور فیصل ٹاؤن کی 5 درخواست آن لائن پراسیس کر دی گئی ہیں۔مشنر و ڈی جی نے ون ونڈوسیل پر آئے بزرگ شہریوں اور اوور سیز پاکستانیوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا،کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل پر قائم عارضی اڈنٹیفکیشن سیل کا دورہ کیااور ورکنگ کا جائزہ لیا۔محمد علی رندھاوا نےون ونڈو سیل پر قائم کال سنٹر پر عملے کی ورکنگ کا بھی جائزہ لیا۔بعدازاں کمشنر و ڈی جی نے اڈنٹیفکیشن سیل کی ری ویمپنگ کا مشاہدہ کیا، اڈنٹیفکیشن سیل کی ری ویمپنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اڈنٹیفکیشن سیل کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جا رہا ہے۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ