Saturday, 9 December 2023

پاکستانی فلم " ان فلیمز" نے سعودی عرب میں بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا


 پاکستانی فلم " ان فلیمز" نے سعودی عرب میں بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 ریڈ سی انٹرنیشنل فیسٹیول میں ڈائریکٹر ضرار خان کی پاکستانی فلم ’اِن فلیمز‘ نے ’بیسٹ فیچر فلم‘ کا ایوارڈ جیت لیا۔رپورٹ کے مطابق تیسرے سالانہ 10 روزہ فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا آغاز سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہواجہاں پوری دنیا کی نامور شوبز شخصیات موجود تھیں۔انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں ضرار خان نے انعام جیتنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور  کہا  کہ کاش وہ فیسٹیول میں موجود ہوتے۔ایونٹ میں ہالی ووڈ کے سپر اسٹارز جونی ڈیپ، ول اسمتھ، شیرون اسٹون، مشیل ولیمز، فیریڈا پنٹو اور دیگر بھی موجود تھے۔پاکستان کی طرف سے ہمایوں سعید، ماہرہ خان اور احد رضا میر نے فیسٹیول کو رونق بخشی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایونٹ کی تفصیلات شیئر کیں۔

چورچور کہنے والے خود چور ہیں، ایک کھلنڈرے نے پاکستان کا برا حال کر دیا، نواز شریف


 چورچور کہنے والے خود چور ہیں، ایک کھلنڈرے نے پاکستان کا برا حال کر دیا، نواز شریف

 قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک کھلنڈرا لایا گیا جس نے ملک کا بُرا حال کر دیا، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں۔پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ وقت کو برا نہیں کہنا چاہئے، خواہش ہے پاکستان کو مصیبتوں سے باہر نکالاجائے، ملک و ملت کی ترقی کا مشن لے کر سیاست میں آئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کریں تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، ایسے شخص کو لایا گیا جسے ملک، معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ پتہ ہی نہیں تھا، ریاست مدینہ کہنے والے کو خود ریاست مدینہ کا نہیں پتہ تھا، عوام کو قصہ اور کہانیاں سنائی گئیں۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کا سکینڈل بہت بڑا ہے، قوم کو بتائیں کہ ملک میں ڈاکہ کس نے ڈالا، بند لفافہ دکھا کر اپروول لیتے رہے، لفافہ کھول کر ہی نہیں دکھایا، سپریم کورٹ نے کہا یہ حکومت پاکستان کا پیسہ ہے وہاں جانا چاہئے۔نواز شریف نے کہا کہ ملک کے 60 ارب روپے کھاؤ گے تو بجلی مہنگی نہیں ہو گی تو کیا ہو گا، اگر یہ پیسہ نہ کھایا جاتا تو ہم کم یونٹس والوں کو مفت بجلی دے دیتے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کا الزام لگا کر نکالا گیا، دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ہیں، آج 7 سال بعد مجھے جھوٹے الزامات پر انصاف مل رہا ہے۔قائد مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو موجود ہے کہ ان کو اندر رکھنا ہے اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو لانا ہے، سب کا احتساب ہونا چاہئے، ہم یہاں حکومتیں لینے نہیں بیٹھے، ہم اقتدار نہیں عوام کی بھلائی چاہتے ہیں۔

مجھے کسی ادارے نے تنگ نہیں کیا، صرف 40 دن کا چلہ کاٹا: شیخ رشید


 مجھے کسی ادارے نے تنگ نہیں کیا، صرف 40 دن کا چلہ کاٹا: شیخ رشید

(لاہور) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے کسی ادارے نے تنگ نہیں کیا، صرف 40 دن کا چلہ کاٹا۔لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چلے کے بعد ٹویٹ کرنا بھی چھوڑ دیا، صرف اخبار پڑھتا ہوں، میرے ساتھ کسی نے کوئی زبردستی نہیں کی، میں نے کسی کے خلاف شہادت نہیں دی۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے بیان پر اعتماد رکھنا چاہیے کہ 8 فروری کو الیکشن ہوں گے، ابھی کوئی انتخابی مہم نہیں چلا رہا جس دن الیکشن شیڈول آگیا انتخابی مہم شروع کر دوں گا، الیکشن نہ ہوئے تو پرانی تنخواہ پر کام کریں گے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے پنڈی کے دونوں حلقوں میں کام کیا ہے، حلقہ 56 اور 57 سے قلم دوات کے نشان پر الیکشن لڑوں گا، اداروں کا احترام سب پر لازم ہے، سب کو ساتھ لے کر اور امن سے چلنا ہے۔

بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو پی پی پی میں شامل


 بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو پی پی پی میں شامل

 پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلی عبدالقدوس بزنجو پی پی پی میں شامل ہو گئے۔آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سکندر عمرانی بھی پی پی پی میں شامل تھے۔ آصف زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو و دیگر بھی پی پی پی میں شامل ہو گئے۔آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔ آصف زرداری سے ملاقات میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ


 سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے پی ٹی آئی اور سیاست سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔

شوکت ترین 2021ء میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، وہ 17 اکتوبر 2021ء سے 11 اپریل 2022ء تک پی ٹی آئی حکومت میں وزیر خزانہ رہے۔سینیٹر شوکت ترین نو مئی کے بعد سے روپوش تھے، شوکت ترین نے سینیٹ کی نشست سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جس سے متعلق انہوں نے پارٹی قیادت کو آگاہ کر دیا ہے۔

کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن، 07 ہزار 997 مقدمات درج


 کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کیخلاف کریک ڈاؤن، 07 ہزار 997 مقدمات درج


کم عمر اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 25 روز میں 07 ہزار 997 مقدمات درج، گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔کم عمر بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل دینے والے بھی کسی معافی کے مستحق نہیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے، شہر میں 08 خدمت مراکز 24/7 سہولیات فراہم کر رہے ہیں، والدین اپنے بچوں کے مستقبل کے خود ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا والدین اپنی ذمہ داری نبھائیں اور اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی اجازت ہرگز مت دیں۔

جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت


 جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش ، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

 پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ( پی ایچ اے) کے زیراہتمام جیلانی پارک میں سالانہ گل داؤدی نمائش کا تیسرا روز، شہر کے باسی بڑی تعداد میں رنگا رنگ پھول دیکھنے پہنچ گئے۔پی ایچ اے کی جانب سے نمائش میں 35ہزار کے قریب اور 55 اقسام کے پھول لگائے گئے ہیں۔ نمائش اربن لینڈز سکیپنگ کے تناظر میں ایک منفرد کاوش ثابت ہورہی ہے۔ نمائش میں شہریوں کیلئے فوڈ کورٹ، میوزک شو اور لیزر لائٹ شو  کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جو شہریوں کیلئے بہترین اور معیاری سیرو تفریح کا ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔ لاہور کے باسی بڑی تعداد میں رنگ برنگے پھول دیکھنے پہنچ رہے ہیں۔نمائش میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔ بچے رنگ برنگے پھول دیکھ کر بے حد خوش نظر آئے۔فیملیز کے ہمراہ آئے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی خوبصورت نمائش سال میں بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے۔ صبح سے آئے بچے گھر جانے کو تیار نہیں ہیں۔

دسمبر کی سرد شاموں میں شہری گل داؤدی کی حسین نمائش سے لطف اٹھاتے نظر آئے۔

Thursday, 7 December 2023

پاک فوج خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت کرے گی: آرمی چیف


 پاک فوج خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت کرے گی: آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت کرے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بے مثال کارکردگی کوسراہا۔اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، کامیابی پاکستان کا مقدر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا بے لوث اور مقدس فرض خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔آرمی چیف نے پہلی بار منعقد ہونے والی قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا (NWKP-1) کے شرکاء سے بھی خصوصی خطاب کیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا کے غیور عوام کی پرعزم حمایت کے باعث ہی صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔پاکستان کی خوشحالی کو خیبرپختونخوا سے جوڑتے ہوئے آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، ان کی وطن واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، غیر قانونی غیر ملکیوں کو طے شدہ اصولوں کے مطابق باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔

ماہرہ خان کی لاٹھیوں کے سہارے کھڑے ہونے کی تصاویر وائرل

 ماہرہ خان کی لاٹھیوں کے سہارے کھڑے ہونے کی تصاویر وائرل

پاکستان کیسُپر سٹار ماہرہ خان نے چلنے پھرنے کے لیے ’واکنگ اسٹک‘ کا استعمال شروع کردیا،اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ مداح حیرت میں مبتلا ہوگئے ۔حال ہی میں ماہرہ خان کی دوست نینا کاشف نے اداکارہ اور اُن کے شوہر سلیم کی شادی کے اعزاز میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اداکارہ عائشہ عمر اور مومل شیخ سمیت اُن کے دیگر قریبی دوستوں نے شرکت کی۔نینا کاشف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پارٹی کی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں ماہرہ خان سفیداور سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس اپنے شوہر سلیم اور دوستوں کے ہمراہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے کیونکہ مذکورہ تصویر میں ماہرہ خان’واکنگ اسٹک‘ کا سہارا لیکر اپنی سہیلی نینا کاشف کے ساتھ کھڑی ہیں۔پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے پوچھا کہ ماہرہ خان کو آخر کیا ہوا ہے؟ وہ ’واکنگ اسٹک‘ کا سہارا لیکر کیوں کھڑی ہیں؟دوسری جانب ماہرہ خان اور اُن کی دوست نینا کاشف کی جانب سے مداحوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں سال یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔


۔

خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی: ایمان علی


 خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی: ایمان علی

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔حال ہی میں اداکارہ ایمان علی نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ   خلیل الرحمٰن قمر کی ایک فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے محض تین دن قبل میں نے اس میں کام کرنے سے انکار کیا، مجھے کسی نے نکالا نہیں تھا۔انہوں نے فلم کا نام لیے بغیر بتایا کہ مجھے ہدایت کار ندیم بیگ نے بھی منع نہیں کیا تھا بلکہ مجھے فلم کی کہانی سے اختلاف تھا  جس وجہ سے میں نے شوٹنگ کے آغاز سے تین دن قبل کام سے انکار کیا۔بعدازاں انہوں نے کہا کہ میں اس لکھاری (خلیل الرحمان قمر) کے لکھے ہوئے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے فرحان سعید کو سب سے پسندیدہ معاون اداکار قرار دیا اور ساتھ ہی ہمایوں سعید کی بھی تعریف کی۔

گنڈاسا والی فلموں پر گھر والوں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا: ریما خان


 گنڈاسا والی فلموں پر گھر والوں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا: ریما خان

ماضی کی مقبول ہیروئن اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ گنڈاسا کلچر پر مبنی فلموں میں کام کرنے پر گھروالوں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ریما خان نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ  میں نے محض 16 برس کی عمر میں  فلم"بلندی" سے اپنے کیریئر کا آغازکیا اور اور میری پہلی فلم ہی کامیاب رہی ،مجھے اور شان کو اداکار اور اسٹار بنانے میں کئی افراد کی محنت شامل ہے۔ریما کا کہنا تھا کہ میں  نے 1990ء سے 2000 ء تک صرف 10 سال تک فلم انڈسٹری میں کام کیا اور اسی عرصے کے دوران میں نے200 سے زائد فلمیں کیں۔ گنڈاسا کلچر پر بنی فلموں کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں فلموں کے دوران ایک ایسا وقت بھی آیا جب فلمیں صرف گنڈاسا کلچر پر  بن رہی تھی اور میں نے بھی ایسی بے شمار فلموں میں کام کیا جس پر مجھے اپنے ہی گھر والوں کی تنقید کا بھی  سامنا کرنا پڑا۔