Thursday, 18 November 2021

حکومت و ریاست انتہاپسندی سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں، فواد چوہدری

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت و ریاست انتہاپسندی سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں ہے، انتہا پسندی وہ بم ہے جو ٹِک ٹِک کررہا ہے ، جو ریاست قانون کا نفاذ نہں کرسکتی اس کے وجود پر سوال کھڑے ہوجاتے ہیں، ہمیں بھارت، امریکا اور یورپ سے نہیں اپنے آپ سے خطرہ ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کیس میں ریاست کو پیچھے ہٹنا پڑا، انتہا پسندی کی بڑی وجہ مدارس نہیں، اسکولز ہیں، 90 کی دہائی میں اسکولز کالجز میں انتہا پسندی کی تعلیم دینے والے اساتذہ بھرتی کیے گئے، ہمیں یورپ و امریکا سے نہیں، اپنے آپ سے خطرہ ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  انتہاپسندی ملک یا قوم کو تنہا اور تباہ کرسکتی ہے، سیاسی و خارجی وجوہات کی بنا پر صوفیا کی  زمین کو انتہا پسندی کی جانب بڑھنے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےہاں ایک ہی نظریے کے سوا دوسری سوچ  یا بات پر کفر کا فتویٰ لگا دیا جاتا ہے، اسلام توازن اور امن کی تعلیمات دیتا ہے، اسلامی تعلیمات یا کسی مذہب کی تعلیمات میں مسئلہ نہیں، ان کی تشریح میں مسئلہ ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پولیسنگ کا نظام بھی تباہ و برباد کیا، اس کا کوئی متبادل بھی نہیں، مقامی انتظامی نظام کو بھی تباہ وبرباد کردیا گیا، اگرآپ لوگوں کی زندگیوں کو بچا نہیں پائیں گے، سافٹ چینج کیسےآئےگی؟  حکومتی رٹ ختم ہوگی تو انتہا پسند حاوی ہوجائیں گے۔


No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ