Thursday, 18 November 2021

مارٹن گپٹل کل بھارتی سرزمین پر ویرات کوہلی سے عالمی اعزاز چھین سکیں گے؟

 نیوزی لینڈ کے بیٹر مارٹن گپٹل بھارت کے ویرات کوہلی سے ایک عالمی اعزاز چھیننے کے بلکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

مارٹن گپٹل بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مزید 11 رنز اسکور کر کے  مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن سکتے ہیں۔

اس وقت مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز  بنانے کا اعزاز بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

انہوں نے 95 میچز میں 3 ہزار 2 سو 27 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ کیوی بیٹر مارٹن گپٹل 110 میچز میں 3 ہزار 2 سو 17 رنز بنا چکے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 11 رنز بناکر ویرات کوہلی سے یہ اعزاز چھین سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ  کل  رانچی میں کھیلا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ