گوجرانوالہ میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ علی پور چٹھہ میں پیش آیا جہاں ارشد گوگا نامی شخص پر زمیندار کے چاول چرانے کا الزام تھا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شک تھا کہ اس کے محلے دار وقاص نے زمیندار کو اس کی مخبری کی ہے اس رنجش پر ارشد گوگا نے بیٹوں کی مدد سے وقاص کے گھر پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کی زد میں آکر قاص کی بہن جاں بحق ہو گئی ،مقتولہ آمنہ ایم اے جماعت کی طالبہ تھی۔
پولیس نے مقتولہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم ارشد اور اسکے دو بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ملزم گرفتار نہ ہونے پر ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا بعد میں پولیس کی طرف سے جلد ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ