Friday, 24 December 2021

نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے اہم پیش گوئیاں

  لندن: بلغاریہ کی مشہور خاتون آنجہانی نجومی بابا وینگا کا نام دنیا بھر میں مقبول ہے جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیش گوئی کی اور ان کی 80 سے 90 فیصد پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے اگلے سال کےلیے اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔ ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق دیگر اہم واقعات جن کے بارے میں ماننے والوں کے خیال میں بابا وینگا نے پیش گوئی کی تھی ان میں 2004 میں تھائی لینڈ کا سونامی، براک اوباما کا دور صدارت، سوویت یونین کا ٹوٹنا اور مشرقی اور مغربی جرمنی کا دوبارہ اتحاد شامل ہیں۔سال 2022 کے لیے بابا وینگا نے پیشگوئی کی کہ کئی ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا ’سیلاب کے زد ‘ میں آکر سے متاثر ہوں گے۔خیال رہے کہ 2014 میں ایک قدیم وائرس سائبیرین پرما فراسٹ میں 30 ہزار سال تک غیر فعال رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گیا تھا۔بابا وینگا کی پیش گوئی میں ایک یہ بھی ہے کہ دنیا بھر کے بہت سے شہر 2022 میں پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔ اگرچہ دنیا پہلے ہی قلب آب سے دوچار ہے۔بابا وینگا کے چاہنے والوں کے مطابق انہوں نے بھی پیشگوئی کی کہ 2022 میں لوگ ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ مانوس ہوجائیں گے اور موبائل فون کی اسکرینوں سے چپک جائیں گے۔ان کے مطابق زیادہ سے زیادہ اسکرین ٹائم ایسا ماحول اور نفسیاتی خلل پیدا کرے گا کہ لوگ حقیقت اور قوت متخیلہ کے فرق میں تقریق نہیں کرسکیں گے اور جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔علاوہ ازین بابا وینگا نے دعویٰ کیا کہ ایک سیارچہ جسے ’اومواموا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین بھیجے گا۔بلغاریہ کی زبان میں ’’بابا‘‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے اور یہ خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔ بابا وینگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے۔کہتے ہیں کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔ بابا وینگا کا انتقال 11 اگست 1996 کو ہوا تھا جبکہ انہیں بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے۔

 


آریان کی ضمانت کے بعد شاہ رخ خان کا فلموں سے متعلق بڑا فیصلہ

  ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد زیرِ التوا فلمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک بھارتی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان بیٹے آریان خان کو رہائی اور ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ ملنے کے بعد پُرسکون ہوگئے ہیں اور انہوں نے اب دوبارہ فلم نگری کی طرف لوٹنے کا ارادہ کرلیا ہے۔شاہ رخ خان بہت جلد سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک خصوصی سین کی شوٹنگ کے لیے ممبئی کے یاش راج اسٹوڈیو کا دورہ کریں گے۔ اداکار کے لیے 12 روز کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔اس کے بعد شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور دیگر کے ہمراہ بیرون ملک جائیں گے جہاں گانے کے علاوہ فلم کے کچھ خاص لمحات کی شوٹنگ بھی متوقع ہے۔


پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کیوں کم ہوگئی؟

 کراچی: پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کمی ہوئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان میں رش کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کےمطابق سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کاکام جنوری میں مکمل ہوگا تاہم پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگرکیبلزپر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


رواں برس بھارت میں پاکستان کی کس ویڈیو نے تہلکہ مچائے رکھا؟

 2020 کی طرح 2021 بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا پابندیوں کی نذر  رہا اور اس دوران پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے افراد گھروں میں محصور رہے لیکن اس سب کے باوجود ایک پاکستانی ویڈیو ایسی تھی جس نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔اس کا اعتراف بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی کیا جاچکا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس میں 2021 کے دوران وائرل ویڈیوز کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی ویڈیو ’پارری ہورہی ہے ‘ کو سرفہرست رکھا گیا ہے ۔دنانیر مبین کی ویڈیو’ پارری ہورہی ہے ‘ نے انھیں راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا تھا، دنانیر کی 'پارری ہو رہی ہے ' ویڈیو اتنی مقبول ہوئی کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کی مقبول ترین برانڈز  نے بھی اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنا ڈالے۔یہی نہیں اس وائرل میم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں برس بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر یش راج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی۔

https://www.instagram.com/p/CK9JmaXBEtc/?utm_source=ig_embed&ig_rid=11bac118-0d50-4400-92d9-4f11389e75e6


معین اختر کے یوم پیدائش پر گوگل کا خراج تحسین

 پاکستان کے مقبول ترین فنکار معین اختر کی 71 ویں سالگرہ کے موقع گوگل نے اپنے ڈوڈل سے انہیں شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔چار دہائیوں تک لوگوں کے چہروں پر قہقہے بکھیرنے والے ہر دل عزیز فن کار معین اختر کا آج 71 واں یوم پیدائش ہے۔کراچی میں 24 دسمبر 1950 کو آنکھ کھولنے والے معین اختر چند ماہ کے تھے جب ان کے والد محمد ابراہیم محبوب اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انہوں نے تقسیمِ ہند کے بعد مراد آباد سے ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی تھی اور یہاں ان کا معاش ایک کاروبار سے جڑا ہوا تھا۔ڈراموں اور اسٹیج پر کامیڈی کے ساتھ معین اختر نے ایک میزبان، گلوکار اور اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے بھی اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو منوایا۔16 برس کی عمر میں معین اختر نے اسٹیج پر پہلی پرفارمنس دی اور حاضرین کے دل جیت لیے، اسٹیج کے ساتھ ریڈیو پر اپنے فن کا اظہار کرنے کے بعد ٹیلی ویژن کی دنیا میں قدم رکھتے ہی گویا ان کی شہرت کو پر لگ گئے۔70 کی دہائی میں معین اختر کو پاکستان بھر میں شناخت مل چکی تھی، ان کے مقبول ترین شوز


یں‌ لوز ٹاک، ففٹی ففٹی، ہاف پلیٹ، اسٹوڈیو ڈھائی اور روزی جیسے کھیل شامل ہیں۔

معین اختر کے فن کا سفر 45 برس پر محیط ہے جو ہر لحاظ سے شان دار اور متاثر کن ہے، کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والے معین اختر کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز اور تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

ٹک ٹاک نے گوگل کو مات دیکر نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی

عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ گوگل کو اگر کوئی مات دینے میں کامیاب ہوا ہے تو وہ مقبول ترین ایپلی کیشن ٹک ٹاک ہے۔کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر نے رواں سال کی مقبول ترین ویب سائٹس کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں حیران کن طور پر گوگل سے پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔حالیہ رینکنگ کے مطابق اس سال ٹک ٹاک کی مقبولیت گوگل سے زیادہ رہی۔گزشتہ برس اسی فہرست میں گوگل پہلے جب کہ چینی سائٹ ٹک ٹاک ساتویں نمبر پر تھی لیکن ایک ہی سال میں ٹک ٹاک کی مقبولیت میں ناقابلِ یقین حد تک اضافہ ہوا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ٹک ٹاک پر پاکستان سمیت کئی ممالک میں کچھ عرصہ تک پابندی عائد رہی تھی لیکن اس کے باوجود اس سائٹ نے 6 درجہ بہتری حاصل کی۔کلاؤڈ فلیئر رینکنگ 2021 (وہ سائٹس جس پر رواں سال سب سے زیادہ ٹریفک آئی)

1) ٹک ٹاک

2) گوگل

3) فیس بک

4) مائیکروسافٹ

5) ایپل

6) ایمازون

7) نیٹ فلکس

8) یوٹیوب

9) ٹوئٹر

10) واٹس ایپ


 

خاتون کے چکن ونگز کے ڈبے سے مرغی کی تلی ہوئی گردن نکل آئی

 ایک خاتون صارف نے بین الاقوامی فوڈ چین سے چکن ونگز منگوائے لیکن جب ڈبہ کھولا تو مرغی کی تلی ہوئی گردن دیکھ کر حیران رہ گئی۔گیبریلا نامی خاتون نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اس نے کھانے کے لیے چکن ونگز کا ڈبہ آرڈر کیا اور جب گھر جاکر ڈبہ کھولا تو اس میں چکن ونگز کے ساتھ مرغی کی تلی ہوئی پوری گردن بھی نکل آئی۔برطانوی خاتون نے بتایا کہ چکن ونگز کے ڈبے سے نکلنے والی مرغی کی تلی ہوئی گردن پر چونچ اور آنکھیں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔خاتون صارف نے لکھا کہ چکن ونگز کے باکس سے مرغی کی گردن نکلنے سے سارا مزہ کرکرا ہو گیا۔ خاتون نے اس واقعے کے بعد فوڈ چین کو 6 میں سے دو ریٹنگ پوائنٹس دیے۔


عامر خان نے فاطمہ ثناء سے خفیہ نکاح کرلیا؟

 

بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ سے خفیہ طور پر نکاح کرلیا ہے۔گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا پر شائع خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عامر خان اداکارہ فاطمہ ثناء سے تیسری شادی کریں گے اور اداکار اس کا باضابطہ اعلان اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے جو کہ اپریل 2022 میں ریلیز ہوگی۔تاہم ایک مرتبہ پھر اس حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں اور یہ خبریں اس وقت آنا شروع ہوئیں جب سوشل میڈیا پر عامر اور فاطمہ کی ایڈٹ شدہ تصاویر وائرل ہوئیں۔تصاویر میں صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ عامر خان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر ہیں جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔یہ تصویر دراصل عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ہمراہ لی گئی تھی جس پر فوٹو شاپ کے ذریعے فاطمہ ثناء کی تصویر لگادی گئی۔واضح رہے کہ فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کے ہمراہ فلم دنگل میں کام کیا تھا جس میں وہ اداکار کی بیٹی بنی تھیں۔ عامر خان اور اداکارہ کی جانب سے تاحال اپنی شادی کی افواہوں پر کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔


معین اختر کا انتقال سے 34 سال قبل خط میں اپنی موت کا تذکرہ

 پاکستان کے لیجنڈ فنکار معین اختر کو مداحوں سے بچھڑے ایک دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے اور آج ان کے چاہنے والے ان کا 71واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔معین اختر کی سالگرہ کے دن ایک کا خط سامنے آیا ہے جو انہوں نے 44 برس قبل اپنے قریبی دوست اقبال وحید کو لکھا اور اس میں انہوں نے اپنی موت کا ذکر کیا۔18 اگست 1977کو لکھے گئے اس خط میں معین اختر نے اپنے دوست کو خط کے ساتھ بھیجی گئی تصویر بھی سنبھال کر رکھنے کا کہا اور لکھا:اپنے عزیز دوست اقبال وحید کے لیے،موت کا وقت؟ شاید کسی کو نہیں معلوم کہ سب کو ایک نہ ایک دن جانا ہوگا، شاید پہل ہم ہی کر بیٹھیں، اس صورت میں اس تحریر اور اس تصویر دونوں کی حفاظت کرنا جو تمہیں ہمیشہ اس مخلص کی یاد دلاتی رہے گی۔یاد رہے کہ معین اختر کی پیدائش 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں ہوئی، زندگی کی پہلی پرفارمنس شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ اسٹیج ڈرامے ’دی مرچنٹ آف وینس‘ میں محض 13 برس کی عمر میں دی جب کہ فنی کیرئیر کی باقاعدہ شروعات پاکستان کے پہلے یوم دفاع پر 1966 میں کی۔


Wednesday, 15 December 2021

جنوری میں بنگلادیش پریمیئر لیگ، پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم

 پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم ہونے کے باوجود بنگلادیش اپنی پریمیئر لیگ کی کامیابی کیلیے پْرامید ہے،ٹی ٹوئنٹی لیگ جنوری میں کرانے کا پلان بنایا جارہا ہے،اسی ماہ کے آخری ہفتے میں پی ایس ایل شروع ہوجائے گی۔بی پی ایل کے حتمی شیڈول اور فرنچائزز کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، البتہ بنگلادیشی بورڈ پْرامید ہے کہ شیڈول متصادم ہونے پر بھی اس کی لیگ کا رنگ پھیکا نہیں پڑے گا۔ورننگ کونسل کے رکن شیخ سہیل نے مقامی اخبار سے گفتگو میں کہاکہ ہم رواں ماہ ڈرافٹ کا عمل مکمل کررہے ہیں، ہمیں پی ایس ایل کی وجہ سے کوئی مسائل نہیں،ہم پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلیے کرکٹرز کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد ممکنہ ناموں پر غور کرسکتے ہیں، اصل فکر کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی ہے۔