Friday, 17 November 2023

کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق


 کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمپنی کی وین کو نیو کراچی میں روکنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ فوٹو فائل

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمپنی کی وین کو نیو کراچی میں روکنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ فوٹو فائل

نیو کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ پرائیویٹ کمپنی کی ڈیلیوری وین کے ساتھ تعینات تھا، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمپنی کی وین کو نیو کراچی میں روکنے کی کوشش کی، اس دوران سکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، زخمی ڈاکو کو اس کا ساتھی لےکر فرار ہو گیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سکیورٹی گارڈ کے رشتہ دار محمد زمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 6 مسلح ڈاکوؤں نے روکا تو سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی۔محمد زمین نے بتایا کہ ڈاکو ہم سے 18 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سکیورٹی جاں بحق ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کوئی ڈاکو زخمی نہیں ہوا، مقتول سکیورٹی گارڈ ایوب گوٹھ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ تھا۔

Tuesday, 14 November 2023

ملک میں جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔




 ملک میں جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیاکہ یکم جمادی الاول 1445 جمعرات 16نومبر کو ہوگی۔انہوں نے افواج پاکستان کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کرائی اور کہا کہ خودکش حملوں اور دہشت گردی کےخلاف10ہزار سے زائد علما نے فتویٰ دیا۔مولاناعبدالخبیرآزاد کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے دہشت گردی کی انتہا کردی، اسرائیل فلسطینیوں پر بدترین ظلم ڈھا رہا ہے، غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بھی فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا، اسرائیل دہشت گردریاست ہے، اللہ فلسطین،کشمیرکےمسلمانوں کی مددفرمائے۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب کی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد


190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب کی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس پر سماعت کی۔نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرذوالفقارعباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، بیرسٹرعمیرنیازی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نےسماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنایا گیا ہے۔احتساب عدالت نے نیب کی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ نیب تفتیشی ٹیم اڈیالا جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرے گی۔اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

Sunday, 12 November 2023

ن لیگ نے الیکٹیبلز کے لئے اپنے بند دروازے کھول دیے


 ن لیگ نے الیکٹیبلز کے لئے اپنے بند دروازے کھول دیے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے الیکٹیبلز کے لئے اپنے بند دروازے کھول دیے۔مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر میں کروائے جانے والے سروے کے نتائج کی بنیاد پر الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق ایک سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کروایا گیا، جس میں مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا، سروے کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیا گیا۔چند دن پہلے مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اجمل چانڈیا کی شمولیت الیکٹیبلز کے لئے دروازے کھولے جانے کے سلسلے کی پہلی کڑی تھی۔ ہفتے کے روز سردار منصب ڈوگر۔ نظام الدین سیالوی اور آصف بھا سمیت دیگر رہنماوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا گیا۔ آنے والے دنوں میں مزید الیکٹبلز کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے گا۔سروے کے ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے 90 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے۔قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت کے حصول کو اولین ہدف قرار دے دیا، جس کے لیے نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ملک کی دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت سیاسی اتحاد بنانے کی ہدایت دی۔قائد نواز شریف نے پنجاب کے ہر حلقے سے مضبوط ساکھ کے حامل سیاستدانوں کو شامل کرنے کا ٹاسک رانا ثناء اللہ کو سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر اس شخصیت کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے جو سیٹ جیتنے یا زیادہ ووٹ لینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔مسلم لیگ پنجاب سے حاصل کردہ ووٹوں کی بنیاد پر سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے کم از کم 120 نشستیں جیتنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔نواز شریف آئندہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ الیکٹیبلز کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔نواز شریف اور شہباز شریف بلوچستان سے بھی زیادہ سے زیادہ قومی اسمبلی کے مضبوط امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کی کوشش کرینگے۔مسلم لیگ ن کا ایک وفد کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دورے کے دوران نیا انتخابی اتحاد بنانے میں مصروف ہے۔

سیاسی شخصیات سےملاقات کیلئے نوازشریف کل بلوچستان روانہ ہونگے


 سیاسی شخصیات سےملاقات کیلئے نوازشریف کل بلوچستان روانہ ہونگے

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سیاسی محاز پر متحرک, کل بلوچستان روانہ ہونگے۔زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کل بلوچستان جائینگے۔نواز شریف اس دورہ بلوچستان میں 20 سے زائد سیاسی شخصیات سےملاقاتیں کرینگے جس کے بعد بلوچستان کےسیاسی کھلاڑی ن لیگ میں شامل ہونگے۔ن لیگ کا بی اے پی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےمعاہدےکابھی اعلان متوقع جبکہ مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے۔

لبنان کو جنگ سے روکنے کیلئے فرانس میدان میں آگیا


 لبنان کو جنگ سے روکنے کیلئے فرانس میدان میں آگیا

لبنان کو جنگ سے روکنے کیلئے فرانس میدان میں آگیا، فرانسیسی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایران اور لبنانی حکومت کو پیغامات بھیجے ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان این کلیئر لوگندرے نے تصدیق کی ہے کہ پیرس نے ایران اور لبنان کو پیغامات بھیجے ہیں تاکہ لبنان غزہ کی پٹی اور اسرائیل میں جاری تنازع میں شامل نہ ہو۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ان کے ملک نے لڑائی کے آغاز سے ہی غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، غزہ میں بڑی تعداد میں شہری مارے گئے اور صحت کی سہولیات کو نشانہ بنایا گیا، فرانس کا واضح مؤقف یہ ہے کہ ہم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے لیکن بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کی جانی چاہیے، پیرس میں بین الاقوامی انسانی کانفرنس کا مقصد غزہ کے باشندوں کی مدد کرنا تھا۔

جسٹس (ر) ارشد حسین نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر


 جسٹس (ر) ارشد حسین نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مقرر

پشاور(ویب ڈیسک) ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین کو خیبر پختونخوا کا نیا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کے درمیان صوبے کے نئے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے وزیراعلی آفس میں مشاورت ہوئی، جس میں مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔محمودخان اوراکرم درانی کی ملاقات میں جسٹس(ر) ارشد حسین کے نام پر بطورنگران وزیراعلی اتفاق کیاگیا۔اتفاق رائے کے نتیجے میں نگران وزیر اعلی کی سمری گورنر کو بھیجی گئی۔ گورنر خیبرپختونخواحاجی غلام علی نے سمری پردستخط کردیئے۔ ان کا حلف آج منعقد ہونے کاامکان ہے۔جسٹس(ر) ارشد حسین تحلیل شدہ کابینہ میں وزیرقانون تھے۔ نئی نگران کابینہ اعظم خان دورکے ارکان پرہی مشتمل ہوگی۔ سید ارشدحسین شاہ کی کابینہ میں پرانے وزراء کے علاوہ مشیراورمعاون خصوصی بھی وہی ہونگے۔واضح رہے کہ ریٹائرڈ جسٹس ارشد حسین گلگت بلتستان کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔

Saturday, 11 November 2023

ایموجیز کا استعمال آپ کا پاسورڈ ناقابلِ تسخیر بنا سکتا ہے

 ماسکو: انٹرنیٹ کی دنیا میں جب بھی کسی جگہ اکاؤنٹ بنانا ہوتا ہے تو سروس کی جانب سے مضبوط (جس کو مشکل سے کھولا جاسکے) پاسورڈ بنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ایسے پاسورڈ میں عموماً ایک نمبر، کوئی نشان یا بڑا حرف شامل ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود ہیکرز اس کو کھولنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ٹیک ماہرین کی جانب سے ایک ایسا طریقہ بتایا گیا ہے جس کو اپنانے سے پاسورڈ کو توڑنے کے لیے ہیکرز کو تقریباً 3700 کوششیں کرنی پڑیں گی، اور وہ طریقہ ہے اپنے پاسورڈ میں ایموجی کو شامل کرنے کا۔یونی کوڈ میں 3600 سے زائد ایموجی موجود ہیں اور پانچ ایموجیز کا استعمال 9 حروف کے عام پاسورڈ کے برابر ہوتا ہے یا سات ایموجیز کا استعمال 13 حروف کے مضبوط پاسورڈ کے مساوی ہوتا ہے۔ایسے پاسورڈ کا تقریباً ناقابلِ تسخیر ہونے کے ساتھ بے معنی الفاظ اور ہندسوں کے مقابلے میں یاد رکھا جانا بھی لوگوں کے لیے آسان ہوسکتا ہے۔پاسورڈ کے متعلق اہم معلومات شیئر کرنے والے سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپر اسکائی کے اسٹین کیمنسکی کا بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ پاسورڈ توڑنے کے لیے متعدد ہیکنگ آلات اور ڈکشنریز موجود ہیں جن میں الفاظ، ہندسوں اور عام متبادل کریکٹر کے مرکبات شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب حملہ آور لیک ہونے والے پاسورڈ کا ڈیٹا بیس دیکھے گا تو آپ کا اکاؤنٹ مشکل پاسورڈ (کسی فقرے کے مساوی ایموجیز کا استعمال) کی وجہ سے محفوظ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ایموٹیکون کے ساتھ فقرے کے بنائے جانے کو بطور پاسورڈ استعمال کرنا ایک بہترین طریقہ ہے۔


اوآئی سی کا اجلاس؛ سلامتی کونسل پرغزہ میں قتل عام رکوانے کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

 ریاض: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غزہ کی صورتحال پر سعودی عرب میں او آئی سی اور عرب لیگ کے غیر معمولی مشترکہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیحدہ فلسطینی ریاست کا قیام ہی مسئلےکا واحد حل ہے، سلامتی کونسل پرغزہ میں قتل عام رکوانےکی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اس موقع پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 70 سال قبل اقوام متحدہ نے قرارداد کےذریعے مسئلہ فلسطین کےحل کا فیصلہ کیا، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام فوری روکا جائے، ناانصافی اورمعصوم شہریوں کا قتل عام مزید تنازعات جنم دے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ پراسرائیلی بمباری سے ہسپتال، اسکول، یواین دفاتربھی محفوظ نہ رہے، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی پرزورمذمت کرتا ہوں، پاکستان 1967 کی سرحدوں کےمطابق ریاست فلسطین کے قیام کاحامی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں فوری انسانی ہمدردی کےتحت امدادکی فراہمی یقینی بنائی جائے، پاکستان نے2 طیاروں پرمشتمل امدادغزہ بھجوائی۔وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں اسرائیل کی ان ظالمانہ کاروائیوں اور غزہ کے غیر انسانی و غیر قانونی محاصرے کو غزہ میں نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں، بڑے پیمانے پر تباہی اور نقل مقانی کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج فلسطین میں بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں اسرائیلی افواج کا مسلسل اور بلاتفریق نہتے فلسطینیوں پر طاقت کا استعمال جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے.انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کیلئے اسکا محاسبہ کرے، فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی، غزہ کے محاصرے کو ختم اور غزہ کے لوگوں تک امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے.


بابراعظم نے قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہونے پر غور شروع کردیا

 آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر کپتان بابراعظم نے قیادت کے فرائض سے سبکدوش ہونے پر غور شروع کردیا۔


قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا سمیت اپنے قریبی ساتھیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے مستقبل کا مشورہ اور رہنمائی مانگ لی۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں تربیتی سیشن کے بعد انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پری میچ کانفرنس پر کپتانی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے سابق کرکٹرز اور بورڈ کے رویے پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ بابراعظم کے قریبی دوستوں نے انہیں تینوں فارمیٹس میں کپتانی سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا ہے۔سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجا نے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر بہت افسردہ لگ رہے تھے اور مجھے بہت برا لگا، انکی کپتانی کے حوالے سے گفتگو نجی تھی اور میں اسے عام نہیں کرنا چاہتا”۔بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں تقریباً معدوم ہیں تاہم انکی قیادت میں قومی ٹیم کو بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان کے خلاف شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔واضح رہے کہ رمیز راجا کے دور میں ہی بابراعظم کو سرفراز احمد سے کپتانی چھین کر دی گئی تھی۔


اسد عمر کا سیاست چھوڑنے کا اعلان، پی ٹی آئی کی رکنیت سے بھی مستعفی


پی ٹی آئی کی حکومت کے سابق وزیر خزانہ اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑ دی۔

سماجی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاونٹ سے سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا، ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ اسد عمر نے اپنی طویل پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔ خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ جس حلقےاور میں نے اس حلقہ کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔