Thursday, 18 November 2021

ٹی ایل پی والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، روز روز کا تماشہ ختم ہونا چاہیے: فواد چوہدری

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، روز روز کا یہ تماشہ اب ختم ہونا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا الیکشن کمیشن میں پیش ہوا لیکن عدالت کا وقت ختم ہو چکا تھا۔کالعدم تنظیم کے دھرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے، تحریک لبیک والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ﷺ تو کہتے ہیں راستے سے کنکر بھی ہٹا دینے چاہئیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے  پر آج کابینہ میں تفصیلی بات ہو گی، روز روز کا تماشا ختم ہونا چاہیے۔

بھارت کے خلاف میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا ہندوستان کرکٹ ٹیم کی جو پٹائی کی وہ انہیں یاد رہے گی، کل نیوزی لینڈ کو بھی سکیورٹی کلیئنرنس پر آرام آگیا ہو گا۔


No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ