Friday, 4 March 2022

پشاور: قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا،کتنے شہیداورکتنے زخمی؟

 

پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کی  جامع مسجد میں  نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 57 افراد شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار کی جامع مسجد میں ہوا جہاں خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہو کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔خودکش بمبار نے مسجد میں داخل ہونے سے قبل پولیس اہلکاروں اور دیگر نمازیوں پر فائرنگ بھی کی۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق  دھماکے  میں 57 افراد شہید اور 194 سے زخمی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 56 اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال میں ایک لاش موجود ہے جبکہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 194 اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 2 زخمی زیرعلاج ہیں۔لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ترجمان کے مطابق زخمیوں کو بر وقت طبی سہولیات دی گئی ہے اور ادویات، طبی عملے اور خون کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ دہشتگرد نے مسجد کی تیسری صف میں دھماکا کیا، آئی جی خیبرپختونخوامیڈیا سے گفتگو میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کا کہنا تھاکہ ایک حوالدار اور ایک کانسٹیبل ڈیوٹی پر موجود تھے،  دہشتگرد ایک تھا اور پیدل آیا تھا، دہشتگرد نے دونوں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، ایک شہید اور دوسرا زخمی ہوا۔ان کا کہنا تھاکہ دہشتگرد پولیس اہلکاروں کو نشانہ بناکر مسجد کی طرف بھاگا، پولیس اہلکار مسجد سے20، 25 گز کے فاصلے پر موجود تھے، دہشتگرد نے مسجد میں داخل ہوکر پہلے فائرنگ کی پھردھماکا کیا۔آئی جی کا کہنا تھاکہ دہشتگرد نے مسجد کی تیسری صف میں دھماکا کیا، دہشتگرد نے کالا لباس شاید اس لیے پہنا تھا کہ مسجد میں داخلے میں آسانی ہو، واقعے کی جگہ سے ڈیڑھ سو بال بیئرنگ ملے ہیں جبکہ دھماکا خیرمواد 5 سے 6کلوتھا اورانتہائی خوفناک تھا جبکہ دھماکے سے متعلق کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی۔’کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے فائرنگ کی‘عینی شاہد کے مطابق کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل  ہوا اور خود کو اڑا دیا۔عینی شاہد نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔’دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی‘دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹرسیف کا کہناہےکہ  اطلاع ہے کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں گھسنے کی کوشش کی، دہشت گردوں کا پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایک دہشت گرد مسجد میں داخل ہوا اورکارروائی کی۔وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم عمران خان نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد  فراہم  کرنے کی ہدایت  کی ہے۔

پارلیمنٹ حملہ کیس: صدر مملکت اے ٹی سی میں پیش، استثنیٰ لینے سے انکار


 اسلام آباد: صدر  مملکت عارف  علوی پارلیمنٹ حملہ  کیس  میں انسداد  دہشتگردی  کی عدالت میں پیش ہوگئے۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے  پارلیمنٹ حملہ  کیس  کی سماعت  کی جس سلسلے میں صدر مملکت عارف  علوی اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت پہنچے۔صدر عارف علوی نے عدالت میں  پیشی  کے موقع  پر صدارتی استثنیٰ نہ لینے کی درخواست جمع کرادی۔صدر  مملکت کا کہنا تھاکہ میں نے اسلامی تاریخ کا مطالعہ کرنے کی کوشش کی، اسثنیٰ  کی گنجائش نہیں، آئین پاکستان کا پابند ہوں، قرآن پاک اس سے بڑا آئین ہے، مجھے آئین پاکستان استثنیٰ دیتا ہے مگرمیں یہ استثنیٰ نہیں لینا چاہتا، جتنے خلفا آئے وہ عدالتوں میں بڑے باوقارانداز سے پیش ہوئے۔عارف علوی نے کہا کہ 2016 میں مجھ پرچارج لگا تھا، اسی عدالت سے ضمانت بھی لی تھی، پوری عدلیہ سے درخواست ہے کہ جلدی فیصلے ہوں کیونکہ مقدمہ ہوتا ہے اورپھر ان کی نسلیں یہ کیس چلاتی ہیں، میرے والد نے 1977 میں مقدمہ کیا تھا، وہ بھی آج تک چل رہا ہے۔بعد  ازاں  میڈیا سے بات چیت میں صدر  مملکت  نے کہا کہ مجھے پتا چلا کہ اس کیس کا فیصلہ لکھا جا چکا ہے، مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ہتھیار سپلائی کیے ہیں۔انہوں  نے کہا کہ میں پاکستانی قوانین کا پابند ہوں مگراس مقدمے میں استثنیٰ نہیں لینا چاہتا، میں صدر پاکستان نہیں بلکہ عام شہری کی حیثیت سے پیش ہوا تھا۔

باہمت بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان کو سہولیات دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے:حافظ مظہرجیلانی صدرجے آئی لیبر


 لاہور(بیوروچیف)حافظ مظہرجیلانی صدرجے آئی لیبرنے باہمت بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہاکہ باہمت بچے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان کو سہولیات دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے  ۔ باہمت افراد نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔کھیل کے میدانوں سے لیکر ہر شعبہ زندگی میں باہمت  افراد نے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے ۔ باہمت افراد کیلئے ملازمتوں میں مختص کوٹے پر عملدرآمدضروری ہے اور ان کیلئے مزید مواقع پیداکرنے کی ضرورت ہے  ۔  ہم سب نے مل کر باہمت افراد کا سہارا بننا ہے ، ہر شعبہ زندگی میں شامل اور سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کے لئے باہمت افراد کے کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ہم سب نے ملکر باہمت  بچوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔دنیا بھر میں معذور افراد کی کل تعداد تقریباً 65کروڑ سے زائد ہے ۔ جبکہ پاکستان میں تقریبا ً ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں، جن میں 90 لاکھ خواتین مختلف معذوریوں کا شکار ہیں جبکہ ملک میں موجود 60 فیصد معذور افراد کا تعلق نوجوان طبقہ سے ہے کسی معذور کی ہمت اور حوصلے کو بڑھانے کے لیے معاشرہ اس کا ساتھ دے تو اس کے لیے یہ کٹھن مراحل آسان ہوجاتے ہیں یہ  اس وقت اور بھی آسان ہوجاتا ہے جب معاشرہ اور حکومت دونوں اپنے فرائض کو پورا کریں۔ پاکستان میں معذور افراد خاص طور پر بچوں کو زندگی کے ہر شعبے میں رکاوٹوں اور امتیازی سلوک کا سامناہے۔ معذوروں کے لئے نہ تو کوئی خاص قوانین بنائے جاسکے اور نہ پہلے سے موجود قوانین پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو نے یوسف رضا اور خورشید شاہ کو مارچ چھوڑ کر فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کیوں کی؟

 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ کو مارچ چھوڑ کر فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔بلاول نے کہا کہ اسلام آباد پہنچیں، سب دوستوں سے ملاقاتیں کریں اور عدم اعتماد کی تیاری کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز  بلاول نے حکومت کو پانچ دن کا الٹی میٹم دیا تھا اور کہا تھا کہ استعفیٰ دو خود گھر چلے جاو ورنہ اسلام آباد آ رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی پر بریفنگ


 ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دی جانےوالی سکیورٹی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔خیال رہے کہ آج پشاور کی مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 56 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پشاور دھماکے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا، غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور اس نے اتنے برسوں تک سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی  کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا ہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی سکیورٹی وجوہات کی بناء پر دورہ اچانک ملتوی کردیا تھا جبکہ انگلینڈ نے بھی طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی کردیا تھا۔

پشاور دھماکے کے عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا


 قصہ خوانی بازار کی کوچہ رسالدار مسجد میں دھماکے سے اب تک 30 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس  نے مسجد میں ہونے والے دھماکےکے خودکش ہونے کی تصدیق کی ہے۔جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد نے بتایا کہ  کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔عینی شاہد نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔عینی  شاہد کا کہنا تھا کہ مسجد کے ہال میں 12 لاشیں دیکھیں، لاتعداد زخمیوں کو اسپتال  پہنچایا،  دھماکے کے وقت پورا ہال بھرا ہوا تھا،  یہ واقعہ تقریباً 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا اس وقت مسجد پوری بھری ہوئی تھی۔انہوں نے مزید  بتایا کہ اسی علاقے میں چار روز پہلے بھی ایک گھر پر دستی بم حملہ ہوا تھا جس پر  ہم نے سکیورٹی بڑھانے کا کہا تھا لیکن  سکیورٹی کا کوئی نام و نشان نہیں،  جمعہ کے روز بھی کوئی سکیورٹی نہیں ہوتی۔عینی شاہد کا کہنا تھاکہ ریسکیو ٹیمیں دیر سے پہنچیں، زخمیوں کو موٹر سائیکلوں پر اسپتال  پہنچایا، تنگ  گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں  مں مشکلات  کا سامنا تھا۔

پشاور کی جامع مسجد میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی


 پشاور میں قصہ خوانی کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔پشاور کی قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 56 افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی ہوگئے۔عینی شاہد کے مطابق کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔عینی شاہد نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں خودکش بمبار کو لوگوں پر گولیاں چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آصفہ بھٹو ڈرون کیمرہ ٹکرانے سے زخمی.جانئے ڈرون آپریٹرکے ساتھ کیاہوا؟

 

خانیوال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری سے کیمرے والا ڈرون ٹکرا گیا۔خانیوال میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری نجی ٹی وی کے ڈرون کیمرے لگنے سے زخمی ہوگئیں۔آصفہ نے پیچھے ہٹ کر خود کو ڈرون سے بچانے کی کوشش بھی کی لیکن ڈرون کیمرا آصفہ سے ٹکرا کر ان کے پیچھے گرا جسے وہاں کھڑے شخص نے نیچے پھینک دیا، بلاول بھٹو نے اپنی اجرک اتار کر بہن کے زخم پر رکھی اورگاڑی تک پہنچایا۔بلاول بھٹو کی سکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ ا اور آصفہ بھٹو کو معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق آصفہ کے ماتھے پر 3 سے 4 سینٹی میٹر کا زخم تھا اور ماتھے پر 5 ٹانکے لگے۔طبی امداد کے بعد آصفہ ساہیوال روانہ ہوگئیں۔ دوسری جانب بلاول بھٹو کی سکیورٹی ٹیم ڈرون آپریٹر اور انجینیئر کو اپنے ساتھ لے گئی جبکہ پولیس نے ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین کو تحویل میں لے لیا۔واقعے کے بعد خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ آصفہ آگے بھی ہمارے ساتھ ہوگی، پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا۔

وزیراعظم 9مارچ کو کراچی کہاں کہاں جائیں گے


 وزیر اعظم دورہ کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے  بہادرآباد مرکزبھی جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی اتحادی جماعتوں کو منانے کے مشن پر ہیں اور 9 مارچ کو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کرنے آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔وزیراعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 9 مارچ کو کراچی کا دورہ متوقع ہے۔ وزیراعظم اسی روز ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے جہاں وہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

آصفہ بھٹوکوکتنے ٹانکے لگے اوراب وہ کیسی ہیں؟

 

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہوگئیں۔خانیوال کے مقام پر عوامی مارچ کے کنٹینر پر کھڑی آصفہ سے ڈرون کیمرا ٹکرایا تھا جس سے وہ زخمی ہوئیں۔ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جبکہ بلاول نے اپنی اجرک بہن کے زخم پر رکھ دی تھی۔آصفہ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق آصفہ کے ماتھے پر 3 سے 4 سینٹی میٹر کا زخم تھا اور ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں۔دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے آصفہ کی آنکھوں کے پاس پٹی بندھے ہونے کی تصویر شیئر کی ہے  جس میں وہ مسکرا رہی ہیں۔

پشاوردھماکے کی پرزورمذمت کرتے ہیں:کامران ظفربھٹی



کامران ظفربھٹی رہنماریجنل یونین آف جرنلسٹس نے پشاوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ   پشاور حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔ملک میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ کشیدگی کی مذموم سازشیں شروع کی جارہی ہیں۔پشاور میں عبادت گاہوں کو قتل گاہ بنانے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں۔پشاور میں ہر سال بڑا سانحہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔ گزشتہ سالوں مساجد و مدارس، سکولز اور چرچ کو نشانہ بنایا گیا۔ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے  ہمارے ادارے ہر شعبے میں ناکام ہوچکے ہیں۔لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ شہداء کی مغفرت، اہل خانہ کے لیے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگو ہیں۔