Wednesday, 29 November 2023

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک



 راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق  آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث  تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب کی عمران خان سے 13 گھنٹے طویل تفتیش

 190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب کی عمران خان سے 13 گھنٹے طویل تفتیش

 راولپنڈی: قومی احتساب بیورو کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں 13 گھنٹے طویل تفتیش کی ہے۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں نیب و دیگر کیسز میں قید عمران خان سے نیب کی ٹیم نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 13 گھنٹے تک مسلسل تفتیش کی۔ نیب کے مختلف افسران دن بھر وقفے وقفے سے تفتیش کے لیے جیل پہنچتے رہے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نیب کے تفتیشی آفسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محسن علی خان اتوار کی صبح ساڑھے نو بجے اڈیالہ جیل پہنچے۔اس کے بعد صبع 11 بج کر 30 منٹ پر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص جیل پہنچے اور تفتیش میں حصہ لیا۔ پھر شام 4.30 منٹ پر نیب کے ایک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عذیر احمد سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچے اور تفتیشی ٹیم کے ساتھ مل کر تفتیش کی۔


اس کے بعد رات 9 بچے نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبد الرحمان طیب سینڑل جیل اڈیالہ پہنچے اور تفتیشی ٹیم کو  جوائن کیا اور پھر شام کی شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر وزیر احمد جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔نیب کی ٹیم نے دن بھرتقریباً 12 گھنٹے سے زائد وقفے وقفے سے چیئرمین پی ٹی آئی سے 190 ملین پاؤنڈز اور القادر ٹرسٹ کیس میں پوچھ کچھ کی۔ بعد ازاں تفتیش مکمل کرکے نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص اتوار کی پونے گیارہ بجے جیل سے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت پیر کو اڈیالہ جیل میں ہوگی جس میں نیب کو پیشرفت رپورٹ جمع کرانی ہے۔


انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے بعد نیٹ فلکس پر ’جوان‘ کی حکمرانی برقرار

 انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے بعد نیٹ فلکس پر ’جوان‘ کی حکمرانی برقرار



 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ نے انڈین باکس آفس پر تہلکہ مچانے کے بعد او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اپنی حکمرانی کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ ’جوان‘ 7 ستمبر کو سینما میں ریلیز کیلئے پیش کی گئی اور وہ اب تک ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن چکی ہے۔

شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ایٹلی کی بلاک بسٹر فلم کو نیٹ فلکس پر ہندی، تامل اور تیلگو میں پوری دنیا کے ناظرین کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

اب اداکار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ ’جوان‘ دو ہفتوں کے دوران نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی فلم بن چکی ہے۔شاہ رخ خان نے پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ نیٹ فلکس پر ’جوان‘ کی کامیابی انڈین سینما کی عمدگی کو پوری دنیا میں اجاگر کرتی ہے۔واضح رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تامل سپر اسٹار نین تارا، دیپیکا پڈوکون اور وجے سیتھو پتی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

سلمان خان کی کرن جوہر کے ساتھ اگلی ایکشن تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا

 سلمان خان کی کرن جوہر کے ساتھ اگلی ایکشن تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا



 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی کرن جوہر کے ساتھ اگلی ایکشن تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا۔ نامور فلمساز کرن جوہر اور سلمان خان کے نئے پروجیکٹ کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی تھیں اور اب فلم کا نام اداکار نے ظاہر کردیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکار سے ان کے نئے فلمی پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فلم ’دی بُل‘ میں کام کریں گے۔ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی کرن جوہر کے ساتھ اگلی ایکشن تھرلر فلم کا نام سامنے آگیا۔ نامور فلمساز کرن جوہر اور سلمان خان کے نئے پروجیکٹ کی خبریں کافی عرصہ سے گردش کررہی تھیں اور اب فلم کا نام اداکار نے ظاہر کردیا ہے۔ایک انٹرویو کے دوران اداکار سے ان کے نئے فلمی پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اگلی فلم ’دی بُل‘ میں کام کریں گے۔سلمان خان نے مزید بتایا کہ ’دی بُل‘ کے بعد دبنگ، پھر کک اور اس کے بعد تین چار مزید فلمیں آئیں گی۔’دی بُل‘ کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں اور بعض ذرائع کے مطابق یہ ایک ایکشن تھرلر فلم ہوگی جس میں اداکار ایک مشن کو مکمل کریں گے۔

دبئی میں سالگرہ نہ منانے پر شوہر ہلاک

 دبئی میں سالگرہ نہ منانے پر شوہر ہلاک



 دبئی میں سالگرہ نہ منانے پر شوہر ہلاک

پونا: سالگرہ کیلیے دبئی نہ لےجانے پرناراض بیوی کے مکے سے شوہر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر پونے کی رہائشی 36 سالہ رینوکا اپنی سالگرہ منانےدبئی نہ لے جانے پر شوہر 38 سالہ بزنس مین نکھل کھنہ سے ناراض تھی۔ دونوں کے درمیان قیمتی تحائف نہ دینے پر بھی تلخ کلامی ہوئی جس پررینوکا نے اپنے شوہر کی ناک پر گھونسہ مارا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھونسے اتنا شدید تھا کہ نکھل کھنہ کی ناک سے بے تحاشا خون بہنے لگا۔ پولیس  واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور نکھل کو   اسپتال منتقل کیا  جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا  مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔نکھل اور رینوکا نے پسند کی شادی کی تھی اور ان کی شادی کو 6 سال ہوچکے تھے۔

رنبیر کپور اور بوبی دیول کی اسٹیج پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


 رنبیر کپور اور بوبی دیول کی اسٹیج پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار رنبیر کپور اور بوبی دیول کی اسٹیج پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔ دونوں اداکار اپنی نئی فلم ’انیمل‘ کی میوزک لانچ کی تقریب میں موجود تھے جہاں انہوں نے اپنی فلموں کے مشہور گانوں پر رقص بھی پیش کیا۔بوبی دیول نے اس موقع پر اپنی بلاک بسٹر فلم ’گپت‘ کے مشہور گانے ’دنیا حسینوں کا میلہ‘ پر رقص کیا اور رنبیر کپور نے اس میں ان کا ساتھ دیا۔

"میں قانونی کارروائی کروں گی"؛ پرینیتی چوپڑا نے فین کلبس کو خبردار کردیا

 "میں قانونی کارروائی کروں گی"؛ پرینیتی چوپڑا نے فین کلبس کو خبردار کردیا



 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے فین کلبس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اُن کے نام سے منسوب جھوٹی خبریں پوسٹ نہ کریں، وہ قانونی کارروائی کریں گی۔پرینیتی چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں اپنے فین کلبس کے لیے خصوصی نوٹ جاری کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ “میں دیکھ  رہی ہوں کہ فین کلب میرا نام استعمال کرکے اپنے فنکاروں کے حق میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں”۔اداکارہ نے کہا کہ “میں نے کسی بھی فنکار کے بارے میں کوئی انٹرویو نہیں دیا ہے، نہ ہی میں نے کسی فنکار کو مبارکباد دی ہے اور نہ ہی کسی کی تعریف کی ہے”۔اُنہوں نے فین کلب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ “میں آپ سب کو دیکھ رہی ہوں اور تمام فین کلب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ کروں گی”۔پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ “ہر خبر کے حقائق کی جانچ کروائیں، گوگل پر تحقیق کرنے سے آپ کو تکلیف نہیں ہوگی”۔واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ واضح نہیں کیا کہ فین کلب نے کونسے فنکاروں کے لیے پرینیتی چوپڑا کا نام استعمال کیا تھا۔"میں قانونی کارروائی کروں گی"؛ پرینیتی چوپڑا نے فین کلبس کو خبردار کردیا

نبیل ظفر کا اپنی مداح سے شادی کا انکشاف

 نبیل ظفر کا اپنی مداح سے شادی کا انکشاف



پاکستان کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار نبیل ظفر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے آٹوگراف لینے آنے والی اپنی مداح سے شادی کی تھی۔نبیل ظفر نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام “مذاق رات” میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی اور مقبول ترین ڈراما “بُلبلے” بنانے سے متعلق گفتگو کی۔پروگرام کے میزبان عمران اشرف نے نبیل ظفر سے اُن کے مقبول ترین ڈراما “بُلبلے” بنانے سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار نے کہا کہ “سال 2009 میں مجھے مالی مسائل کا سامنا تھا، میں اپنے بچوں کی تعلیم اور گھر کی دیگر اخراجات کی وجہ بہت پریشان تھا”۔نبیل ظفر نے کہا کہ “انہی مالی مسائل کے دوران، میں نے اپنا پہلا پروڈکشن ہاوْس بنایا اور کسی سے اُدھار رقم لیکر ڈراما “بُلبلے” بنایا جبکہ میں نے ڈرامے کے رائٹر اور ہدایتکار کو پہلے ہی اس بات سے آگاہ کردیا تھا کہ میرے پاس اُنہیں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں لہٰذا ڈرامے کے فروخت ہونے کے بعد ہی اُنہیں کام کا معاوضہ ملے گا”۔اداکار نے کہا کہ “میرے پاس اتنی رقم بھی نہیں تھی کہ میں کسی دوسرے اداکار کو ڈرامے میں کاسٹ کرسکوں لہٰذا میں نے خود نبیل کا کردار ادا کیا اور پھر صرف ڈیڑھ لاکھ روپے میں وہ ڈراما چینل کو فروخت کردیا”۔اسی پروگرام کے دوران نبیل ظفر نے اپنی شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “میری اہلیہ میری مداح تھیں، میری اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو کے ریلوے اسٹیشن پر ہوئی تھی”۔نبیل ظفر نے کہا کہ “میری اہلیہ میرا آٹوگراف مانگنے آئی تھیں جہاں سے ہماری محبت کی کہانی کا آغاز ہوا اور پھر میں نے سیدھا نکاح نامے پر آٹوگراف دیا”۔

"وقار ذکا نے مجھے مارننگ شو سے نکلوانے کی کوشش کی"؛ ندا یاسر کا انکشاف


 "وقار ذکا نے مجھے مارننگ شو سے نکلوانے کی کوشش کی"؛ ندا یاسر کا انکشاف


پاکستان کی معروف میزبان و اداکار ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار ذکا نے اُنہیں اُن کے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے ٹی وی چینل مالکان کو ای میل کی تھی۔ندا یاسر نے حال ہی میں پروگرام “حد کردی” میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے ایک سیگمنٹ کے دوران وقار ذکا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “وقار ذکا میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن بعد میں وہ میرے دشمن بن گئے”۔اُنہوں نے کہا کہ “وقار ذکا نے مجھے میرے مارننگ شو سے نکلوانے کے لیے میرے خلاف مہم چلائی، مجھے میزبان سے ہٹانے کے لیے بہت کوشش کی”۔ندا یاسر نے کہا کہ “جب میں اور وقار ذکا ایک ہی چینل میں کام کرتے تھے تو اُس وقت اُن کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا، وہ میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن پھر اُنہوں نے اُس چینل کے شو کی میزبانی چھوڑ دی”۔اُنہوں نے کہا کہ ” میں نے وقار ذکا کو چینل سے نہیں نکلوایا تھا، میرا کوئی قصور نہیں تھا لیکن اس کے باوجود بھی وقار ذکا نے میرے خلاف مہم چلائی اور مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کے لیے چینل کے مالکان کو ای میل کی”۔ندا یاسر نے یہ بھی کہا کہ “مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکا کا کیا بگاڑا ہے لیکن وہ میرے دشمن بن گئے”۔اس سے قبل ندا یاسر نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی جس میں اُنہوں نے انکشاف کیا تھا کہ فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے، اسی وجہ سے وہ میرے شو میں نہیں آتے۔

"پوری دُنیا جھوٹی ہے، صرف اسرائیل سچا ہے؟" جیجی حدید بھڑک اُٹھیں

 "پوری دُنیا جھوٹی ہے، صرف اسرائیل سچا ہے؟" جیجی حدید بھڑک اُٹھیں




 نیویارک: معروف امریکی ماڈل جیجی حدید نے اسرائیل کی سوچ پر شدید تنقید کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیا صرف اسرائیل ہی سچا ہے، باقی دُنیا کیا جھوٹی ہے۔جیجی حدید کا شمار، اُن امریکی ماڈلز اور فنکاروں میں ہوتا ہے جو فلسطین کی حمایت میں اپنی آواز بُلند کررہی ہیں، اُنہیں فلسطین کی حمایت کرنے پر اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں لیکن اس کے باوجود وہ معصوم فلسطینیوں کی آواز بنی ہوئی ہیں۔اب اُنہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے انسٹا اسٹوری میں اسرائیل کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل ہر فلسطینی شہری کو دہشت گرد کہتا ہے اور اگر کوئی فلسطین کی حمایت کرتا ہے تو اسرائیل اُسے یہود دشمن کہتا ہے”۔جیجی حدید نے کہا کہ “اگر کوئی یہودی اسرائیلی حکومت کے خلاف کھڑا ہوتا ہے تو اُس پر بھی اسرائیل کی جانب سے نتیقد کی جاتی ہے اور اُسے کہا جاتا ہے کہ یہ بھی دشمن ہے”۔امریکی ماڈل نے سوال کیا کہ “تو کیا پوری دُنیا جھوٹی اور غلط ہے؟ صرف اسرائیل سچا اور صحیح ہے؟”واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جیجی حدید نے فلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔امریکی ماڈل کی فلسطین کی حمایت کے بعد اسرائیلی حکومت کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے امریکی ماڈل کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ یہودی بچوں کی موت پر آنکھیں کیوں پھیر رہی ہیں۔سرکاری اکاؤنٹ  نے مزید لکھا تھا کہ جیجی حدید کی خاموشی بتاتی ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہے اور اسرائیل امریکی ماڈل کو نہیں چھوڑے گا۔اسرائیل کی جانب سے قتل کی دھمکیوں کے بعد امریکی ماڈل بیلا حدید اور اُن کی بہن جیجی حدید نے اپنے موبائل فون نمبرز تبدیل کردیے تھے۔یاد رہے کہ امریکی ماڈل بیلا اور جیجی حدید کے والد کا تعلق فلسطین سے ہے، اسی وجہ سے اُن کا خاندان ہمیشہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنی آواز بُلند کرتا ہے۔

Saturday, 25 November 2023

ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟


 ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟


سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ڈرافٹ میں ٹریوس ہیڈ کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کی ٹیم اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں تھی تاہم انکے شادی کے منصوبے اور بیچ سے ایونٹ چھوڑ جانے کے باعث مالکان نے لینے سے انکار کردیا۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ کی انڈین پریمئیر لیگ کے آغاز کے محض دو ہفتے بعد شادی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور بھارت کیخلاف آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔