Saturday, 17 April 2021

میری شادی رمضان سے پہلے ہوئی ہم میاں بیوی روزانہ سحری کھا کر قربت کر لیتے تھے اور پھر غسل کرکے نماز پڑھ لیتے کیا ہمارے وہ روزے قبول ہونگے ؟

 ایک سوا ل ہے کہ ان کی شادی کو کافی سال ہوگئے تھے۔ جب شادی ہوئی تو سردیوں کا موسم تھا۔ شعبان کے آخری دن تھے۔ اور کچھ دنوں بعد رمضان شروع ہونے لگا۔ وہ کہنے لگی کہ جب سحری ہوتی تو میرے میاں کہتے کہ تھوڑی دیر کھیل لیتے ہیں۔ تھوڑی دیر قربت کر لیتے ہیں۔ تو کہنے لگی میری نئی نئی شادی تھی مز ہ بھی تھا سرور بھی تھا شہوت بھی تھی۔ اور روزے سے پہلے فارغ ہوجاتے اور پانی پی کر روزے کی نیت کرلیتے۔ اور صبح اٹھ کر غسل کر لیتے۔ اورفجر کی نماز بھی اس معاملے میں قضاء ہوجاتی۔ اب شوہر کی بھی مرضی تھی اور کچھ اپنی مرضی بھی تھی اس لیے ایسا کرنا پڑا۔ تو وہ عورت پریشان ہوگئی ۔ ک

یا ہمارا روزہ ہوگیا؟ یا کوئی کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟ مجھ سے غلطی تو نہیں ہوگئی میں نے خدا کو ناراض تو نہیں کردیا۔ تواس کا جواب کچھ یوں ہے۔ کہ ایسا مسئلہ بہت ساری عورتوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ جو کہ وہ شرم وحیاء کے باعث نہیں پوچھ پارہی ہوتیں۔ کہ حلال کام میں کیا ح رام کا م کردیا۔ کیا فدیہ بنتا ہے۔ کیا کفارہ بنتا ہے۔ اور کچھ عورتیں تو پوری زندگی پوچھ نہیں پاتیں او ر قب ر میں چلی جاتی ہیں۔ تو یہاں تک بھی معاملات ہیں۔ آپ کی فجر کی نماز جو قضاء ہوئی اس کا کفارہ ہے۔ اگر آپ کی فجر کی نماز ادا نہیں ہوئی تو قضاء نمازوں کو ادا کر ے گا۔

دوسری بات یہ ہے کہ سحری سے پہلے قربت کرلی اور فارغ بھی ہوجاتے ہیں۔ تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا آپ کا روزہ ہوجاتا ہے۔ بہتر یہ ہے کہ اسی وقت غسل کرلیا جاتااور اسی وقت فجر کی ادائیگی کرلی جاتی ۔ چونکہ آپ نے صورتحال یوں بتائی کہ پہلے سردی کا موسم تھا۔ تو اس وقت فوراً فوراً غسل نہیں ہوپاتا۔ اور اسی وقت سو جاتے تھے۔ اور روزہ رکھ کر نیت کرلیتے تھے اور پھرصبح اٹھ کر غسل کر کے باقی دن کی نماز کی ادائیگی کرلیتے تھے۔ تو روزہ بھی لگارہتا ۔

تو آپ سے کوئی گن اہ نہیں ہوا ہے۔بس آپ سے ایک گن اہ ہو ا ہے کہ آپ نے فجر کی نماز چھوڑدی ہے۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا معاملہ ہوجائے ۔ سحری کرنے کے بعد آپ نے قربت کر لی ۔ اور فارغ ہوگئے ۔ تو آپ کو چاہیے کہ اسی وقت غسل کرلیں۔ اور نیت کرکے آپ اسی وقت نماز پڑھ سکتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہوا ہے اور دل میں ڈر ہے ۔ تو قضاء نما ز پڑ ھ لیں۔ اور آپ نماز پوری پڑھ لیں ۔ اور آپ کے روزے پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ اس کی سز ا وجزا تو اللہ تعالیٰ ہی دیں گے۔ لیکن آپ نے ایسی غلطی کو ختم کردینا ہے۔ آپ نے ح رام کام نہیں کیا ہےبلکہ بہتر صورتحال یہ ہوتی کہ اسی وقت غسل جنابت کر لیا جائے۔ لیکن نہیں ہوا اور صبح کرلیا۔ اور فجر کی نماز قضا ء ہوگئی۔ تو فجر کی نماز پوری رکعت ادا کرلیں۔ اور مزید آپ کو کوئی کفارہ یا فدیہ نہیں دینا ہے


ٹی ایل پی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ اور اسمبلی ممبران بھی ہیں

 لاہور(ویب ڈیسک) جسٹس ر شائق عثمانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک ٹی ایل پی کالعدم جماعت نہیں، ٹی ایل پی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ اور اسمبلی ممبران بھی ہیں، کالعدم نوٹیفکیشن کے بعد 15 روز میں ریفرنس دائر کرنا ہوگا، پھر سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی تصور کیا جائے گا۔انہوں نے نجی ٹی وی

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک ایک تنظیم تو ہے، کیونکہ جس طرح کی باتیں کرتے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے یہ ایک تنظیم ہے، لیکن سیاسی جماعت کو رجسٹرڈ ہونا پڑتا ہے، جہاں تک مجھے پتا ہے تو ٹی ایل پی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ بھی ہے، کیونکہ ان کے اسمبلی میں ممبران بھی ہیں۔اس لیے اس کو ایک پارٹی تصور کیا جائے تو ان پر جو پابندی لگائی جارہی ہے اور پابندی کا جو نوٹیفکیشن آیا ہے، کہ ٹی ایل پی کالعدم ہوگئی ہے،آئین کا آرٹیکل 17بڑا واضح ہے کہ اگر وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ کوئی جماعت ملکی سلامتی کیخلاف کام کرتی ہے تو حکومت ڈکلیئر کرسکتی ہے کہ وہ جماعت کالعدم ہوجائے، لیکن اس آرٹیکل میں شرط لگائی گئی ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے بعد 15دن کے اندر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنا ہوگا۔پھر سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی ، حتمی تصور کیا جائے گا۔ابھی ٹی ایل پی کو کالعدم دینے کا اعلامیہ تصور کیا جائے ، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آئے گا تب تک ٹی ایل پی کالعدم جماعت نہیں ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کچھ گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا سروسز معطل کرنے پر اپنے پیغام میں کہا کہ معذرت خواہ ہوں تین گھنٹے تک سوشل میڈیا کو بند رکھا گیا، فیس بک، انسٹاگرام سروس معطل کیں، جمعہ پرسکون گزرا، پولیس اور رینجرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئندہ سوشل میڈیا بند نہیں کریں گے، اشتعال انگیزی پھیلانے، آکسیجن کے ٹرک روکنے اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی، مذہبی جماعت کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ان کے بینک اکاؤنٹس بھی بند کردیں گے، ان کے شناختی کارڈ ریکارڈ پر لائیں گے اورپاسپورٹ منسوخ کردیں گے، ملک میں دہشتگردی کی اجازت نہیں دیں گے۔اسی طرح وزیراعظم نے بھی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے


عید پر لمبی چھٹیاں ملیں

  اس مرتبہ عید پر لمبی چھٹیاں ملیں گی، متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کی تاریخ کی پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانیوں اور دیگر مسلمانوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قوی امکان ہے کہ عید الفطر پر امارات میں

ملازمت کرنے والے افراد کو 5 چھٹیاں ملیں گی۔اماراتی حکومت کے احکامات کے مطابق عید الفطر کے سلسلے میں 29 رمضان المبارک سے 3 شوال تک تعطیلات دی جائیں گی، اور چونکہ رواں برس امارات میں 30 روزے ہونے کا امکان ہے، اس لیے ملازمت پیشہ افراد کو اکٹھی 5 چھٹیاں مل جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ماہرین فلکیات کی پیشن گوئیوں کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 13 اپریل بروز منگل سے ہوا، جبکہ امارات میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ کی پیشن گوئی بھی کی جا چکی۔ماہرین فلکیات کی رپورٹ کے مطابق امارات میں اس بار یکم شوال کا چاند 11 مئی 2021 کو طلوع ہو گا تاہم یہ 12 مئی منگل کے روز ہی دکھائی دے گا۔ 12 مئی کو چاند دیکھنے کی صورت میں متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں مسلان عید الفطر 13 مئی 2021ء کو منائیں گے۔ ماہرین فلکیات نے ناصرف عید الفطر، بلکہ عیدالضحیٰ اور حج کی تاریخوں کے حوالے سے بھی پیشن گوئی کی ہے