Wednesday, 2 March 2022

وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی ہے،خسرو بختیار


 لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارخسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کے خطاب کو پوری قومی نے سراہا ،وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی ہے،مشکلات کے باوجود معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ،صنعتی شعبہ کو سہولیات فراہمی کےلئے اقدامات کررہے ہیں،ٹیکس بیس بڑھا کر ٹیکسوں کی شرح کو مزید کم کیا جائے گا،حکومتی پالیسیوں سے شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد ہوگئی صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سے سوال جو اب نہیں ہوگا،بیمار صنعتی یونٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی فائدہ اٹھ سکتے ہیں ،اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر پانچ سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ ہوگا ،پی ٹی آئی ماضی کی حکومتوں کے مقابلہ میں زیادہ قرضے واپس کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر صنعت وپیداوار خسر وبختیار نے ا نڈسٹریل پےکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمرا ن خان کے خطاب کو پوری قومی نے سراہا ،وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مینو فیکچرنگ کے بغیر کوئی صنعت ترقی نہےںکرسکتی ۔شرح نمو میں مینوفیکچرنگ کا حصہ کم ہوکر 13فیصد رہ گےا ۔برآمدات کے فروغ اور جی ڈی پی بڑھانے کےلئے مینوفیکچرنگ کی شرح 25فےصد تک لانا ضروری ہے

وزیراعظم الیکشن میں ہمارامقابلہ کرے :بلاول بھٹو


 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم بزدل نہیں ہیں تو اسمبلی توڑیں اور الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں، معلوم ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پارلیمان کا بھی حکومت سے اعتماد اٹھنا چاہیے۔ آصف زرداری کے انٹرویو کو روکا گیا، چلنے نہیں دیا گیا، آپ اتنے ڈرپورک تھے کہ پورے میڈیا کوکنٹرول کیا۔ جو شخص آپ پر مسلط کیا گیا ہے ۔ہ عام آدمی کا نہیں صرف اپنی کرسی بچانے کا سوچتا ہے۔بلاول بھٹو نے مورو میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم بزدل نہیں ہیں تو اسمبلی توڑیں اور الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں، معلوم ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، ورنہ ہم جیب میں عدم اعتماد لے کر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ جاکر میں ایک ہی سوال پوچھتا ہوں، آج مورو کے عوام سے بھی پوچھ رہا ہوں کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟اگر نہیں پسند آئی تو اس کٹھ پتلی حکومت سے ٹکرانے کے لیے آئیں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں،اگر آپ ہمارے ساتھ ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی۔انہوں نے کہا آج جب میں آپ کے پاس آیا ہوں تو ملک اور پاکستان کے عوام مشکل میں ہیں،مزدور اور محنت کشوں کو اپنی محنت کا صلہ نہیں مل رہا اور کسان کو اپنی فصل کی قیمت نہیں مل رہی۔انہوں نے کہ جس ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت ہے

بھارتی سازش ناکام ہوگئی ہے:شیخ رشید

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی دی ہے،بھارتی سازش ناکام ہوگئی ہے،بھارت ہماری خوشی میں خوش نہیں ، انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہترین کام کر رہے ہیں بدقسمتی سے نیوزی لینڈ ٹیم بھارتی سازش کا شکار ہوئی ، مستقبل میں سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی ، بہترین انتظامات پر پاک فوج ، رینجرز سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔منگل کو وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اورجڑواں شہروں کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا

کوئی بھی ملک صرف سبزیاں اور گندم بیچ کر ترقی نہیں کر سکتا ،وزیراعظم


 لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں کو ملکی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی دعوت اور پانچ سال کے لئے ٹیکسز سے استثنیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میںجو بھی حکومتیں آئیں انہیں پتہ ہی نہیں تھاکہ ملک کی سمت کس طرف ہونی چاہیے اور ہم مختلف راستوں پر چلتے رہے،امداد او رقرض مانگنے والوں کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی ،جب کوئی ملک ہاتھ پھیلا کر پھرتا ہے کوئی ہمیں امداد دےدے تو پھر اسے اپنی فارن پالیسی تبدیل کر نا پڑتی ہے ،اپنے مفادات کے خلاف دوسروں کی جنگوں میںشرکت کرنا پڑتی ہے ،ہمار ے ملک میں سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کی ترقی میں بے پناہ رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن اب انہیں ختم کر کے مراعات اور سہولیات دے رہے ہیں،آئی ٹی انڈسٹری کو بھی مراعات دے رہے ہیں اس سے پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا ،کوئی بھی ملک گندم اور سبزیاں بیچ کر ترقی نہیں کر سکتا ، ہم نے اپنی برآمدات بڑھانے کے بارے میں سوچا ہی نہیں تھا ، ہمیں ایمنسٹی براہ راست دینی چاہیے تھی ،انڈسٹریز کے لئے جن مراعات او رسہولیات کا اعلان آج کر رہے ہیںہمیں وہ پہلے دن کر دینا چاہیے تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وفاقی و صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت بز نس کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے آپ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے

پاکستانی معاشرے میں خواتین صحافیوں کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں،ریحام خان

عوامی حقوق کے لیے لانگ مارچ ضروری ہے مگر سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی تو ایوان میں کون بیٹھے گا۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میں خبروں میں نہیں رہنا چاہتی مگر پھر بھی خبر بن جاتی ہوں، میں بنیادی طور پر صحافی ہوں اور صحافی ہمیشہ سچی کہانیوں کے پیچھے بھاگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین صحافیوں کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں، کراچی پریس کلب کی سب سے بڑا مطالبہ تنخواہ ہے، پی ایف یو جے نے اس حوالے سے احتجاج بھی کیا جس کی میں مکمل حمایت کرتی ہوں۔ریحام خان نے کہا کہ آج پورے ملک کی تمام جماعتیں سڑکوں پر ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ جب سب سڑکوں پر ہے تو ایوانوں میں کون بیٹھا ہے، ان لوگوں سے پوچھنے اور سوال کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے آپ کو منتخب کر کے ایوانوں میں تفریح کے لیے نہیں بھیجا، جس بات اور مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث ہونی چاہیے مگر نہیں ہوتی اور نمائندے اپنے پانچ سال پورے کر کے چلے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں ہم مالی خسارہ کا بھی ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں، مہنگائی کو سیاسی بیان تک محدود نہیں ہونا چاہیے، انصاف کا تقاضہ ہے کہ یہ کسی ایک شخص کا قصور نہیں ہے بلکہ سب اس میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں صرف اس لیے تنقید کررہی ہوں کہ یہ لوگ ہمارے مسائل کی ترجمانی نہیں کرتے، میں جب سیاست میں آؤں گی تو دیکھا جائے گا، پہلے بھی میری کتاب کو شہرت پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہی دی تھی، میں بنی گالا میں جب شامی کباب بنا رہی تھی تب بھی سیاست کر رہی تھی، میں ووٹ ڈالنے پر جب اتنی کنفیوز ہوں تو مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کونسی جماعت میں جانا ہے
 

عمران خان سےجنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


 اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ون آن ون ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملکی سرحدوں اور سکیورٹی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے اہم فاسٹ بولر کورونا کا شکار

 

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے قبل پاکستانی بولنگ اٹیک کو بڑا دھچکا لگ گیا۔حارث رؤٖف کورونا وائرس کا شکار ہو کر آئیسولیشن میں چلے گئے۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حارث رؤف ہو سرپرائز فیکٹر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔4مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دیا ہے۔ پنڈی پہنچنے پر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو حارؤف کا نتیجہ مثبت آیا جس پر انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔آسٹریلیاکیخلاف تاریخی سیریز کیلئے پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہے، سیریزمیں کامیابی پاکستان کو رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں لے آئے گی جبکہ ناکامی آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردے گی۔دوسری جانب این سی او سی نے پاک آسٹریلیا میچز میں100فیصد شائقین کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ، این سی او سی کی جانب سے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 100فیصد شائقین پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، اس حوالے سے این سی او سی نے وفاق اور صوبوں پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے یوکرین جنگ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیدی


 تہران : ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جنگ کو امریکا کے کندھوں پر ڈال دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں روس یوکرین جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشرقی یورپ میں جنگ امریکا کے پیدا کردہ بحرانوں کا نتیجہ اور یوکرین ان بحرانوں کا شکار ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ کے خاتمے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ روسی حملوں کے بعد یوکرین کل کا افغانستان بن گیا ہے، ہمیں اس تنازعے کی جڑ کو نہیں بھولنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کا امریکا پر اعتماد کرنا سب سے بڑی غلطی تھی کیوں کہ امریکا اور یورپ پر بھروسہ کرنا صرف حماقت ہے، یوکرین کی موجودہ صورتحال سے دو اہم سب ملتے ہیں۔خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کی صبح یوکرین پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد سیکڑوں شہری اور فوجی لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ لاکھوں یوکرینی شہری دیگر ممالک کی جانب ہجرت کرچکے ہیں۔

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق سینیٹر فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے 9 مارچ کو سابق وزیر کی خالی کردہ نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن منتخب نمائندوں کو تاحیات نااہل قرار دے سکتا ہے یا نہیں اس پروضاحت ضروری ہے، الیکشن کمیشن جوڈیشل اختیارات کس حد تک استعمال کرسکتا ہے اس کا فیصلہ ضروری ہے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو دیکھنا ہوگا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ 9 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کا نتیجہ عدالتی فیصلے سے مشروط ہوگا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کےبعد ان کا بطور سینیٹر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔فیصل واوڈا سندھ سے تحریک انصاف کی نشست پر 3 مارچ 2021 کو سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

پیکا آرڈیننس: لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے درست معاونت نہیں کی، جسٹس اطہر من اللہ

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیکا آرڈیننس کے خلاف درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ ہتک عزت کا قانون پیکا سے الگ بھی موجود ہے اور ایسا لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے درست معاونت نہیں کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر کی درخواست پرسماعت کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہاں تو قانون نافذ ہی ناقدین کے خلاف کیا جاتا ہے، وزیراعظم نےکل جو تقریرکی، لگتا ہےانہیں کسی نےصحیح طورپرنہیں بتایا، ہتک عزت کا قانون پیکا سے الگ بھی موجود ہے، ایسا لگتا ہے وزیراعظم کی کسی نے درست معاونت نہیں کی۔درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس پٹیشن میں پہلےسے دائر پٹیشنز سے 2 مختلف نکات ہیں، ایف آئی اے کے پاس اختیار نہیں کہ وہ دو پرائیویٹ پارٹیز کے درمیان مسئلے کو دیکھے، ایف آئی اے صرف وہ کیسز دیکھ سکتا ہے جن کا وفاقی حکومت سے تعلق ہو۔اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ یقینی بنائے کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی میں کوئی کارروائی نہ ہو۔ عدالت نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے درخواست کو پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دیگر درخواستوں کے ساتھ یکجا کرنے کا حکم دیا اور مزید سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔ وزیراعظم نے پیکا پر کیا کہا؟واضح رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آزادی صحافت پر پابندی کی بے بنیاد باتیں پھیلائی جارہی ہیں، حکومت صرف پیکا قانون میں ترمیم کررہی ہے، فیک نیوز کے ذریعے وزیراعظم کو نشانہ بنایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صحافی نے لکھا کہ عمران خان کی بیوی گھر چھوڑکرچلی گئی ہے، معاملہ عدالت میں لے کر گيا ، اب تک فیصلہ نہیں ہوا ، وزیراعظم کے ساتھ انصاف نہیں ہورہا سوچیں عام لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا۔

28فروری2022منڈے میگزین دھنک رنگ لاہور ایڈیٹرعلی جان